فہیم
لائبریرین
میں جب بھی کراچی گیا، سب سے زیادہ قیام لالو کھیت ہی رہا، پیلی کوٹھی کے قریب۔۔۔ مجھے معاف کیجیے گا ، میں کراچی سے محبت کرتا ہوں لیکن لالو کھیت سے زیادہ سڑا ہوا علاقہ شاید ہی کراچی میں کہیں اور ہو۔ ہر گلی کی پشت پر گندی گلی نے نام سے کچرا کنڈی اور ہر دو چوک کے بعد کوڑے کے اتنے بڑے ڈھیر کے بلی کے قد کے چوہے دوڑتے پھرتے دیکھے۔۔۔الامان و الحفیظ۔ ایک بار وہاں موجود تھا کہ بارش ہوگئی اور اس کے بعد سارے لالو کھیت کا جو حال تھا وہ سوچ کر ہی وحشت ہوتی ہے۔ لالو کھیت کی جس بات نے بہت متاثر کیا وہ یہ کہ وہاں بریانی بہت سستی تھی اور کسی حد تک معیاری بھی۔ ناشتہ بھی پنجاب کی نسبت آدھی قیمت پر میسر تھا اور بہرحال ذائقے میں تو کراچی کا پاکستان بھر میں کوئی ثانی نہیں۔ شاید دس نمبر میں صابری برادران کے گھر بھی حاضری دی، بہت محبت سے استقبال ہوا۔ لالو کھیت سے باہر نکلتے ہی کراچی بدلا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سامنے عزیز آباد، ناظم آباد، نیو /نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، صاف ستھرے اور خوبصورت علاقے ہیں۔ اور ہاں لالو کھیت کے لوگوں سے محبت کی بو آئی، اہلِ زبان ہیں اس لیے اور زیادہ اپنائیت محسوس ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان علاقوں کے سیاسی حالات بہتر کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ آمین
2008 کے بعد سے لالو کھیت سمیت کراچی بھر کا حال کچھ ایسا ہی ہوتا جا رہا ہے۔شکر ہے آپکو کراچی لالو کھیت سے آگے بدلا ہو ملا ۔نارتھ ناظم آباد اب تو بالکل پہلے جیسا نہیں رہ گیا ۔پہلے واقعی بہت خوبصورت تھا ۔۔اب تو تجاوزات نے کراچی کی اصل شکل ہی بدل دی انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پرانا کراچی بہت زیادہ اچھا تھا ۔۔آپکی دعاؤں پر آمین ۔مالک پاکستان کے ہر شہر پر اپنا کرم فرمائے ۔آمین
ناظم آباد کے حالات بھی بلڈر مافیا کے بعد سے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔
ورنہ ناظم آباد 2 نمبر بہت زبردست علاقہ تھا اب وہ بھی لالو کھیت بنتا جا رہا ہے۔