ہاں زبان کے بارے میں اس بار یہ حیرت انگیز تبدیلی نظر آئی ہے کہ اپلی کیشن میں اردو زبان اور کی بورڈ ہونے پر بھی محفل کے کی بورڈ میں اردو لکھی جا رہی ہے، ورنہ پہلے یہ ممکن نہیں تھا، یا تو ونڈوز میں زبان تبدیل کرنی پڑتی تھی، یا کنٹرول سپیس سے پوسٹ بلاک کی زبان انگریزی کر کے پھر اردو لکھنی پڑتی تھی۔ اور وہ بریکٹ تو درست ہو ہی گئے ہیں۔ ()۔ اردو دوست کی بورڈ کے حساب سے ) کنجی دبانے پر(۔
ماشاءاللہ نیا انداز بہت پسند آیا۔ بہت ہی خوبصورت تھیم ہے
آپ کی دونوں باتیں درست ہیں۔ لیکن ایک مسئلہ ہے۔ اگر آپریٹنگ سسٹم میں اردو سلیکٹ ہو اور فورم پر کسی تحریر کا جواب دینے کی کوشش کریں تو Shift+Uسے ء آنی چاہئے لیکن وہاں پر ایک ڈبہ سا بن جاتا ہے۔ تقریبا باقی تمام الفاظ درست کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریر باکس میں گرافیکل کی بورڈ کی سہولت بھی عمدہ ہے۔