سب سے پہلے تو محفل پر خوش آمدید! چونکہ آپ نے انپیج کیساتھ ایک عرصہ کام کیا ہے تو کیا ہم جان سکتے ہیں کہ مرزا جمیل صاحب کی وفات کے بعد نوری نستعلیق ترسیموں کے جملہ حقوق کس کے پاس محفوظ ہیں؟ یہ میں اسلئے پوچھ رہا ہوں کیونکہ انپیج کے جدید ترین ورژنز میں نوری نستعلیق موجود ہی نہیں ہے۔ یوں ان ترسیموں کو قانونی طور پر استعمال کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔
عارف صاحب سلام
آپ کی اطلاع کے لئے عرض کر دوں اس وقت نوری نستعلیق کےجملہ حقوق کسی کے پاس نہیں ہیں اور اب یہ کوپی رائٹ کے زمرے سے باہر ہے کوپی رائٹ صرف ۱۰ سال کے لئے ہوتا ہے اس کے بعد اسے رینو کرنا پڑتا ہے جو کی کسی نے نہیں کرایا لیکن پھر بھی اس کا کمرشیل استعمال جائز نہیں ہے جب تک مرزا جمیل صاحب کے اہل خانہ اجازت نہ دیں۔اور میں ان سے اجازت حاصل کرنے کی کوشش میں ہوں۔ اور ان پیج والوں نے چیٹ کیا ہے نوری کے بیس کو لے کر ہی اپنا ان پیج نستعلیق بنایا ہے اور تو اور میرے جتنے ان پیج کے فونٹ تھے سب غیر قانونی طریقے سے ان پیج میں استعمال کر رہے ہیں۔
اس فانٹ کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ آج بھی اسکا نام فیض نستعلیق ہی ہے۔
بہت شکریہ کم سے کم نام کا فیض تو لوگوں کو مل رہا ہے۔
علی نستعلیق اگر دہلوی طرز پر بنایا گیا کیریکٹر فانٹ ہے تو یہ یقیناً خوش آئین بات ہے۔ عموماً اوپن ٹائپ نستعلیق کیریکٹر فانٹس میں نقطوں اور شوشوں کے مسائل جا بجا نظر آتے ہیں۔ اسی طرح طویل ڈاکومنٹس پر انہیں اپلائی کرنے سے ٹائپنگ کی رفتار کافی سست ہو جاتی ہے۔ اب اسکے ساتھ جب آپ انڈیزائن کی آٹو کرننگ(مبین) کا استعمال بھی کرنا شروع کریں گے تو معلوم نہیں کہ یہ مزید کتنا سست رفتاری کا شکار ہوگا۔ اگر کسی طرح نستعلیق کیریکٹر فانٹس کی رفتار کو ترسیمہ جات پر مبنی فانٹس کے قریب لایا جا سکے تو یہ یقیناً ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔
علی نستعلیق کیریٹر بیسڈ ہے اور نا تو ٹائپنگ کی رفتار سست ہے نا تو کرننگ کا اشو ہےہاں ابھی نقطوں کو کہیں کہیں درست کرنا ہے ۱۰ سے ۱۵ دن میں انشاءاللہ یہ بھی قریب قریب درست ہو جایگا۔ اور پورے فونٹ میں کہیں شوشوں کا مسئلہ نہیں ہے خدا کا شکر ہے۔
مبین میں "اسپورٹ" دینے سے کیا مراد ہے؟ کسی بھی فانٹ کو نیا نام دیکر اسکے آگے Mubeen لگا دینے سے یہ انڈیزان کی آٹو کرننگ کے قابل ہو جائے گا؟اگر ایسا ہے تو پھر مبین کو ہر اوپن ٹائپ فانٹ میں کرننگ فراہم کرنی چاہئے نہ کہ صرف ان فانٹس تک محدود کردینا چاہئے جو مبین پلگ ان کیساتھ پیکیج میں آئے۔
بھائی کسی بھی اوپن ٹائپ فونٹ کو سپورٹ دینے کے لئے وہ فونٹ ہمارے پاس ہونا چائیے صرف نام ڈالنے سے کرننگ کا سپورٹ نہیں دیا جا سکتا اور مبین میں ان پیج کے ہی فونٹ استعمال کئے ہیں جو کی ہمارے بنائے ہوئے ہیں ۔آپکو یہ بھی معلوم ہوگا کی مزرا جمیل صاحب نے کشش نہیں بنائی تھی نوری تستعلیق میں کشش ہم نے بنائی ہے اور جو جمیل نستعلیق کشش ہے وہ اسی سے بنا ہے اور ہمیں آپ لوگوں نے اسی فورم میں القاب سے نوازا ہے۔
انڈیزائن میں خودکار کرننگ Optical Kerning کے نام سے
موجود ہے۔ بظاہرایسا لگ رہا ہے کہ مبین پلگ ان اسی کوری ایڈجسٹ کر کے استعمال کر رہا ہے۔ کیونکہ جو مسائل ہمیں انڈیزائن کی خودکار کرننگ میں نظر آئے تھے، بالکل وہی مبین کے سیمپل میں بھی نظر آرہے ہیں۔ جیسے دو الفاظ کے مابین آٹو کرننگ اس قدر شدید ہو تی ہے کہ تحریر پڑھنا دشوار ہو جاتا ہے۔ البتہ الفاظ کے اندر کرننگ مناسب ہے۔
درست ہے ہم نے کرننگ کے لیول رکھے ہیں ۔ ایک بات آپ کو بتا دوں کرننگ کے بارے میں کرننگ پوائنٹ سائز پر مشتمل ہوتی ہے کرننگ جب خوبصورت ہو گی اگر اسے اس کے پوائنٹ سائز کے حساب سے دیا جائے۔ اگر متن ہے ۱۰۔۱۲ پوائنٹ میں تو کرننگ کم ہوگی اگر زیادہ پوانئٹ ہے تو کرننگ زیادہ ہو گی تبھی رزلٹ آئےگا یہ کتابت کا اصول ہے۔
جی ضرور۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ اس فانٹ کو مزید بہتر سے بہتر کیا جا سکے۔
میں خود اس پر کام کرونگا اگر مجھے طارق صاحب سے اجازت مل گئی تو ۔(طارق صاحب مرزا جمیل کے صاحب زادے ہیں)ان کو میل بھیجی ہے۔
جزاک اللہ احسن الجزا۔
دراصل ہمیں اعتراض فانٹ کی ری نیمنگ پر ہے۔ اسکے مبین میں استعمال پر نہیں۔ چونکہ یہ پلگ ان انڈیزائن میں کام کرتا ہے سو اسے ہر اوپن ٹائپ فانٹ کو اسپورٹ کرنا چاہئے۔ خالی نام بدل کر متعلقہ فانٹس کی اسپورٹ فراہم کر دینا کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ میں
سید منظر سے یہی جاننا چاہتا ہوں کہ اوپن ٹائپ فانٹس کو مبین کیلئے کمپیٹیبل بنانے کیلئے انکے نام تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یہ اپنے اصل نام کیساتھ بھی بالکل ویسی ہی کرننگ تو دے سکتے ہیں۔