اک معمہ ہے سمجھنے کا ۔۔۔۔۔۔۔

باباجی

محفلین
شاید یہ پردہ نشینوں کو پسند نہیں آیا کہ انہیں پکارا گیا ۔۔۔۔۔ اگر نا پکارا جاتا تو ہوا میں اڑنے والے شاپروں کی طرح یہاں جوابات کا ڈھیر لگا ہوتا ۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
خیر میں نے تو شروع میں اپنی ہی تصویر لگائی تھی (قیصرانی بھائی کے بیان کردہ خدشات کے باوجود)۔ لیکن اب اپنے بیٹے کی تصویر لگائی ہے کہ اس کو دیکھ کر لوگ غصے کی بجائے پیار سے جواب دیتے ہیں۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ ضروری نہیں کہ انسان چھپنا ہی چاہے۔۔۔ کتنے ہی محفلین ہیں۔ جن کی تصاویر محفل پر موجود ہیں۔ مگر اوتار میں انہوں نے کوئی اور تصویر لگا رکھی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انسان جس چیز کو آئیڈیلائز کرتا ہے۔ اس کو بھی اپنے اوتار میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔ شاید اس سے اس کی کسی حس کی تسکین ہوتی ہو۔ شروع میں جب میں آیا تھا۔ تو ایک مکے کا نشان ہوتا تھا۔ جس کے سامنے کی طرف میرا نام "نین" لکھا ہوتا تھا۔ اس کو لگانے کی ہرگز ہرگز یہ وجہ نہ تھی کہ میں کہیں کسی پردے کے پیچھے چھپنا چاہتا تھا۔ بس یونہی۔۔۔
اور فلرٹ کے بارے میں تو اپنا ماننا یہ ہے کہ دیدار صبح شام ہونا چاہیے۔۔۔ :p سادہ الفاظ میں کوڑا پھینکنے بھی نکلے تو دیدار ہو۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی کہ بیٹھے آنلائن ترستے رہو۔۔۔۔ :D
 
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں مگر مرد حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟
جس طرح خواتین کی تصویر چھپانے کی وجہ آپ کو سمجھ آتی ہے ایسے ہی مردوں کی تصویر چھپانے کی وجہ مردوں کو سمجھ آجاتی ہے۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
خیر میں نے تو شروع میں اپنی ہی تصویر لگائی تھی (قیصرانی بھائی کے بیان کردہ خدشات کے باوجود)۔ لیکن اب اپنے بیٹے کی تصویر لگائی ہے کہ اس کو دیکھ کر لوگ غصے کی بجائے پیار سے جواب دیتے ہیں۔ :D
منے میاں تو واقعی بہت پیارے ہیں :)
 
ویسے اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اکثر خواتین پردے کا اہتمام کرنے کے باعث اپنی نمائندہ تصویر میں خود کو نمایاں نہیں کرتیں تو کیا کسی مخلوط محفل میں یہ بات مردوں پر بھی لازم نہیں آتی؟ ہمارا خیال ہے کہ پردہ یک رخی شیشے کا نام تو نہیں کہ مردخواتین کو دیکھ لیں تو مسئلہ اور اگر خواتین مردوں کو دیکھیں تو کوئی حرج نہیں! :) :) :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔۔۔ ۔ ضروری نہیں کہ انسان چھپنا ہی چاہے۔۔۔ کتنے ہی محفلین ہیں۔ جن کی تصاویر محفل پر موجود ہیں۔ مگر اوتار میں انہوں نے کوئی اور تصویر لگا رکھی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انسان جس چیز کو آئیڈیلائز کرتا ہے۔ اس کو بھی اپنے اوتار میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔ شاید اس سے اس کی کسی حس کی تسکین ہوتی ہو۔ شروع میں جب میں آیا تھا۔ تو ایک مکے کا نشان ہوتا تھا۔ جس کے سامنے کی طرف میرا نام "نین" لکھا ہوتا تھا۔ اس کو لگانے کی ہرگز ہرگز یہ وجہ نہ تھی کہ میں کہیں کسی پردے کے پیچھے چھپنا چاہتا تھا۔ بس یونہی۔۔۔
اور فلرٹ کے بارے میں تو اپنا ماننا یہ ہے کہ دیدار صبح شام ہونا چاہیے۔۔۔ :p سادہ الفاظ میں کوڑا پھینکنے بھی نکلے تو دیدار ہو۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی کہ بیٹھے آنلائن ترستے رہو۔۔۔ ۔ :D
بہت ساری وجوہات میں سے چند پر روشنی ڈال دیجیے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ویسے اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اکثر خواتین پردے کا اہتمام کرنے کے باعث اپنی نمائندہ تصویر میں خود کو نمایاں نہیں کرتیں تو کیا کسی مخلوط محفل میں یہ بات مردوں پر بھی لازم نہیں آتی؟ ہمارا خیال ہے کہ پردہ یک رخی شیشے کا نام تو نہیں کہ مردخواتین کو دیکھ لیں تو مسئلہ اور اگر خواتین مردوں کو دیکھیں تو کوئی حرج نہیں! :) :) :)
مگر آپ تو یہ پردہ نہیں کرتے :)
 
Top