اک کڑی نظر!

عاطف بٹ

محفلین
اچھی والی
1) اچھا خاوند ہوں
2) سگریٹ نہیں پیتا
3) جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں

بری والی
1) غصہ جلد آتا ہے
2) وقت کی پابندی نہیں کر پاتا
3) نہ وقت پر سوتا ہوں نہ وقت پر اٹھتا ہوں
ایک اور بھی عادت ہے، نامعلوم اچھی ہے یا بُری کہ بہت ضدی ہوں۔
شمشاد بھائی آپ کی اور میری عادتیں بہت زیادہ ملتی جلتی ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اچھی عادات میں میری اور آپ کی پہلی والی ہی عادت نہیں ملتی جناب ۔

میں ٹھہرا شادی شہداؤں میں شامل اور آپ ابھی تک آزادی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
 
زونی

محفلین
میرے کسی بھی دھاگے میں یہ شاید آپ کی دوسری شرکت ہے!​
خوش آمدید​
کوئی بات نہیں آپ جواب نہ دیجئے نئے آنے والوں کے لیئے خصوصی رعایت رکھی گئی ہے۔​

شکریہ ویسے پہلا دھاگہ کونسا تھا ؟؟؟:battingeyelashes:
شاید آپ میری چھٹیوں کے درمیانی عرصہ میں محفل پہ تشریف لائی ہیں اس لیے کبھی براہ راست بات نہیں ہوئی ۔:nerd:
 
فاتح

لائبریرین
اچھی والی
1) اچھا خاوند ہوں
2) سگریٹ نہیں پیتا
3) جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں

بری والی
1) غصہ جلد آتا ہے
2) وقت کی پابندی نہیں کر پاتا
3) نہ وقت پر سوتا ہوں نہ وقت پر اٹھتا ہوں
ایک اور بھی عادت ہے، نامعلوم اچھی ہے یا بُری کہ بہت ضدی ہوں۔
ہائیں! یہ سگریٹ نوشی بھی اچھائیوں اور برائیوں میں شمار ہوتی ہے؟ ہم تو دن رات سگریٹ اور پائپ کے سہارے ہی جی رہے ہیں مدتوں سے۔ :laughing:
شمشاد بھائی! آپ کو دو خوبیاں لکھنے کا کہا تھا مگر آپ نے کتاب لکھنا شروع کر دی اپنے محاسن کی :laughing:
 
عسکری

معطل
مھجےچاند چاہیے...ستارے تو بہت مل جاتے ہیں....lollllll
ایک بات ہے کیا آپکو پتہ ہے سٹار کیا ہیں اور چاند کیا ہے؟ لاکھوں گلیکسیوں میں اربوں سیارے ہیں جن کے کروڑوں چاند ہیں ۔ یہ جو سٹار ہمیں نظر آتے ہیں اصل میں یہ بھی سورج جیسے ہیں جن کے اپبے سیارے اور اپنے چاند ہیں اور جو چاند ہمیں نظر آتا ہے وہ ہماری رمین کا چاند ہے ۔ کہیں اربوں میل دور سے ہمارا سورج بھی ایک ستارہ ہی نظر آتا ہے ۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
ہائیں! یہ سگریٹ نوشی بھی اچھائیوں اور برائیوں میں شمار ہوتی ہے؟ ہم تو دن رات سگریٹ اور پائپ کے سہارے ہی جی رہے ہیں مدتوں سے۔ :laughing:
شمشاد بھائی! آپ کو دو خوبیاں لکھنے کا کہا تھا مگر آپ نے کتاب لکھنا شروع کر دی اپنے محاسن کی :laughing:
ہاں تو ان میں سے اپنی پسند کی دو دو چُن لیں ناں۔
 
نیلم

محفلین
ایک بات ہے کیا آپکو پتہ ہے سٹار کیا ہیں اور چاند کیا ہے؟ لاکھوں گلیکسیوں میں اربوں سیارے ہیں جن کے کروڑوں چاند ہیں ۔ یہ جو سٹار ہمیں نظر آتے ہیں اصل میں یہ بھی سورج جیسے ہیں جن کے اپبے سیارے اور اپنے چاند ہیں اور جو چاند ہمیں نظر آتا ہے وہ ہماری رمین کا چاند ہے ۔ کہیں اربوں میل دور سے ہمارا سورج بھی ایک ستارہ ہی نظر آتا ہے ۔:rolleyes:
مجھے زیادہ تو نہیں تھوڑا بہت ہی پتہ ہے ...لیکن چاند تو پھر بھی ایک ہی ہوا نہ ہمارے پاس...بہت شکریہ نالج کے لیے.
 
زونی

محفلین
میری خوبیاں ۔۔۔۔۔۔۔ ہارڈ ورکنگ ،،، مخلص
میری خامیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی منہ پھٹ ،،، اپنی مرضی کی مالک :)
 
نایاب

لائبریرین
محترم بہنا
کڑے امتحان میں ڈال دیا ، سوچ سوچ ہارا مگر کوئی خوبی نہ دکھی اپنے آپ میں
صنف نازک کسی بھی روپ میں دکھے قابل احترام ٹھہرتی ہے میری نگاہ میں
گالی کا جواب گالی سے دینا مجھ سے نہیں ہوتا ۔
اگر یہ خوبیاں ہیں تو جانے کیوں میرے پیارے زمانے کی مثال دے کر انہیں خامی جتاتے ہیں ۔
اور خامیاں ہزار ہاتھ باندھے چلی آئیں ۔
میں دوستی نہیں نبھا سکتا کہ میرے اصول مجھے اسیر رکھتے ہیں ۔
میں اپنوں پہ بھی غلط بات پر کھلے طور زبان دراز کرتا ہوں ۔
 
قرۃالعین اعوان

بہت خوب بھیا!
 
زبیر مرزا

محفلین
کافی مشکل کام ہے :) بلکل ایسا ہی جیسے چیف جسٹس کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا آرڈر :)
وقت کا بہت پابند ہوں ( خاندانی عادت ہے :) )
صفائی پسند حد سے زیادہ
ضدی ہوں بہت
کاہل ہوں بلا کا یہ تو سب کو پتا ہے :)
 
ساجد

محفلین
لگی لپٹی نہیں رکھتا۔
اپنی ذات پر اکثر دوسروں کو ترجیح دیتا ہوں۔
معاملات کو عقلی و علمی دلائل پر پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کوئی مافوق الفطرت کہانیاں سنائے تو زور سے قہقہہ نکل جاتا ہے۔ حالانکہ عام حالات میں میں مسکرانے پہ اکتفا کرتا ہوں۔
کاروباری معاملات میں اللہ اور رسول یا مذہب کے ناجائز استعمال پر سخت غصہ آتا ہے۔
قطار کا خیال نہ رکھنے والے لوگوں کو ناپسند کرتا ہوں۔
وقت کی پابندی نہیں ہو پاتی۔
گھما پھرا کر بات نہیں کر سکتا اور جعل سازی سے شدید نفرت کرتا ہوں۔ (4 برس قبل جب ،اس عادت کے تحت ،پاکستان واپس آ کر کاروبارشروع کیا تو یاروں نے ڈرایا کہ تُم ناکام ہو جاؤ گے لیکن یہی عادت آج مجھے ان پر کاروباری فوقیت دلا چکی ہے۔)
یہ مشتے از خروارے ہے۔ ورنہ بہت طویل فہرست ہے جو پیش کی جا سکتی ہے۔
 
Top