اگر آپ اپنا نام خود رکھ سکتے تو :)

عطاء رفیع

محفلین
عمیر رکھتا، یعنی چھوٹا عمر۔۔۔
عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور عمر بن عبد العزیز، دو پسندیدہ شخصیات کی جانب منسوب۔
 

سید زبیر

محفلین
بہت دلچسپ سلسلہ شروع کیا نیلم بیٹا نے ، کہیں پڑھا تھا کہ بیشتر انسان اپنے ناموں سے مطمئن نہیں ہوتے اور وہ پہلی بغاوت یہی کرتے ہیں کہ اپنانام بدلنے کی سوچتے ہیں بعض کامیاب ہو جاتے بعض ہمت نہیں کر پاتے ۔نام بدلنے میں نامور پسندیدہ شخصیت کا عمل دخل بھی ہوتا اسی طرح وہی نام وہ اپنی اولاد کے لیے پسند کرتے ہیں ۔ مجھے ذاتی طور پر عبد والے نام پسند ہیں جیسے عبداللہ ، عبدالرب ، عبدالرحمٰن وغیرہ اس میں ترجیح ایسے ناموں کی دیتا ہوں جو بغیر عبد کے نہ پکارے جا سکیں جیسے عبداللہ اور عبد الرب ، میں نے اپنے دو بیٹوں کے یہی نام رکھے بڑے بیٹے کا نام عبد اللہ بن زبیر دوسرے کا محمد اسامہ ننھیال کی فرمائش پر جب نام رکھا گیا تھا اس وقت اسامہ بن لادن کو کوئی نہیں جانتا تھا ۔ تیسرے بیٹے کا نام عبدالرب تھا جو گیارہ ماہ کی عمر ہی میں رب کریم نے واپس بلا لیا ۔
بیٹی کا نام پہلے قانتہ رکھا تھا یعنی عبادت کر نے والی ،قران مجید میں قانتین و قانتات کا ذکر ہے مگر ایک بار کراچی سے حیدرا باد بس میں آرہا تھا تو ویڈیو میں بھاتی ایکٹرس کا نام کانتہ سنا تو پھر بدل دیا آمنہ بتول رکھا جو مجھے بہت پسند تھا
 
Top