اسلام آباد میں تو اکثر محفلین سے ملاقاتیں رہتی تھیں۔ اور کھانے کا سلسلہ بھی چلتا ہی رہتا تھا۔ جب سے لاہور آئے ہیں سوائے
حسن محمود جماعتی ،
(فراز) بھائی اور
عاطف بٹ کے شاید ہی کسی سے ملاقات ہوئی ہو۔ عاطف سے ملاقاتیں بھی بس ایسی ہی ہیں کہ موصوف کو جب گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کا خیال آتا ہے تو ہمارا پوچھ لیتے ہیں۔ اب پتا نہیں مجھے مٹی سمجھتے ہیں یا گونگلو۔ فراز بھائی تو بالکل سائلنٹ پر ہیں اور حسن بھی بس شاپر کروا دیتا ہے۔
حسیب نذیر گِل سے بھی مرزا بھائی کی وجہ سے ملاقات ہوگئی تھی ورنہ تو روز گھر کے باہر سے گزر جاتا ہے۔
ایک دو بار کوشش کی اور کچھ اراکین کو فون بھی کیے مگر بوجوہ ملاقات نہیں ہو سکی۔
محب علوی بھائی سے وعدے کر کے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔
اب آپ کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں تو سرِ دست وعدہ نہیں کرتا مگر مقدور بھر کوشش کروں گا کہ اس محفل کا حصہ بن سکوں۔ گو کہ صبح کی محافل میں آنا میرے لیے چنداں آسان نہیں۔ ملازمت کے اوقات نے مجھے اوقات میں رکھا ہوا ہے۔