ایران، اسرائیل، اور امریکہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اگرچہ شمشاد سے وعدہ کیا تھا کہ کوئی اور تھریڈ نہ کھولوں گا مگر ایک ضرورت سے یہ تھریڈ کھولنا پڑا۔ امید ہے شمشاد درگزر کریں گے اور وعدہ رہا کہ یہ آخری ہے۔

ابھی کچھ دن پہلے ٹی وی پر ایک امریکی اسکالر کا انٹرویو سن رہا تھا جن کا نام مجھے بھول گیاہے ۔ ان کا فرمانا تھا کہ افغانستان میں‌امریکی اور ایران کے مفادات یکساں‌ہے۔ اس نے مجھے کچھ چونکادیا۔ مگر مزید کچھ اور معاملات دیکھنے میں‌اندازہ ہوتا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے مفادات یکساں‌ہی لگتے ہیں۔ مثلا افغانستان میں تینوں‌ اپنے ایک دشمن کے خلاف متحد ہیں۔ تینوں کو عراق میں موجودہ کٹھ پتلی حکومت بھلی لگتی ہے اور ایران کی پرو حزب اللہ و حماس پالیسی کا نتیجیہ تینوں کے حق میں‌ہی نکل رہا ہے۔ کیا اسرائیل، ایران اور امریکہ تینوں ایک ہی سکہ کے کئی رخ ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
ہمت علی ۔۔۔۔ ان مفادات کی یکسانیت پر اگر تھوڑی سی روشنی ڈال دیں‌ تو بڑی عنایت ہوگی ۔ اب یہ نہ کہیئے گا " کیا سارے کام میں ‌اب خود کروں " ۔ ;)
 
شابش ظفری
اپکو تعزیرات پاکستان تو پڑھنے کے نہیں‌کہوں‌گا۔ یہ بھی اپکی ڈیسٹکریشن ہی ہے۔

ایران افغانستان میں‌اپنی موجودہ حکومت کا حامی ہے
امریکہ بھی افغانستان میں‌کرزئی کا حامی ہے
یہ تو سیدھی سی بات ہے

ایران عراق کی موجودہ کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ بھی دے رہا ہے

ایران لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے
حزب اللہ خطے میں‌ایرانی اثر کی بڑھوتی کے لیے کام کرتی ہے
اسرائیل کو حزب اللہ کا بہانہ بنا کر لبنان کا کباڑہ نکالنے کا موقع ملا

ایران غزہ میں‌ حماس کی ظاہری حمایت کرتا ہے خاص طور پر پرتشدد کاروائیوں کی۔
اسرائیل انہی غیر مضر پر تشدد کاروائیوںکا بہانہ بنا کر غزہ پر چڑھائی کرتا ہے۔ اور امریکہ اسرائیل کا خم ٹھونکتا ہے۔
 
شابش ظفری
اپکو تعزیرات پاکستان تو پڑھنے کے نہیں‌کہوں‌گا۔ یہ بھی اپکی ڈیسٹکریشن ہی ہے۔

ایران افغانستان میں‌اپنی موجودہ حکومت کا حامی ہے
امریکہ بھی افغانستان میں‌کرزئی کا حامی ہے
یہ تو سیدھی سی بات ہے

ایران عراق کی موجودہ کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ بھی دے رہا ہے

ایران لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے
حزب اللہ خطے میں‌ایرانی اثر کی بڑھوتی کے لیے کام کرتی ہے
اسرائیل کو حزب اللہ کا بہانہ بنا کر لبنان کا کباڑہ نکالنے کا موقع ملا

ایران غزہ میں‌ حزب اللہ کی ظاہری حمایت کرتا ہے خاص طور پر پرتشدد کاروائیوں کی۔
اسرائیل انہی غیر مضر پر تشدد کاروائیوںکا بہانہ بنا کر غزہ پر چڑھائی کرتا ہے۔ اور امریکہ اسرائیل کا خم ٹھونکتا ہے۔
یہ حزب اللہ غزہ میں کہاں سے آگئی ہے۔
 
بات کافی حد تک صحیح ہے لیکن کسی ملک کے مفادات مختلف ادوار میں مختلف ہوتے ہیں اور انکی مناسبت سے ہی وہ اپنی پالیسیوں میں ردو بدل کرتا ہے لہذا ایران کو امریکہ اور اسرائیل سے ملانا درست نہیں ہے ہاں یہ کہنا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ان تینوں ممالک کے مفادات کسی نہ کسی سطح پر ایک دوسرے کو چھو رہے ہیں شاید درست ہو ۔ اب ہر ملک پاکستان تھوڑی ہے ۔ کہ آسمان سے بارش گرے تو پنجاب کے ٹکرے کردو بہرحال آپ کی اچھی اور غیر متعصب پوسٹ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
 
فیصل پنجاب کا ذکر یہا‌ں‌نہیں کروں گا۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے شاید لوگوں‌کو کچھ دیر سے سمجھ ائے۔ ہوگا وہی جو میں‌اج کہہ رہا ہوں اور میں‌کوئ متعصب نہیں‌ہوں

شکریہ فیصل۔ اپ کی یہ بات درست ہے۔ اج کے حالات میں‌ان تینوں ممالک کے مفاد اور ہدف یکساں‌ہیں۔
 
یہ ہمت علی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے سولنگی صاحب ۔ ;)
آگے دیکھئے کہ اسامہ بن لادن ملکہ الزیبتھ کے محل سے بازیاب ہوگا ۔ :grin:

ظفری یار جہاں بات معقول کی جائے اسے سننا اور ماننا چاہیئے ۔ ہمت علی سے لاکھ اختلاف سہی لیکن یہاں اس نے اپنا ایک تجزیہ پیش کیا ہے اسکی آزاد سوچ کو سراہنا ضروری ہے
 
ظفری

لائبریرین
بات کافی حد تک صحیح ہے لیکن کسی ملک کے مفادات مختلف ادوار میں مختلف ہوتے ہیں اور انکی مناسبت سے ہی وہ اپنی پالیسیوں میں ردو بدل کرتا ہے لہذا ایران کو امریکہ اور اسرائیل سے ملانا درست نہیں ہے ہاں یہ کہنا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ان تینوں ممالک کے مفادات کسی نہ کسی سطح پر ایک دوسرے کو چھو رہے ہیں شاید درست ہو ۔ اب ہر ملک پاکستان تھوڑی ہے ۔ کہ آسمان سے بارش گرے تو پنجاب کے ٹکرے کردو بہرحال آپ کی اچھی اور غیر متعصب پوسٹ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

فیصل بھائی ۔۔۔ آج کی دنیا ایک اقتصادی زنجیر میں جکڑی ہوئی ہے ۔ اس لیئے تمام ممالک کے مفادات کسی نہ کسی طور ایک دوسرے سے مل ہی جاتے ہیں ۔ہمت علی کسی اور ہی تناظر میں ‌بات کررہے ہیں‌ جو کہ ان کے اپنے قیاسات ہیں‌ ۔ اور ان کے قیاسات جیسے ہوتے ہیں‌۔ اس پر صرف فاتحہ ہی پڑھی جاسکتی ہے ۔ :cool:
 
یار میں کہ رہا ہوں نا ۔ جسٹ گیو اٹ اے شا ٹ
 
ظفری کسی اور تناظر میں‌نہیں‌سیاسی تناظر میں
ان تینوں‌ممالک کے سیاسی مفادات میری نظر میں‌ایک ہی ہیں اور ان کے ہدف بھی ایک ہی ہیں‌ہاں‌طریقہ کار مختلف ہے

جہاں‌کچھ دلیل سے کام نہ چلے وہاں‌ بے تکا طنز اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اپ کا ترکش خالی ہے۔
 
میرے پاس صبح ہوگئی ہے ۔ اس پر تفصیلی بات کرنے سے قاصر ہوں ۔ مگر آپ ان تینوں‌کے اہداف کے بارے میں کچھ فرما دیں‌ توبعد میں آکر میں اپنی رائے دیدوں گا ۔ شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top