ایرانی فون کمپنی کی اشتہاری مہم میں حضرت عمر کی شان میں گستاخی

عاطف بٹ

محفلین
ایران کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی ’ایران سل‘ کی جانب سے رمضان پیکج کے توہین آمیزاشہتار پراہل سنت والجماعت کے حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ موبائل فون کمپنی کے مبینہ گستاخانہ اشتہار میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ’گمراہ شیطان‘ سے تعبیرکیا گیا ہے، جس پر سنی علماء نے کمپنی سے مطالبہ کیا ہے وہ قوم سے معافی مانگے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سُنی اکثریتی صوبہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے سرکردہ سنی عالم دین مولوی عبدالحمید نے گستاخانہ اشتہار کواشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام جیسی بزرگ ہستیوں کی شان میں گستاخی مذہبی منافرت پھیلانے کی سنگین سازش ہے۔ انہوں نے کمپنی کے خلاف حکومت سے سخت کارروائی اور عوام سے اس کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔
زاہدان میں نماز جمعہ کے خطبہ میں علامہ عبدالحمید کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ حرکت پرمعذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ’ایران سل‘ توہین آمیز اشتہار پر اہل سنت اور اہل تشیع دونوں مسالک سے معافی مانگے، کیونکہ صحابہ کی شان میں گستاخی سے دونوں مسالک بلکہ ایرانی قوم اور عالم اسلام کی توہین کی گئی ہے۔
ادھرایران میں اہل سنت والجماعت مسلک کے پیروکاروں نے ’ایران سل‘ کے بائیکاٹ کی ایک مہم بھی شروع کی ہے۔ مہم کے روح رواں شہریوں نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’ایران سل‘ کی موبائل سمیں توڑ کر پھینک دیں اور کمپنی کا ہرسطح پر بائیکاٹ کریں۔
خیال رہے کہ ایرانی مواصلاتی فرم ’ایران سل‘ نے ماہ صیام کے آغاز میں ’گمراہ شیطان‘ کے نام سے ’رمضان مقابلہ‘ کا ایک اشتہار تیار کیا جس میں ’گمراہ شیطان‘ سے مبینہ طور پر [نعوذ باللہ] خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ مراد لیے گئے ہیں۔
’ایران سل‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والوں نے کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ میں پوری ایرانی قوم، مجلس شوریٰ، اہل تشیع بالخصوص اہل سنت والجماعت سے معافی مانگے۔ ایران کے بعض دیگر صوبوں میں بھی سنی علماء نے ’ایران سل‘ کے اشتہار کی شدید مذمت کی اور اہل تشیع مسلک کے علماء سے بھی اس اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ’ایران سل‘ کا قیام 2005ء میں جنوبی افریقا کی ’ایم ٹی این‘ ٹیلی کام کمپنی کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا تھا۔ نیٹ ورک میں ’ایران سل‘ کے51 فی صد جبکہ ’ایم ٹی این‘ کے49 فی صد حصص ہیں۔ ’ایم ٹی این۔ ایران سل‘ ملک میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے والا دوسرا بڑا نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ گستاخانہ اشتہاری مہم کے نتیجے میں کمپنی کو اپنا نیٹ ورک بڑھانے کےبجائے الٹا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
ربط
 

ظفری

لائبریرین
انتہائی افسوسناک مقام ہے ۔ پہلے ان محترم اور برگزیدہ ہستیوں کو سیاسی مقاصد کے لیئے مذہبی بنیادوں پر منافقت کے قاعدوں پر استعمال کیا گیا ۔ اور اب کاروباری مفادات بھی آڑے آگیا ۔
 

سید ذیشان

محفلین
العربیہ کی خبر اور وہ بھی حالیہ شام کی جنگ کے پس منظر میں۔

جب کہ ایران کے سپریم لیڈر کے فتویٰ کے مطابق اصحابِ کرام اور امہات المومنین کے خلاف کوئی نازیبا زبان استعمال نہیں کی جاسکتی۔ کافی بعید از قیاس معلوم ہوتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
شام میں بی بی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے روضے پر بھی حملہ کیا گیا ہے ۔ جو انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہے ۔ میں اپنی پہلی پوسٹ کا اطلاق یہاں بھی کرنا چاہوں گا ۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔۔۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت کسی بھی صحابی کی شان میں گستاخی پر ایک مسلمان کے دل کو جو ٹھیس پہنچتی ہے، اس سے کوئی مسلمان ہی واقف ہوسکتا ہے۔۔۔ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو ایسی حرکت کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ اگر ایسا ان کے مشاہیر اور عزت مآب ہستیوں کے خلاف کیا جاتا تو انہیں کیسا لگتا!!
 

نایاب

لائبریرین
شیعہ سنی کو لڑاؤ ۔۔۔
مرگ بر امریکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لعنتی و گمراہ شیطان امریکہ ۔۔۔۔
ایران سے یہ نعرے انقلاب خمینی کے بعد سے عام ہیں ۔
اب " العربیہ " کے نمائندے اور مولوی عبدالمجید نے اس اشتہار کے کس لفظ کس تصویر یا کس کے اشارے پر " گمراہ شیطان " کے لقب کو اک عظیم جلیل القدر ہستی پر مبینہ طور پر چسپاں کیا ۔ یہ وہ ہی جانتے ہیں ۔ اس اشتہار میں جو لفظ یا جو عکس اس مبینہ الزام کی بنیاد بنا اسے بھی سامنے لانا ان حضرات کا فرض ہے ۔
شام جن کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس چکا ۔ اب وہ ایسے ہی " العربیہ و الجزیرہ " سے ایسی خبریں نشر کروائیں گے ۔ جیسی کہ " اسلحہ دمار شامل " کا پرو پیگنڈا کرتے عراق کے خلاف نفرت آمیز فضا تیار کی گئی ۔
 

ملائکہ

محفلین
سورج سے آنکھیں ملانے والے کی آنکھیں خود چندھیا جاتی ہیں۔۔۔۔ حضرت عمر کی عزت اور وقار میں اس اشتہار سے کوئی کمی نہیں ہوگی۔۔۔ مسلمانوں کو آپس میں اتفاق سے رہنا چائیے اور جو تفرقہ پیدا کرنے کی بات کرے اس سے خود ہی دور ہوجانا چائیے۔۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
بہتر ہوگا کہ اس خبر کا کوئی اور بھی لنک دیاجائے
العربیہ کی یہ خبر انگریزی زبان میں بھی ہونی چاہیئے
 

فاتح

لائبریرین
ایرانی مواصلاتی فرم ’ایران سل‘ نے ماہ صیام کے آغاز میں ’گمراہ شیطان‘ کے نام سے ’رمضان مقابلہ‘ کا ایک اشتہار تیار کیا جس میں ’گمراہ شیطان‘ سے مبینہ طور پر [نعوذ باللہ] خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ مراد لیے گئے ہیں۔
یہ کیسے ثابت ہوا کہ "گمراہ شیطان" سے مراد حضرت عمر ہیں۔۔۔ یہاں نایاب بھائی سے اتفاق کروں گا کہ۔۔۔
اب " العربیہ " کے نمائندے اور مولوی عبدالمجید نے اس اشتہار کے کس لفظ کس تصویر یا کس کے اشارے پر " گمراہ شیطان " کے لقب کو اک عظیم جلیل القدر ہستی پر مبینہ طور پر چسپاں کیا ۔ یہ وہ ہی جانتے ہیں ۔ اس اشتہار میں جو لفظ یا جو عکس اس مبینہ الزام کی بنیاد بنا اسے بھی سامنے لانا ان حضرات کا فرض ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ کیسے ثابت ہوا کہ "گمراہ شیطان" سے مراد حضرت عمر ہیں۔۔۔ یہاں نایاب بھائی سے اتفاق کروں گا کہ۔۔۔

محترم بھائی زیادہ پرانی بات نہیں ۔ یار لوگوں نے " کوکا کولا " مشروب کمپنی کے خلاف اک مہم چلائی تھی اور اس مہم کی بنیاد اس بات پر تھی کہ جس سٹیکر پر " کوکا کولا " کے انگلش میں الفاظ پرنٹ کیئے گئے ہیں اگر اس سٹیکرکو روشنی کے سامنے الٹایا جائے تو جو عکس ابھرتا ہے اس سے " اللہ اور اس کے رسول کے وجود کی نفی ہوتی ہے ۔"
مجھ جیسے دانشوروں نے دل کھول کر ایسے ہی اس مہم کو آگے چلایا جس طرح آج " نعوذ باللہ " استغفراللہ " کا ذکر کرتے ہم اک عظیم و جلیل القدرہستی کو اک " معطون الہی " شخصیت کے ساتھ ذکر کیئے چلے جا رہے ہیں ۔
 

اوشو

لائبریرین
محترم بھائی زیادہ پرانی بات نہیں ۔ یار لوگوں نے " کوکا کولا " مشروب کمپنی کے خلاف اک مہم چلائی تھی اور اس مہم کی بنیاد اس بات پر تھی کہ جس سٹیکر پر " کوکا کولا " کے انگلش میں الفاظ پرنٹ کیئے گئے ہیں اگر اس سٹیکرکو روشنی کے سامنے الٹایا جائے تو جو عکس ابھرتا ہے اس سے " اللہ اور اس کے رسول کے وجود کی نفی ہوتی ہے ۔"
مجھ جیسے دانشوروں نے دل کھول کر ایسے ہی اس مہم کو آگے چلایا جس طرح آج " نعوذ باللہ " استغفراللہ " کا ذکر کرتے ہم اک عظیم و جلیل القدرہستی کو اک " معطون الہی " شخصیت کے ساتھ ذکر کیئے چلے جا رہے ہیں ۔

کون سی ہستی کی طرف اشارہ فرما رہےہیں۔
 

سویدا

محفلین
یہ ایران کا مسئلہ ہے وہیں کے سنی مسلمان جانے کہ کس طرح نبٹا جائے
پاکستان سنیوں کے ساتھ کیوں چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے
ایران کے اثرات پاکستانی حالات پر اسی طرح ھی اثر انداز کیے جاتے ہیں
فرقہ واریت اسی طرح شروع ہوتی ہے
 
گمراہ ایرانیوں کی مکروں چالوں پر افسوس تو ہے مگر ان کی حالت پر ترس بھی اتا ہے-
یہ اوچھے ہتھکنڈوں میں یہود کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں
 

سید ذیشان

محفلین
انٹرنیٹ پر ایک ایرانی ن یہ کمنٹ لکھا ہے:

it is about one of companies which had a contraction with Irancell and was responsible of SMS contests in Iran. people send a message and they receive a question if they answer correctly they get awards.

this company which is called "Golden Key" made a question for the day of judges. that question was about judgment. the question was "which one is the deceived judge by Satan at the time of Ali ?"

people should have chosen the correct answer from some choices. the first choice was "the Judge Shryh was the correct answer.

but the second choice was Umer !

the stupid company has excused and said that it did not want to insult Umer and the correct choice was vivid. since Umer was before Ali and Judge Shryh is well known ....... !!

sunni groups complained about that and this company is convicted in the court.

moreover I should insist that this odd act or mistake was condemned by Shias too as Khamenei insists that every insult is haraam.
 
Top