شائد آپ بھول رہے ہیں کہ جند اللہ کس نے اور کب بنایا تھا اور کس طرح سے ایرانی جرنیل کو خودکش حملے میں قتل کیا تھا۔ اس کے لیڈر ریگی کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ تھا جس پر کراچی کا پتا درج تھا۔ یہ جہالت کی حد ہے کہ ہمارے جرنیلوں نے ہر ایک پڑوسی ملک سے پنگا لیا ہوا ہے اور دھڑا دھڑ جہادی بجھوا رہا ہے۔ یہاں تک کہ چین جیسے یار کو بھی نہیں بخشا گیا۔ خواب ان کے پوری دنیا پر خلافت نافذ کرنے ہیں اور وزیرستان اپریشن کرنے کے پیسے نہیں ہیں ان کے پاس۔ دو اعشاریہ تین فیصد ہمارا تعلیمی بجٹ ہے۔ اور معیشت کا تو سب کو معلوم ہی ہے۔ پنجابی میں کہتے ہیں: پاس نہیں دھیلا تے کردی میلہ میلہ۔
جی ہاں جیسے پاکستانی کارڈ بنانا تو بہت بڑا مسئلہ ہے کوئی ؟ اور جنداللہ شاہ ایران کے زمانے میں کیوں نہین بنی تھی ؟ اور ہاں ایسے بنی تھی
undallah is thought to have began in 2003 and it is known for attacks against high-profile Iranian targets, both military and civilian. Its origin and structure remain murky.
[25] It has been suggested that it might be an
offshoot of
Baluchi Autonomist Movement, which was created and supported by
Saddam Hussein along with other militant groups like
Mujahideen-e Khalq, to wage a proxy war on Iran during the
Iran-Iraq war
پاکستان نے چین میں نا ایران میں کوئی جہادی بھیجے ہیں ۔ چین کا اپنا ایک مسئلہ ہے جو بہت ہی بڑا ہے ۔ آجکل کس ااسلامی ملک میں دہشت گرد گروپ نہیں ؟ بلکہ کس ملک میں نہیں؟ کیا یہ سب پاکستان سے جا رہے ہیں؟ اور ہمارے جنرلز کا کائی خواب ہے نا وہ مولوی ہیں نا ہی کسی ایک فرقے کے ۔ آپ پتا نہیں چاند کی باتیں کر رہے ہیں ۔
چین میں جہادیوں سے پاکستانی فورسز کا سب سے بڑا نقصان ہو گا کیونکہ ہم چین کے اسٹریتیجک ملٹری پارٹنر ہیں ۔ ایران کی وجہ سے ہمیں ہی ڈپلائے کرنی پڑے گی فورسز جو مشرقی فرنٹ کو کمزور کرے گی ۔اور تعلیمی بجٹ کا کیا کریں؟یا معیشت کا ؟ پچھلے 5 سال میں سویلین حکومت ہے اپکی عوامی جا کر ان سے پوچھیں نا ۔ 10 سال میں ترکی کیا سے کیا ہو گیا روس واپس اپنے پیروں پر آ گیا پاکستان پانچ سال میں کہاں سے کہاں گیا؟ جنرل کیانی نے مداخلت کر رکھی ہے ؟ یا پالیسی بنا رکھی ہے؟ یا وہ سٹیٹ بنک اور وزارت تعلیم چلا رہے ہیں؟ عجیب بات ہے بھئی