ایران صدارتی انتخابات میں دھاندلی

زیک

مسافر
یہی کافی ہے کہ وہ امریکہ کو آنکھیں دکھاتا ہے ۔

ممکن ہے آپ کے لئے یہی کافی ہو مگر آپ نے کسی ایرانی سے پوچھا؟

باقی عوام کا جمِ غفیر اس بات کی گوا ہی ہے کہ لوگ احمدی نژاد کو پسند کرتے ہیں۔

جم غفیر تو احتجاج بھی کر رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
اچھے کام کیا ہوتے ہیں؟
یہاں ایرانی حکومت کو اچھا کہنے والے اسے پاکستانی حکومت کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
ویسے بھی امریکی حکومت جو اچھے کام کر رہی ہے وہ گنوا دیجئے۔
قبل از مرگ واویلا۔ ٹیکس دہندگان کا پیسہ بے معنی اور طویل جنگوں میں جھونک دینا اچھا کام ہے؟

اگر آپ احمدی‌نژاد یا خامنہ‌ای کا جارج بش سے تقابل کر رہے ہیں تو مجھے کوئ اعتراض نہیں۔:grin:
 

زیک

مسافر
اور ہاں یہ دھاندلی کا ثبوت کہاں ہے؟
اگر دھاندلی ہوئی بھی ہے تو کیا یہ ایران کا داخلی معاملہ نہیں؟

داخلی معاملات کا تعلق حکومت سے ہوتا ہے۔ آپ یا مجھ سے نہیں۔ اگر یہ ایران کا داخلی معاملہ بھی ہے تو ہم اس پر یہاں ڈسکشن کر سکتے ہیں اور ایک یا دوسرے فریق کی مذمت یا تعریف بھی۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

دھاندلیاں کرنے یا کرانے سیاسی قتل کرانے اور حکومتوں کو گرانے یا طویل ڈیکٹیٹر شپ چلوانا ہو پوری پوری پارٹیاں غایب کرانی ہوں یا راتوں رات نئی سیاسی پارٹیاں بنوانی ہوں۔ہنستے بستے ملکوں کو اجاڑنا ہو یا اپنے پرانے وفاداروں کو پھانسی پر لٹکوانا ہو۔پابندیاں لگوا کر عوام کو بھوکوں مارنا ہو یا راتوں رات ڈالروں کی بارش کروانا ہو۔ایٹمی بم چلوانے ہوں یا غلط خفیہ رپورٹیں بنوانی ہوںکسی قسم کی خفیہ ٹیکنالوجی چوری کرانا ہو یا خریدنا ہو۔یہاں آسان قسطوں پر راتوں رات میں صدر اور وزیر اعظم بھی دستیاب ہیں۔ہمارا مشن ہے دنیا میں آزادی اور جمہوریت چاہے دنیا نا رہے پر جمہوریت اور آزادی ہم دے کے رہیں گے۔اگر کوئی بھی کام ہے آپ بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں

ہمارا پتہ

پینٹاگون واشنگٹن ڈی سی 20001
یہ ہے ہمارا ہیڈ کوراٹر

نیز ہمارے ہاں جھوٹ کی جدید ترین فیکٹری بھی ہے کالے کو سفید کم نرخوں پر کیا جاتا ہے اورکہیں بھی فساد کرانا ہو ہماری خدمات لیں ہم سے امن ایسے بھاگتا ہے جیسے لاحول وللہ سے شیطان۔:grin:

ہمارا زیلی دفتر یہ ہے وائٹ ہاؤس واشنگٹن ڈی سی

لاجواب لوگ با کمال سروس یہاں پر بلیک میلنگ جوڑ توڑ اور سستے نرخوں پر پورا پورا ملک خریدا اور بیچا جاتا ہے

ہماری ایک دنیا جدید ترین جھوٹ کی فیکٹری جس نے کئی عالمی جھوٹ گھڑے کے دنیا آج تک دانتوں میں انگلیاں دیے سوچ رہی ہے اصلی شیطان کون ہے۔ہمارا یہاں کا ہوشیار عملا ایسی ایسی جھوٹی رپورٹیں بناتا ہے راتوں رات کیمیکل بم اور ایٹمی ہتھیار اگ آتے ہیں صحرا میں اور ایسے غایب ہوتے ہیں جیست گدھے کے سر سے سینگ۔ہم
ار جھوٹ اور فراڈ دنیا میں ضرب المثل بن چکے ہیں:rollingonthefloor:



يہ بات خاصی دلچسپ ہے کہ آپ نے امريکہ پر پوری دنيا کے سياسی نظام کو کنٹرول کرنے کا الزام ايک ايسے تھريڈ ميں لگايا ہے جو ايران ميں حاليہ صدارتی انتخابات پر بحث کے لیے کھولا گيا ہے۔ شايد آپ بھول رہے ہيں کہ ايران کے موجودہ صدر عالمی سطح پر امريکہ کے شايد سخت ترين نقاد کی حيثيت سے جانے جاتے ہيں۔ اگر امريکہ واقعی عالمی سياسی حالات پر حتمی اختيار اور اثر رکھتا ہے تو پھر آپ ايرانی صدر کی حاليہ جيت کی کيا توجيہہ پيش کريں گے؟

شايد آپ سی – آئ – اے، ايف – بی – آئ اور مختلف امريکی اداروں کے طريقہ کار، اختيارات اور اميج کے حوالے سے صرف اتنا ہی جانتے ہيں جو وہ ہالی وڈ کی فلموں ميں ديکھتے ہيں۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ يہ ايجنسياں اپنی فيلڈ ميں بڑے پروفيشنل طريقے سے کام کرتی ہيں ليکن يہ کوئ ايسی جادوئ اور غير انسانی قوتوں کی مالک تنظيميں نہيں ہيں جو دنيا ميں پيش آنے والے تمام واقعات کو کنٹرول کريں۔ آپ کسی بھی دور ميں سی – آئ – اے اور ايف – بی –آئ کو مطلوب افراد کی فہرست ديکھ ليں، اس ميں زيادہ ترلوگ ايسے ہوں گے جو امريکہ کی سرحدوں کے اندر ہی رہائش پذير ہيں۔ ايسے کئ کيسيز کی مثال دی جا سکتی ہے (مثال کے طور پريونا بمبر) جس ميں ان ايجنسيوں کو مطلوب افراد کو امريکہ کے اندر رہائش کے باوجود کئ سالوں تک گرفتار نہيں کيا جا سکا۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکہ اس وقت دنيا کی ايک اہم طاقت ہے اور اس حوالے سے ايک حد تک عالمی سطح پر اثرورسوخ رکھتا ہے۔ ليکن يہ صورت حال ہميشہ سے نہيں تھی۔ صرف اس بنياد پر يہ دعوی کرنا کہ امريکہ کسی بھی ملک کی قسمت کے فيصلے کر سکتا ہے حقائق سے مطابقت نہيں رکھتا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

عسکری

معطل
یار یہ فلسفہ بھی کیا چیز ہے دنیا کی غنڈہ گرد حکومت کے غنڈے جنہوں نے ہر وہ کھناؤنا اور گرا ہوا کام کیا جس کو دیکھ کر شیطان بھی منہ چھپا لے ان کی تعریف بھی کی جاتی ہے تو مجھے لگتا ہے میں نشے میں ہوں۔ہاں بھائی ہیروشیما سے لے کر ابوغریب اور کوانتانامو سے لے کر بگرام سن ہالی وڈ کے کارنا مے ہیں۔سب فلمی باتیں ہیں۔
 

زیک

مسافر
نژاد، نجاد اور نجات، یہ تینوں طرح لکھا جات ہے اور مجھے نہیں پتا کیوں ۔ آپ گوگل میں "احمدی نجات" لکھ کر دیکھیں اور آپکو فارسی کے کئی ویب سائیٹ مل جائیں گے جہاں "نجات" لکھا ہوا ہو گا۔

"احمدی نژاد" کے 43 لاکھ نتائج ملے گوگل پر جبکہ "احمدی نجات" کے 2 ہزار۔ میرا خیال ہے کہ یہ اعداد و شمار کافی ہیں سمجھنے کو۔

بعد میں الجزیرہ نے ہی رپورٹ کی کہ وہ 4 رہنما ہیں، مگر انکا موسوی کی اپنی پارٹی سے تعلق نہیں اگرچہ کہ وہ موسوی کی اس الیکشن میں تائید کر رہے ہیں۔

لنک؟؟

ثبوت کہاں ہیں؟ بس قیاس آرائیاں ہیں

ثبوت نہیں مگر circumstantial evidence ہے اور اکثر یہی ملتی ہے دھاندلی کے فورا بعد۔

1۔ پروفیسر یو آن کول کا پہلا اعتراض یہ ہے کہ تبریز میں بھی احمدی نژاد 57 فیصد ووٹوں کے ساتھ جیتے ہیں، حالانکہ یہ موسوی صاحب کا آبائی علاقہ ہے اور وہ ایرانی آذربائیجانی ہیں۔

جواب:
۔ پروفیسر صاحب یہاں یہ بھول رہے ہیں کہ احمدی نژاد تبریز شہر میں 8 سال تک مقیم رہے ہیں اور اس شہر کے لیڈر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

۔ نیز احمدی نژاد نے پچھلے 4 سال میں کم از کم 12 مرتبہ تبریز کا دورہ کیا اور یہاں پر انہوں نے الیکشن کی بہت بڑی ریلی نکالی تھی۔

۔ احمدی اگرچہ کہ ایرانی النسل ہیں، مگر اسکے باوجود وہ روانی سے آذربائیجانی ترکی زبان بولتے ہیں۔

۔ ایرانی آذربائیجانی آبادی تہران کی طرح نہیں ہے بلکہ کافی مذہبی قسم کی آبادی ہے اور آغا خامنہ ای کا تعلق بھی اسی ایرانی آذربائیجانی نسل سے ہے اور انکا وزن احمدی نژاد کر پلڑے میں تھا۔ احمدی نژاد کا سادہ طرز رہن ان علاقوں کی تہذیب کے مطابق ہے اور اس لیے یہ یہاں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

۔ ایرانی ویٹ لفٹر رضازادے بھی آذربائیجانی نسل سے ہیں مگر انہوں نے احمدی نژاد کے حق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور رضازادے ایران میں بہت مقبول ہیں۔

ان میں سے زیادہ باتیں 2005 میں بھی درست تھیں مگر آخری نمبر پر آنے والاامیدوار محسن وہاں جیتا تھا۔

2۔ پروفیسر صاحب کا دوسرا اعتراض ہے کہ احمدی نژاد نے تہران میں 50 فیصدی ووٹ حاصل کیے۔

۔ انکی یہ بات مکمل درست نہیں۔ تہران شہر میں تو موسوی ہی جیتے ہیں، مگر تہران شہر کی آس پاس کی غریب آبادیاں کو بھی چونکہ تہران کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے اس لیے مجموعی طور پر احمدی نژاد کو اتنا ووٹ پڑا ہے جو کہ بالکل اچھنبے کی بات نہیں۔

کیا آپ کے پاس الیکشن کا علاقے کے اعتبار سے breakdown ہے؟ مجھے تو انگریزی سورسز میں نہیں ملا۔ اگر ہے تو لنک سمیت پلیز پوسٹ کریں تاکہ اس پر ڈسکشن ہو سکے۔

چنانچہ پروفیسر صاحب نے کرپشن کے ٹھوس ثبوت دینے کی بجائے صرف قیاس آرائیوں پر تکیہ کیا ہوا ہے اور غیر ضروری شکوک و شبہات پھیلا رہے ہیں۔

کیا آپ پروفیسر کول کو جانتی ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی ریسرچ کا کیا معیار ہے؟ محض مغرب سے ہونے کا الزام لگانا درست نہیں۔ کیا آپ کو فارسی اور عربی آتی ہے یا پروفیسر کول ان زبانوں کے زیادہ ماہر ہیں؟

میں بھی احمدی نژاد کے اتنے حق میں نہیں، مگر یہ بات بالکل غلط ہو گی کہ اس موقع پر الیکشن کے نتائج ماننے کی بجائے یوں شکوک و شبہات پیدا کیے جائیں اور ملک میں افراتفری پیدا کی جائے۔

شکوک و شبہات مغربی میڈیا یا پروفیسر کول نے نہیں بلکہ ایرانیوں نے پیدا کئے ہیں۔ ایرانی ہی ہیں جو مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ موسوی اور کروبی دونوں اس بارے میں بیان دے چکے ہیں اور اب تو خامنہ‌ای نے تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

تہران اور تبریز اور دیگر شہروں میں ہر پولنگ بوتھ پر الیکشن کمیشن کے علاوہ چاروں امیدواروں کے نمائندے موجود تھے اور انکے دستخط کے بغیر کوئی کام شروع نہیں ہوا۔ اگر کہیں دھاندلی ہوئی ہوتی کوئی ویڈیو ہوتی یا پھر کوئی تو طریقہ بتایا گیا ہوتا کہ کس طرح دھاندلی کی گئی۔
مگر یہاں تو صورتحال یہ ہے کہ یہ تو پتا نہیں کہ دھاندلی کیسے ہوئی، مگر فقط نتائج کی بنیاد پر قیاس آرائیاں کرتے ہوئے ملک میں افراتفری پیدا کی جا رہی ہے۔

مگر جہاں تک مجھے علم ہے ایرانی الیکشن کمیشن نے صرف ملکی سطح کے نتائج جاری کئے ہیں اور پولنگ سٹیشن، شہر یا صوبے کے نتائج جاری نہیں کئے۔ اس کے بغیر ایسا موازنہ کیسے ممکن ہے؟
 

زیک

مسافر
یار یہ فلسفہ بھی کیا چیز ہے دنیا کی غنڈہ گرد حکومت کے غنڈے جنہوں نے ہر وہ کھناؤنا اور گرا ہوا کام کیا جس کو دیکھ کر شیطان بھی منہ چھپا لے ان کی تعریف بھی کی جاتی ہے تو مجھے لگتا ہے میں نشے میں ہوں۔ہاں بھائی ہیروشیما سے لے کر ابوغریب اور کوانتانامو سے لے کر بگرام سن ہالی وڈ کے کارنا مے ہیں۔سب فلمی باتیں ہیں۔

پہلی بات یہ کہ یہ تھریڈ امریکہ کے متعلق نہیں بلکہ ایران کے انتخابات سے متعلق ہے۔ پلیز موضوع پر رہیں۔

جہاں تک ابو غریب، گوانتانمو، بگرام اور تشدد کی بش کی پالیسی کا تعلق ہے تو یاد رہے کہ آپ نے ان موضوعات پر اتنا سوچا بھی نہیں ہو گا جتنا میں کئ سالوں میں اپنے بلاگ پر لکھ چکا ہوں۔

رہی بار سی‌آئ‌اے اور حکومتیں گرانے کی تو اوبامہ نے اپنی قاہرہ کی تقریر میں کہا تھا:

یہی قضیہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان حالیہ تناؤ کا باعث رہا ہے۔ کئ برسوں سے ایران نے میرے ملک کی مخالفت اپنی شناخت بنا رکھی ہے، اور بے شک ہم دونوں کے درمیان ہنگامہ خیز تاریخ موجود ہے۔ سرد جنگ کے دوران امریکہ نے ایران میں ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے میں کردار ادا کیا تھا۔
 

عسکری

معطل
[
QUOTE=زیک;515061]جہاں تک ابو غریب، گوانتانمو، بگرام اور تشدد کی بش کی پالیسی کا تعلق ہے تو یاد رہے کہ آپ نے ان موضوعات پر اتنا سوچا بھی نہیں ہو گا جتنا میں کئ سالوں میں اپنے بلاگ پر لکھ چکا ہوں۔

:tongue::tongue::tongue: بھول ہے آپ کی اپنے بلاگ پر اتنا گھمنڈ نا کریں بغیر دوسرے آدمی کے کام جانے:thumbsdown:
 

طالوت

محفلین
ذرا ماہرین ، "نژاد " "نجات" اور "نجاد" پر بھی روشنی ڈالیں کہ ان کیا معنٰی ہیں تاکہ پتا چلے کہ اس میں بھی کوئی حقیقت ہے یا سب کچھ ویسا ہی حسب معمول ۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
یہ اونٹ اب امریکہ کی طرف ہے کروٹ لے گا۔ خیر ۔ یہ ہوگا تو بہت برا، مگر کیا کیا جائے کہ قوموں کی زندگی میں‌ایسے دن آتے ہی ہیں
 

مغزل

محفلین
زیک صاحب کیا یہ ممکن نہیں کہ ہماری یہ لڑی ایرانی احباب بھی دیکھ سکیں ، یا اسے فارسی میں تبدیل کرکے ، ایک بلاگ پر لگایا جائے جو ایران کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والابلاگ ہو، شاید وہی لوگ ہماری رہنمائی یا ہم ان کی رہنمائی کرلیں ۔ دیکھیے آپ کا جواب کوئی بھی ہو مگر میرے زرخیز دماغ کی داد ضرور دیجے گا۔ شکریہ (ہی ہی ہی)
 

مہوش علی

لائبریرین

ساجد بھائی اور باقی آپ سب صرف ایک نظر اس ریلی پر بھی ڈال لیں۔
اسکو دیکھنے کے بعد آپ سب الیکشن دھاندلی وغیرہ کو بھول جائیں گے اور مزید کچھ کہنے سننے کی شاید ضرورت نہ رہے۔
اور مغربی میڈیا صرف موسوی صاحب کی ریلی کو دکھا رہا ہے جبکہ اس ریلی اور دیگر شہروں میں نکلنے والی ریلیاں جو کہ احمدی نژاد کے لیے نکالی گئیں ہیں، اُن کی ہلکی سی بھی جھلک انہوں نے نہیں دکھائی ہے۔


**************

زیک،
آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس لنک پر موجود آرٹیکل کو بھی پڑھ لیں۔ لنک
۔ آغا خامنہ ائ کے الیکشن دھاندلی کے خلاف تحقیقات والی خبر مغربی میڈیا غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے [یقینا مغربی میڈیا کے ساتھ ساتھ موسوی صاحب کے حمایتی بھی یہی کر رہے ہیں، مگر موسوی صاحب کے ان حمایتوں کے ایسا کرنے کے باوجود مغربی میدیا پر اعتراض ر باقی رہے گا کہ یہ غیر جانبدار نہیں اور اپنے مفادات کی خاطر چیزوں کو توڑ مڑوڑ رہا ہے۔

اوپر والے آرٹیکل سے دھاندلی پر اقتباس
On another note, the Western Media sources have mentioned the Wilayatul Faqee, Ayatollah Ali Khamenai stating that the Guardian Council should probe into the claims of fraud in relation to the elections. This is not quite right, while Ayatollah Ali Khamenai has endorsed the results he has asked the Guardian Council to consider the complaints of Mousavi and Rezaei. Infact, Rezaei himself has accepted the results of the election but he has raised certain issues which have been passed to the Guardian Council. One has to ask, whether this manipulative reporting would still be the way of the Western Media had a reformist been in the position of power?

مغربی میڈیا نے اور بھی بہت سی غلط فہمیاں پھیلانے کی کوششیں کی ہیں، مثلا یہ کہ فورسز کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ ربڑ کی گولیوں کی جگہ لائیو ایمونیشن استعمال کریں وغیرہ وغیرہ۔ [اوپر والے لنک میں تفصیلات موجود ہیں]

ڈاکٹر صاحب یقینا مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہوں اور فارسی پر عبور بھی زیادہ ہو گا۔ مگر ڈاکٹر صاحب کے مقابلے میں میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ ایران کے ہی بہت سے پڑھے لکھے پروفیسرز اور بہتر فارسی جاننے والے اور اپنے کلچر کو جاننے والے بھی اس صف میں ڈاکٹر صاحب کے تجزیے سے اختلاف کر رہے ہیں۔
اختلاف رائے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمیں بس تھوڑا اور انتظار کرنا چاہیے تاکہ حالات مزید کچھ صاف ہو جائیں۔ ابتک موسوی صاحب کا طبقہ مجھے مایوس کر رہا ہے اور جو اچھا امیج پہلے میں نے اُن کا بنا رکھا تھا وہ آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے۔
 

مغزل

محفلین
ویسے میری رائے کیسی ہے مہوش بہن کہ ایرانیوں کو بھی پتہ چلے کہ ہم ان کے مسائل پر ہلکان ہورہے ہیں۔۔
اپنے مسائل پر بات ہی نہیں ہوتی ۔
 

arifkarim

معطل
ویسے میری رائے کیسی ہے مہوش بہن کہ ایرانیوں کو بھی پتہ چلے کہ ہم ان کے مسائل پر ہلکان ہورہے ہیں۔۔
اپنے مسائل پر بات ہی نہیں ہوتی ۔

ہاہاہا، اپنے مسائل پر بات اسلئے نہیں‌ہوتی کہ ہم اپنے آپکو دنیا کا ہیرو سمجھتے ہیں۔ اپنے گریبان میں‌جھانکنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے!
 

مغزل

محفلین
نیوٹن کا ایک جملہ پڑھیے کیا خوب بات ہے::

’’ لوگ تنہائی کا شکار ہیں کہ وہ پل بنانے کی بجائے دیواریں بناتے ہیں ‘‘
بہت شکریہ
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد بھائی اور باقی آپ سب صرف ایک نظر اس ریلی پر بھی ڈال لیں۔
اسکو دیکھنے کے بعد آپ سب الیکشن دھاندلی وغیرہ کو بھول جائیں گے اور مزید کچھ کہنے سننے کی شاید ضرورت نہ رہے۔
اور مغربی میڈیا صرف موسوی صاحب کی ریلی کو دکھا رہا ہے جبکہ اس ریلی اور دیگر شہروں میں نکلنے والی ریلیاں جو کہ احمدی نژاد کے لیے نکالی گئیں ہیں، اُن کی ہلکی سی بھی جھلک انہوں نے نہیں دکھائی ہے۔


**************

زیک،
آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس لنک پر موجود آرٹیکل کو بھی پڑھ لیں۔ لنک
۔ آغا خامنہ ائ کے الیکشن دھاندلی کے خلاف تحقیقات والی خبر مغربی میڈیا غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے [یقینا مغربی میڈیا کے ساتھ ساتھ موسوی صاحب کے حمایتی بھی یہی کر رہے ہیں، مگر موسوی صاحب کے ان حمایتوں کے ایسا کرنے کے باوجود مغربی میدیا پر اعتراض ر باقی رہے گا کہ یہ غیر جانبدار نہیں اور اپنے مفادات کی خاطر چیزوں کو توڑ مڑوڑ رہا ہے۔

اوپر والے آرٹیکل سے دھاندلی پر اقتباس


مغربی میڈیا نے اور بھی بہت سی غلط فہمیاں پھیلانے کی کوششیں کی ہیں، مثلا یہ کہ فورسز کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ ربڑ کی گولیوں کی جگہ لائیو ایمونیشن استعمال کریں وغیرہ وغیرہ۔ [اوپر والے لنک میں تفصیلات موجود ہیں]

ڈاکٹر صاحب یقینا مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہوں اور فارسی پر عبور بھی زیادہ ہو گا۔ مگر ڈاکٹر صاحب کے مقابلے میں میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ ایران کے ہی بہت سے پڑھے لکھے پروفیسرز اور بہتر فارسی جاننے والے اور اپنے کلچر کو جاننے والے بھی اس صف میں ڈاکٹر صاحب کے تجزیے سے اختلاف کر رہے ہیں۔
اختلاف رائے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمیں بس تھوڑا اور انتظار کرنا چاہیے تاکہ حالات مزید کچھ صاف ہو جائیں۔ ابتک موسوی صاحب کا طبقہ مجھے مایوس کر رہا ہے اور جو اچھا امیج پہلے میں نے اُن کا بنا رکھا تھا وہ آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے۔
لیکن یہ سات لوگ کیوں مارے گئے؟
ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق دارالحکومت تہران میں پیر کو صدر محمود احمد نژاد کی انتخابی جیت کے خلاف مظاہروں میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق یہ ہلاکتیں تہران میں آزادی سکوائر میں احتجاجی ریلی کے قریب ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہوئی ہیں۔ مکمل خبر
ایرانی سورس
 
Top