ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

کوئی ایسا طریقہ ہونا چاہیے کہ ایک ٹی ٹی ایف فونٹ میں بھی ان حروف کی مختلف اشکال کو چنا جا سکے۔۔۔ کسی زمانے میں اس نہج پر سوچا تھا لیکن سمجھ میں نہیں آیا کہ ایس اکیا طریقہ ہو۔

اسٹائلسٹک سیٹس کے ذریعہ ایک حرف کی کئی شکلیں شامل کی جا سکتی ہیں. ان ڈیزائن، آفس اور کورل ڈرا وغیرہ میں اسٹائلسٹک سیٹ کی سہولت موجود ہے.
 
زبردست مصباحی! ہم نے نستعلیق کے لیے نیٹ چھان مارا تھا لیکن یہ فونٹ ہاتھ نہیں لگے۔ دوسرے شکستہ کا ڈاؤنلوڈ ربط دستیاب نہیں۔
عارف بھائی آپ عبد اللہ بلوردی صاحب سے رابطہ کی کوشش کریں. ممکن ہے وہ اردو سپورٹ کے لیے تیار ہو جائیں. ان کی ویب سائٹ پر روابط موجود ہیں.
 
آصف اثر

معطل
یہاں دونوں کے روابط موجود ہیں:
http://nastaliqonline.ir/khatati/دانلود/دانلود-فونت-شكسته-نستعليق/
فارسی متن برادرم نبیل کی توجہ کا طالب ہے:
میرے خیال میں ان دونوں میں اردو سپورٹ ڈالنااتنا مشکل نہیں ہوگا۔ اس سلسلہ میں کیا پیشرفت متوقع ہے؟
اگر متلاشی کے والد محترم سے یا کسی بھی اچھے خطاط سے ”ے، ھ“ کی اشکال اور ترسیمے بنائی جائے تو کام ہوجائے گا۔ باقی، ڑ، ٹ، ڈ وغیرہ خود کورل ڈرا میں سیٹ کیے جاسکتے ہیں۔
arifkarim ، متلاشی ، ناظم رضا مصباحی ، شاکرالقادری
 
متلاشی

محفلین
ان تمام فونٹس کو متن کے لیے قابلِ استعمال بنانے میں شاید بہت زیادہ محنت چاہیے ہو گی۔ خاص کر نقاط کی سیٹنگ میں۔ دوسری اہم بات کہ ایرانی نستعلیق کی لائن ہائٹ لاہوری نستعلیق سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے شاید بعض احباب کو یہ فونٹ پسند نہ آئیں۔
 
Sher_hazar_baar.jpg

ایران نستعلیق میں "ے" اور "ھ" کی اشکال موجود ہیں۔ ڈ اور ڑ وغیرہ کے لیے کوئی دقت نہیں ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

اگر ے موجود ہے تو ٹ، ڈ اور ڑ میں تو کوئی نئی شکل ہی نہیں۔ پہلے سے موجود ب، د اور ر پر ط لگانا ہے اور یہ تمام شکلیں پہلے سے موجود ہیں۔
ہاں، ھ کی صرف شروعاتی شکل ہو گی، اس کی درمیانی شکل (بھا، بھو وغیرہ) اور آخری شکل (کھ، بھ)بنانی ہو گی۔
 
فاتح

لائبریرین
ان تمام فونٹس کو متن کے لیے قابلِ استعمال بنانے میں شاید بہت زیادہ محنت چاہیے ہو گی۔ خاص کر نقاط کی سیٹنگ میں۔ دوسری اہم بات کہ ایرانی نستعلیق کی لائن ہائٹ لاہوری نستعلیق سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے شاید بعض احباب کو یہ فونٹ پسند نہ آئیں۔
عام متن کے لیے تو یقیناً جمیل نوری نستعلیق ہی استعمال ہو گا۔ یہ شکستہ اور ایرانی نستعلیق فونٹس تو صرف ہیڈنگز یا اشعار وغیرہ کے طغروں کے لیے بہترین ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
اسٹائلسٹک سیٹس کے ذریعہ ایک حرف کی کئی شکلیں شامل کی جا سکتی ہیں. ان ڈیزائن، آفس اور کورل ڈرا وغیرہ میں اسٹائلسٹک سیٹ کی سہولت موجود ہے.
یعنی ہم ان دونوں شکستہ فونٹوں کو ایک فونٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔ ا، ب، ق، م، ن، ی کی ہر دو اشکال موجود ہوں اور جو اشکال اردو میں عام ہیں انہیں ڈیفالٹ کے طور پر شامل کیا جائے جب کہ دوسری شکل کو اضافی شکل کے طور پر۔
 
ابوحمدان

محفلین
اگر ے موجود ہے تو ٹ، ڈ اور ڑ میں تو کوئی نئی شکل ہی نہیں۔ پہلے سے موجود ب، د اور ر پر ط لگانا ہے اور یہ تمام شکلیں پہلے سے موجود ہیں۔
ہاں، ھ کی صرف شروعاتی شکل ہو گی، اس کی درمیانی شکل (بھا، بھو وغیرہ) اور آخری شکل (کھ، بھ)بنانی ہو گی۔
فاتح بھائی کیا میں آپ کو ایران نستعلیق فونٹ کی وولٹ والی سورس فائل فراہم کروں جو صحیح طرح سے کمپائل بھی ہوگی؟؟
 
ابوحمدان

محفلین
بلکہ اسے پبلک کر دیں اگر سورس مکمل کر دیا ہے
جی جناب ! شیئر کرتا ہوں کچھ ہی دیر میں۔
ایران نستعلیق کا جو سورس میں نے وولٹ والا بنایا تھا اُس میں کچھ مسئلے تھے جو فائل کو کمپائل نہیں ہونے دیتےتھے۔ اُن مسئلوں کو حل کر لیا ہے۔ اب فونٹ کی کمپائلیشن درست ہو رہی ہے۔
اس کے بعد ایک دو حروف کو ایڈ کرکے ٹیسٹ بھی کیا صحیح طرح سے کام کر رہا ہے۔
 
کیا عجب سماں ہے اس محفل کا۔۔ ہر طرف نستعلیق ہی نستعلیق کی بہاریں ہیں، ہم جیسے مردہ ذوق لوگوں کا ذوق بھی فونٹ کے حوالے سے جاگ گیا ہے۔ کاش ہم بھی کچھ جانتے تو کچھ نہ کچھ اپنے ذمے لے کر شہیدوں میں نام ہی کروا لیتے۔
 
خالص شکستہ میں آپ کے نام کا اوتار آپ کی خوش ذوقی کا ثبوت ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کیا میں آپ کو ایران نستعلیق فونٹ کی وولٹ والی سورس فائل فراہم کروں جو صحیح طرح سے کمپائل بھی ہوگی؟؟
ہماری جانب سے حج کا ثواب آپ کی نذر۔۔۔۔ جیسا عارف کریم بھائی نے کہا آپ اس کا سورس کہیں رکھ کے لنک دے دیں۔
 
ابوحمدان

محفلین
بھائی میرا انٹرنیٹ کافی سلو ہے اگرچہ فائل چھوٹا ہے لیکن پھر بھی اپلوڈنگ میں تھوڑا ٹائم لے رہا ہے۔
تب تک یہ ملاحظہ ہو۔
irannastaliqtest_zpsk1rm5nui.png
 
ابوحمدان

محفلین
بلکہ اسے پبلک کر دیں اگر سورس مکمل کر دیا ہے
ہماری جانب سے حج کا ثواب آپ کی نذر۔۔۔۔ جیسا عارف کریم بھائی نے کہا آپ اس کا سورس کہیں رکھ کے لنک دے دیں۔
لیجئے جناب، آخر کار اپلوڈ ہو ہی گیا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجئے
 
Top