'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

جاسم محمد

محفلین
'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'
ویب ڈیسک
May 06, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔

شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
کیا یہ واقعی ہوا ہے یا یونہی ڈینگ مار رہے ہیں ؟
 
عثمان

محفلین
میرے خیال میں ہاں کیونکہ دراز ۔پی کے ۔ کی ڈیلیوری چھوٹے چھوٹے شہروں تک ہو تی ہے ۔
محفل میں ہونے والی گذشتہ کچھ گفتگو کی بنا پر میرا تاثر تھا کہ پاکستان میں تو غالباً آن لائن بینکنگ ہی مقبول نہیں تو اس کی بنیاد پر آن لائن شاپنگ بھی نہیں ہوگی۔
ممکن ہے اب حالات اور رواج مختلف ہوں۔
 
کیا پاکستانیوں کی واضح تعداد آن لائن شاپنگ سے مستفید ہوتی ہے؟
اگر ہم پاکستانیوں کی واضح تعداد ہیں تو جواب ہاں میں ہے۔ کرونا کے دنوں میں ہم آن لائین راشن منگواتے رہے ہیں۔

کل ہی ہم نے سنگ میل پبلشرز سے "مجموعہ راجندر سنگھ بیدی منگوایا ہے۔ پچیس فیصد ڈسکاؤنٹ پر۔

پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری زیادہ مقبول ہے۔۔

نوٹ:شروع میں کووڈ 19 کو کرونا کہا گیا۔ تب ایک سازشی تھیوری بازار میں فلوٹ کی گئی کہ کرونا تو اب آیا اور ڈیٹول کی بوتل پر بہت پہلے سے کرونا کے خلاف دفاع کا تذکرہ ہے۔ اس سازشی تھیوری کی کمر توڑنے کے لیے اس کا نام بدل کر کووڈ_ 19 رکھ دیا گیا۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کیا پاکستانیوں کی واضح تعداد آن لائن شاپنگ سے مستفید ہوتی ہے؟
کم از کم میں تو آن لائن شاپنگ کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ رجحان بہت زیادہ پھیلتا جا رہا ہے، بالخصوص بڑے شہروں میں لا تعداد ایپس ہیں جو گھر میں کھانا، اشیائے ضروریہ وغیرہ سپلائی کرتی ہیں۔ گزشتہ پانچ سال میں اس حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
محفل میں ہونے والی گذشتہ کچھ گفتگو کی بنا پر میرا تاثر تھا کہ پاکستان میں تو غالباً آن لائن بینکنگ ہی مقبول نہیں تو اس کی بنیاد پر آن لائن شاپنگ بھی نہیں ہوگی۔
میں تو کوئی پندرہ سال سے استعمال کرتا آرہا ہوں ۔ پہلے پیمنٹ پلیٹفارم مثلاََ یوٹیلیٹی بلز وغیرہ کی انٹیگریشن کچھ کم تھی ۔
اب تو تقریبا ہر چیز عام ہے۔ حتی کہ موبائل کمپنیز کے مائکرو فائنانس سسٹمز بھی کثرت سے روز مرہ فنڈس ٹرانسفر میں استعمال ہو رہے ہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
وٹ:شروع میں کووڈ 19 کو کرونا کہا گیا۔ تب ایک سازشی تھیوری بازار میں فلوٹ کی گئی کہ کرونا تو اب آیا اور ڈیٹول کی بوتل پر بہت پہلے سے کرونا کے خلاف دفاع کا تذکرہ ہے۔ اس سازشی تھیوری کی کمر توڑنے کے لیے اس کا نام بدل کر کووڈ_ 19 رکھ دیا گیا۔
یہ ایسے ہی ہے کہ ایچ آئی وی وائرس بالکل بھی خطرناک نہیں جب تک یہ انفیکٹ ہو کر موزی بیماری ایڈز کی شکل اختیار نہیں کر لیتا :)
 
سید ذیشان

محفلین
اگر ہم پاکستانیوں کی واضح تعداد ہیں تو جواب ہاں میں ہے۔ کرونا کے دنوں میں ہم آن لائین راشن منگواتے رہے ہیں۔

کل ہی ہم نے سنگ میل پبلشرز سے "مجموعہ راجندر سنگھ بیدی منگوایا ہے۔ پچیس فیصد ڈسکاؤنٹ پر۔

پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری زیادہ مقبول ہے۔۔

نوٹ:شروع میں کووڈ 19 کو کرونا کہا گیا۔ تب ایک سازشی تھیوری بازار میں فلوٹ کی گئی کہ کرونا تو اب آیا اور ڈیٹول کی بوتل پر بہت پہلے سے کرونا کے خلاف دفاع کا تذکرہ ہے۔ اس سازشی تھیوری کی کمر توڑنے کے لیے اس کا نام بدل کر کووڈ_ 19 رکھ دیا گیا۔
کرونا ایک خاص مشروب کا بھی نام ہے۔ جس کو کچھ لوگوں نے اسی وجہ سے پینا چھوڑ دیا تھا۔ :LOL:

ویسے ایمزن پر پاکستان کو شامل کیا جانا بہت اچھی خبر ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ کرے پاکستانی اسے چلنے بھی دیں ۔
بھیا چوری اور فراڈ کا یہ عالم ہے ہمارا کریڈٹ کارڈ دراز پر استعمال ہوگیا اور آج تک ہم بھگت رہے ہیں 13۔1۔2020 کو ہوا آج تک کوئی ریکوری نہیں رپورٹ اُسی دن کیا نہ صرف کہ کریڈٹ کارڈ ہوا اکاؤنٹ سے پیسے آن لائین ٹرانسفر ہوئے اب تک صرف 49000 ریکور ہوئے بینکنگ محتسب کے پاس کیس ہے آخری ہیرنگ 9۔3۔2021 کو تھی بینک نے پندرہ دن کا وقت مانگا تھا کوئی نتیجہ نہیں !!!!!!!!!
 
Top