'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

سیما علی

لائبریرین
جو قوم سب کچھ جانتے بوجھتے بار بار چوروں لٹیروں کو ووٹ دیتی ہے اس پر غصہ نہ آئے تو کیا آئے؟

Thats very bad and inefficient
ہمارے بیٹے کا تکیہ کلام ہے ایسے لوگوں کے بارے میں آپ میں ہمیں اپنا رضا نظر آتا ہے وہ بھی عمران خاں صاحب کا “Die heart fan” ہیں ۔۔۔۔۔ اور وجہ وہی کہ ایماندار ی ہے !!!!!!!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا ایمازون نے پہلی بار پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کیا ہے؟ میں نے کسی پروگرام میں سرسری طور پر سنا تھا کہ کچھ برس پہلے بھی ایمازون نے پاکستان کو اس لسٹ میں شامل کیا تھا لیکن یہاں کے سیلرز نے روایتی طور کچھ دکھا کر کچھ دینا شروع کر دیا تھا تو انہوں نے شمولیت کینسل کر دی تھی؟
 
زیک

مسافر

آپ کے بیٹے برطانیہ میں ہیں شاید تو بورس کے فین ہیں کیا؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا ایمازون نے پہلی بار پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کیا ہے؟ میں نے کسی پروگرام میں سرسری طور پر سنا تھا کہ کچھ برس پہلے بھی ایمازون نے پاکستان کو اس لسٹ میں شامل کیا تھا لیکن یہاں کے سیلرز نے روایتی طور کچھ دکھا کر کچھ دینا شروع کر دیا تھا تو انہوں نے شمولیت کینسل کر دی تھی؟
شنید تو واقعی یہی ہے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شنید تو واقعی یہی ہے ۔
اب تو شاید ایمیزن خود ہی اپنی پالیسیوں کو ریوائز کر کے اس کو برقرار رکھ سکتا ہے ۔ ہم وطن بیوپاریوں کی بھرپور کوشش ہو گی کہ اس سے خوب "استفادہ" کیا جائے اور بند ہو جانے کے خدشے کی قطعاََ پرواہ نہ کی جائے ۔
مطلب یہ کہ کہیں ایسا نہ ہو خاکم بدہن
 
علی وقار

محفلین
بہت مشکل ہے کہ اب کی بار ایمازون کاروبار سمیٹ کر چلا جائے۔اب ہمیں سدھرنا ہو گا کہ زمانہ قیامت کی چال چل چکا ہے۔ وہ پالیسیاں طے کر دیں گے اور جو ان پالیسیوں پر نہیں چلیں گے، وہ کوئی فوائد سمیٹ نہ پائیں گے اور سسٹم سے آؤٹ ہوتے رہیں گے۔
 
اللہ کرے کہ ایساہی ہو
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ
ایک دو ماقبل امیزن سے کچھ اشیاء منگوائیں ۔ ان میں ایک سام سنگ کا ٹیبلیٹ بھی تھا ، سب چیزیں آگئیں مگر یہ گوہر مقصود نہ پہنچا ۔
یومِ متوقعہ سے چند دن صبر سے گزارے مگر لامحالہ امیزن کو فون کرنا پڑا ۔ انہوں نے رقم کو ریفنڈ کر دیا جو تھوڑی ہی دیر میں رقم کی صورت میں آگیا ۔ چند دن اور گزرے کہ گوہر مقصود بھی صبر کے پھل کی مٹھاس بن کر آن پہنچا ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ایسا ہی چکر لگتا ہے۔ حال ہی میں حکومت نے اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کروانے کی بات کی تو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پہلا رد عمل تھا کہ اگر مشین ہی چوری ہو گئی تو پھر؟ :)
چوری انکا موٹو ہے :):):):):)
 
حسرت جاوید

محفلین
اور وجہ وہی کہ ایماندار ی ہے
ایمانداری اچھی چیز ہے لیکن ڈرائیونگ سیٹ کی کوالیفیکیشن محض ایمانداری نہیں ہوتی، اس کے لیے ڈرائیونگ بھی آنی چاہیے وگرنہ آپ اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی بھی داؤ پہ لگا دیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایمانداری اچھی چیز ہے لیکن ڈرائیونگ سیٹ کی کوالیفیکیشن محض ایمانداری نہیں ہوتی، اس کے لیے ڈرائیونگ بھی آنی چاہیے وگرنہ آپ اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی بھی داؤ پہ لگا دیں گے۔
پاکستان میں کوالیفیکیشن کے دو ہی طریقہ ہیں۔
سلیکشن سے پہلے جاب ٹریننگ

سلیکشن کے بعد جاب ٹریننگ
 
علی وقار

محفلین
ہم تو بالکل کورے ہیں۔ سیلر کیا بننا ہے؟ ہم تو خریدار ہیں۔ یہ بتا دیں کہ کیا ایمازون دراز پی کے کی طرز پر کام کرے گا اور ہم براہ راست ایمازون سے خریداری کر سکیں گے؟ یعنی کیا یہاں ایمازون کا کوئی ہب وغیرہ بنے گا؟ اس حوالے سے رہنمائی کریں۔
 
خریدار تو خیر ساری دنیا ہی ہے بشمول پاکستانیوں کے،جو کچھ ایمازون پر بیچا جاتا ہے وہ آپ با آسانی خرید سکتے ہیں۔

لیکن پاکستانی صرف خریدار ہی تو نہیں ہیں بلکہ بہت کچھ بیچتے بھی ہیں (ایک امریکی عہدیدار کے بقول تو پاکستانی چند سکوں کے بدلے میں" سب کچھ" ہی بیچنے کو تیار ہیں)۔ پاکستان میں کئی ایک بہترین مصنوعات بنتی ہیں جو کہ پہلے ہی ایمازون پر بِک رہی ہیں لیکن یہ سب کچھ کسی تیسرے ملک کے ذریعے سے ہوتا ہے، یعنی پاکستانی اپنی چیز مثال کے طور پر انگلینڈ میں رکھوا دیتے ہیں اور جب اس کا آرڈر آتا ہے تو وہ انگلینڈ ہی سے بھیجی جاتی ہے اور پیسے بھی بھیجنے والے کو ملتے ہیں، اس کا پاکستان کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔ اب ایمازون سیلر لسٹ میں آنے کا یہ مطلب ہے کہ پاکستانی کمپنیاں ڈائریکٹ ایمازون پر رجسٹرڈ ہونگی، وہ پاکستان ہی سےمطلوبہ چیزیں اپنے گاہکوں کو بھیج سکیں گے اور پاکستان ہی میں رقم وصول کر سکیں گے۔ یعنی سب کچھ براہ راست ہوگا۔

اس سے پاکستانی کمپنیوں بالخصوص چھوٹی چھوٹی کمپنیوں کو جو تیسرے ملک کے ذریعے ایمازون پر اپنی چیز نہیں بیچ سکتے تھے ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا کہ براہ راست گاہک کو چیز بیچ سکیں اور پاکستان میں ہی رقم وصول کر سکیں گے۔ حکومت جو اتنی بغلیں بجا رہی ہے وہ اسی آخری خصوصیت کی وجہ ہی سے، یعنی براہِ راست پاکستان میں زرمبادلہ آئے گا۔

ایک حکومتی ادارہ (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان TDAP) 25 مئی کو شام 4 بجے اسی موضوع پر مزید معلومات کے لیے ایک ویبنار کروا رہا ہے، جس پر رجسٹریشن کا ربط یہ ہے:
Amazon in Pakistan
ادارے کی طرف سے جو ای میل موصول ہوئی، وہ بھی نیچے درج کر رہا ہوں:
Dear Sir,
Greetings,
The undersigned is directed to inform that the TDAP is organizing a webinar on Pakistani sellers registration with Amazon at 4 pm on 25th May, 2021. The purpose of the webinar is to sensitize and educate Pakistani sellers about Amazon (particularly about its do's and don'ts).

Following keynote speakers shall talk on Amazon related topics

i. Secretary TDAP
ii. Mr Saqib Azhar, CEO Enablers
iii. Mr Kashif Jaffri, Extreme Commerce

Link for registration for the webinar is as given below
https://forms.gle/mwF1xRKy517aaFy97
 
آخری تدوین:
Top