بے شرمی اور بے غیرتی کی تمام حدین مشرف نے پار کر لی ہیں۔۔ امریکہ کے کہنے پر بے نظیر کی نظر بندی تو ختم کر دی گئی ہے۔۔
اب بھی اگر کوئی مصر ہے کہ مشرف پاکستان کے لیے سب کچھ کر رہا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔۔۔
حکومتِ پاکستان نے بینظیر بھٹو کی تین دن کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ اس ضمن میں اسلام آباد کے قائم مقام ڈپٹی کمشنر عامر احمد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ اب وہ آزاد ہیں اور کہیں بھی جا سکتی ہیں۔ تاہم ضلعی انتظامیہ ان کی حفاظت کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کرے گی۔
اس سے پہلے بینظیر بھٹو کو اسلام آباد میں ان کے گھر پر تین دن کے لیے نظربند کر دیا گیا تھا اور ان کےگھر کے گرد سکیورٹی دستوں کا گھیرا تھا جبکہ لیاقت باغ کے قریب پی پی پی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور سینکڑوں کارکنوں کوگرفتار کیا گیا۔(
مزید پڑھیں)