یہاں ہم یہ تجربہ کریں گے کہ پانچ کالم بناکر اُن میں پہلے خانے میں کچھ لکھتے ہیں تو کیا ’’جواب ارسال کریں ‘‘ کا بٹن دبانے کے بعد یہ اُسی حالت میں ظاہر ہوگا جیسی ہم نے لکھتے وقت اِسے دی تھی یا شکل بدل لے گا۔۔ | | | | | |
افسوس اِس نے ہئیت بدل لی اور پھیل کر ایک سطر بن گیاجبکہ لکھتے وقت ہم نے جو طریقہ اختیار کیا تھا ہر اسٹیپ پر سکرین شارٹ بھی لیتے گئے تھے وہ ہم پیش کرتے ہیں تو فرق آپ بھی جان جائیں گے۔۔۔۔
پہلا اسکرین شارٹ دیکھیں۔پانچ کالم نظر آرہےہیں اور پہلے کالم میں ہم نے ساڑھے چھ سطریں عبارت کی لکھیں:
دوسرااسکرین شارٹ ملاحظہ فرمائیں،ہم نے اُسے سلیکٹ کیا تاکہ جسٹی فائی کا فیچر اپلائی کرسکیں:
تیسرے اسکرین شارٹ پر نظرکریں،عبارت کی سیٹنگ کے مختلف آپشنس پر گئے اور سب سے نیچے والے یعنی سطروں کو برابرکرنے والاآپشن اختیار کیا:
اور یہ چوتھا اسکرین شارٹ دیکھیں،جسٹی فائی والا آپشن نیلا نظر آرہا ہے تو یہ کرسررکھنے سے نیلا ہوا ہے اور اب ہم اسے اختیار کررہے ہیں:
اب پانچواں اور آخری اسکرین شارٹ ملاحظہ فرمائیں،آپ دیکھیں گے کہ عبارت جسٹی فائی ہوگئی ہے یعنی تمام سطور ایک لیول میں آگئی ہیں۔لیکن جب ہم نے جواب ارسال کریں کا بٹن دبایا اور دیکھا کہ ہمارا لکھا ناظرین کو اور خود ہمیں کیسا دکھائی دے رہا ہے تو پتا چلا کہ نہ کالم رہے ، نہ جسٹی فی کیشن اور نہ وہ خوبصورتی جو ہمارے خیال میں جسٹی فی کیشن کے بعد آئی تھی گویا نہ جنوں رہا نہ پری رہی جو رہی سو بے خبری رہی۔۔