ایم کیو ایم کو شکست

ایم کیو ایم موجودہ انتخابات میں ‌بری طرح‌ سے ہاری ہے۔ انھوں نے 100 سے زائد امیدوار کھڑے کیے تھے مگر صرف 19 امیدوار جیتے ہیں‌ وہ بھی صرف کراچی و حیدراباد سے۔
اور کراچی و حیدر آباد کی بات بھی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے ایم کیوایم کیسے جیتتی ہے۔
پاکستان کے عوام نے مجموعی طور پر ایم کیو ایم کو رد کر دیا ہے۔
 
زیک

مسافر
اسے میں شکست تو نہیں کہوں گا۔ اپنی روایتی سیٹیں تو انہوں نے جیت لی ہیں۔ ہاں باقی ملک میں پھیلنے کا پلان ناکام رہا۔
 
دوست

محفلین
اگر الطاف حسین یہاں‌ ہوتا تو شاید صورت حال کچھ مختلف ہوتی۔ تاہم الگے انتخابات میں ایم کیو ایم بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ اگر اس نے اپنے آپ کو ملکی سطح کی جماعت ثابت کیا تو۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ایم کیو ایم موجودہ انتخابات میں‌بری طرح‌سے ہاری ہے۔ انھوں نے 100 سے زائد امیدوار کھڑے کیے تھے مگر صرف 19 امیدوار جیتے ہیں‌وہ بھی صرف کراچی و حیدراباد سے۔
اور کراچی و حیدراباد کی بات بھی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے ایم کیوایم کیسے جیتتی ہے۔
پاکستان کے عوام نے مجموعی طور پر ایم کیو ایم کورد کردیا ہے۔

بارہ مئی کے واقعات کے متعلق اہل کراچی کا ایک موقف ہے اور بقیہ پاکستان کا دوسرا کیونکہ الیکشن کی وجہ سے ثابت ہوا کہ 12 مئی کے واقعات سے ایم کیو ایم کی مقبولیت میں کچھ کمی نہیں ہوئی، بلکہ اس دفعہ وہ پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گئے ہیں:

۔ نیشل اسمبلی میں 2002 میں اُنکے پاس 17 سیٹیں تھیں، جبکہ 2008 کے اس الیکشن میں انکے پاس 19 سیٹیں ہیں۔

۔ سندھ اسمبلی میں 2002 میں انکے پاس 31 سیٹیں تھیں جبکہ 2008 کے اس الیکشن میں انکے پاس 38 سیٹیں ہیں۔

میرا ناقص خیال یہی ہے کہ بطور قوم ہمارے لیے بہتر ہو گا کہ ایم کیو ایم کے پاس قومی دھارے میں شامل ہونے کی ایک راہ ضرور کھلی رکھیں۔

جب کسی جنگلی درندے کا شکار کرنے کے لیے ڈھول تاشوں سے اسے نرغے میں پھنسانے کے لیے ہنکایا جاتا ہے، تب بھی شکاری اسکے لیے کم از کم فرار کی ایک راہ ضرور کھلی رکھتے ہیں۔ کیونکہ جب وہ جنگلی درندہ فرار کی ایک بھی راہ نہیں پاتا تو وہ کیسا ہی کمزور کیوں نہ ہو، پلٹ کر ایک دفعہ اپنی پوری قوت سے جوابی حملہ ضرور سے کرتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
ایم کیو ایم موجودہ انتخابات میں‌بری طرح‌سے ہاری ہے۔ انھوں نے 100 سے زائد امیدوار کھڑے کیے تھے مگر صرف 19 امیدوار جیتے ہیں‌وہ بھی صرف کراچی و حیدراباد سے۔
اور کراچی و حیدراباد کی بات بھی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے ایم کیوایم کیسے جیتتی ہے۔
پاکستان کے عوام نے مجموعی طور پر ایم کیو ایم کورد کردیا ہے۔

بلکل غلط اسٹیٹمنٹ ہے یہ آپ کی ۔ ایم کیو ایم نے پہلے سے بھی زیادہ صوبائی اور قومی اسمبلی میں سیٹیں حاصل کیں ہیں ۔
قومی وحدت کا نعرہ لگانے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ ایک بھی فرد اس دھارے سے باہر ہوگا تو قومی وحدت کیسے قائم ہوگی ۔ ؟ اور جو قومی وحدت کی بات نہیں کرے گا وہ محبِ وطن کیسے کہلا سکے گا ۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے ایم کیو ایم کے سوا باقی سب آسمانی فرشتے ہیں تو ہر کوئی اس اسٹیٹمنٹ پر صبر کرنے کو کہے گا ۔
 
اعجاز

یہ تجزیہ صرف غلط نہیں‌ ہے ۔
بے وقوفیت کی انتہا ہے :grin:
 
جہاں تک میری یاد داشت ساتھ دیے رہی ہے اس کے مطابق یہ مرکب شکست فاشت کے بجائے شکست فاش ہونا چاہئے۔ از راہ مہربانی میری اصلاح فرمائیں۔

جی ہاں میں اس دھاگے کے عنوان کی ہی بات کر رہا ہوں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ تجزیہ صرف غلط نہیں‌ ہے ۔
بے وقوفیت کی انتہا ہے :grin:

اللہ، آپکو اس میں کیا غلطی یا پھر آپکے مطابق "بے وقوفی کی انتہا" نظر آ رہی ہے؟

البتہ جو اس مسئلے کو آپ کی نظر سے دیکھے گا وہ بالضرور یہ غلطی کرے گا کہ کراچی میں وہی صورتحال پیدا کر دے جیسا کہ مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئی تھی۔

ایک طرف مشرف صاحب پر الزام کہ وہ ڈکٹیٹر ہیں، مگر جب کراچی سے ایم کیو ایم اپنا جمہوری مینڈیٹ لے کر آ رہی ہے تو پھر بھی آپکو اپنی اسی جمہوریت کا انکار؟ اس دہرے معیار کا کیا مطلب؟
 
ظفری

لائبریرین
جہاں تک میری یاد داشت ساتھ دیے رہی ہے اس کے مطابق یہ مرکب شکست فاشت کے بجائے شکست فاش ہونا چاہئے۔ از راہ مہربانی میری اصلاح فرمائیں۔

جی ہاں میں اس دھاگے کے عنوان کی ہی بات کر رہا ہوں۔

جی ہاں ۔۔۔ یہ شکستِ فاش ہی ہوتا ہے ۔ ہمت علی نے غلط لکھا ہے ۔ میرا خیال ہے غیر دانستہ طور پر ان سے غلطی ہوگئی ہو ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اچھا اچھا۔
ظفری برادر، لگتا ہے کہ آپکو اور مجھ کو ہم دونوں کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ اور اعجاز صاحب آپکے تجزیے کو غلط نہیں کہہ رہے بلکہ سب سے پہلی پوسٹ جو ہمت علی نے کی ہے اُس کو غلط کہہ رہے ہیں۔ مگر غلطی سے انہوں نے ہمت علی کی جگہ آپکی پوسٹ کو Quote کر دیا ہے۔
 
اعجاز

محفلین
تصحیح ۔
میں‌ جمہوریت کی ہی بات کرہا ہوں‌ ۔ مت پریشان ہوں :)
میں بےوقوفی کی انتہاء تھریڈ کے عنوان والے تجزیہ کو کہا تھا۔

میری غلطی۔
 
سسٹر مہوش ! اگر یہ بات ہے تو اعجاز صاحب کی غلطی سے واقعی آپ اور مجھ کو غلط فہمی ہوئی تھی ۔ کہ جتنی حیرانی آپ کو ہوئی تھی اتنی ہی تقریباً مجھے بھی ہوئی تھی ۔ خیر اب ہم موضوع کی طرف دوبارہ متوجہ ہوتے ہیں ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
تصحیح ۔
میں‌ جمہوریت کی ہی بات کرہا ہوں‌ ۔ مت پریشان ہوں :)
میں بےوقوفی کی انتہاء تھریڈ کے عنوان والے تجزیہ کو کہا تھا۔

میری غلطی۔

شکریہ اعجاز صاحب وضاحت کیلیئے، ایک دفعہ تو خوب سوچ میں ڈالا آپ نے۔ :)

آپ کی بات سے میں سو فیصدی متفق ہوں اور یہ جذباتیت کی بھی انتہا ہے، زمینی حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایم کیو ایم سندھ اور مرکز دونوں جگہ حکومت میں شامل ہونے کی مضبوط پوزیشن میں ہے، اور کل جب ابھی نتائج آنے ہی شروع ہوئے تھے تو سب سے پہلا بیان الطاف 'بھائی' کا تھا کہ وہ 'ملکی مفاد' میں پی پی اور نون کے ساتھ بات چیت کرنے کیلیئے تیار ہیں۔
 
جی بالکل۔
اور نواز لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں‌ نے الیکشن سے کچھ دیر پہلے کہا تھا کے ہم سب کو لیکر حکومت بنائیں گے سو میرا خیال ہے کہ ایم کیو ایم، اے این پی کو بھی دونوں بڑی پارٹی کا ساتھ مل جانا چاہئے۔
نواز نے کہا تھا کے وہ اے پی ڈی ایم کو بھی ساتھ لے کر چلے گا۔ سوچنے کی بات ہے کہ کیسے :eek:
 
Top