پنجابی متعصب نہیں ہیں اس لئے پنجاب میں پنجاب کارڈ نہیں کھیلا جا سکتا ۔
حقائق پر بات کریں، جو جماعت آج صدر کے خلاف نعرہ بازی کو سندھ مخالف نعرہ بازی سے جوڑ رہی ہے، تمام سندھ کے رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ووٹ اسے پنجاب میں ملتے ہیں ۔
لیکن اب میرا دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں بھی پنجاب کارڈ کھیلنے والا کوئی ہونا چاہیے، تا کہ ٹانگے جیسی جماعتوں والے روز اٹھ کر جو اعتراضات پنجاب پر لگاتے ہیںانہیں لگام دی جا سکے ۔ ویسے شہباز شریف نے یہ کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے موجود ہوتے صوبہ پر گورنر راج نافذ کرنا پنجاب کے عوام کے مینڈٰیٹ کی توہین ہے ۔ اب اگر یہ بھی پنجاب کارڈ ہو گیا تو بحث کی گنجائش نہیں بچتی ۔
افسوسناک بات ہے کہ واقعی پاکستان کے حوالے سے ہم سب پاکستانی کم اور صوبائیت اور زبانوں کے لحاظ سے زیادہ بٹے ہوئے ہیں۔
اس مسئلے میں الزام پنجاب پر شروع سے ہی نہیں تھا، مگر ہم اتنے ناعاقبت اندیش ہیں کہ ہم نے لیگی لیڈران کی غلطی کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی، بلکہ اُن پر ہونے والے اعتراض کو پہلے پنجاب پر اعتراض بنا دیا، اور پھر اسکے دفاع میں لگ گئے اور دفاعی طور پر دیگر صوبوں پر اعتراضات شروع کر دیے۔
یا الہی، میں کون سی زبان استعمال کروں کہ ان برادران کو سمجھا سکوں کہ یہ پنجاب پر اعتراض نہیں ہے بلکہ شہباز شریف اور دیگر لیگی لیڈران کی ناعاقبت اندیشی پر اعتراض ہے۔
مجھے نہیں علم کہ غلام بخش پلیجو نے کیا کہا اور میڈیا نے کیسے اسے دبایا، میرا اللہ میرے لیے کافی ہے کہ میں نے شہباز شریف کو دیکھا جب وہ مستقل تقریر کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ پنجابی جاگ چکا ہے اور
پنجاب کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں [جب لفظ پنجاب کے خلاف سازش ہو رہی ہے استعمال ہو گا تو اسکا کیا مطلب ہوا کہ کون پنجاب کے خلاف سازش کر رہا ہے؟]۔ ۔۔۔۔
اور یہاں پر برادران ہیں کہ جنہیں ہر صورت میں لیگیوں کا دفاع کرنا ہے اور عذر پیش کیا جا رہا ہے کہ لیگر رہنما صرف اپنے مینڈیٹ ہائی جیک ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
کیا آپ کو خود احساس نہیں ہو رہا کہ یہ عذر اس موقع پر کس قدر احمقانہ ہے؟
اگر واقعی ایسا ہوتا تو لیگی لیڈران کو کہنا چاہیے تھا کہ
نواز لیگ کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں [نہ کہ پنجاب کے خلاف] اور یہ کہ نواز لیگ کا مینڈیٹ ہائی جیک کیا گیا ہے۔
کیا آپ کو ان دونوں چیزوں [پنجاب کا مینڈیٹ اور نواز لیگ کا مینڈیٹ] ان دونوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا، کیا آپ یہ آسان سی بات دیکھنے سے اور محسوس کرنے سے واقعی قاصر ہیں؟؟؟
اور کیوں نواز لیگی لیڈران سے نہیں پوچھتا کہ جو وہ قائد لیگ کا فارورڈ بلاک بنا کر اُن کے میندیٹ پر سانپ بنے بیٹھے ہیں وہ کیا تھا؟ مگر وجہ سیدھی سے یہ ہے کہ اس لمحے آپ لوگ نواز لیگ کی سازشوں، غلطیوں، ڈبل سٹینڈرڈز اور پنجاب کارڈ کے استعمال سے آنکھیں چرائے اور بہرے بنے بیٹھے ہیں اور اسکی واحد وجہ مشرف اور متحدہ کی دشمنی ہے۔
****************
میں آپ لوگوں کو مجبور نہیں کر سکتی کہ نواز لیگ کی اس پنجاب کارڈ کھیلنے کی غلطی کو تسلیم کریں اور تعصب پھیلانے پر اس کی مذمت کریں
آپ لوگ اس وقت ہر طرف اکثریت میں ہیں، میڈیا آپ کے قابو میں ہے، کوئی حق بات کے لیے احتجاج نہیں کرتا کیونکہ آپ سب لوگ پلٹ کر اُس بے چارے کا ہر طرف سے کچومر نکالنے پر تُل جاتے ہیں ۔۔۔ آپ لوگ مگر چاہے جتنا مرضی نواز لیگ کی اس غلطی کا انکار کرتے رہیں اور پروپیگنڈہ کے زور پر جتنا مرضی سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کرتے رہیں ۔۔۔۔ مگر میرے الفاظ یاد رکھیں کہ آپکے اس طرز عمل سے پاکستان کو پہلے سے ہی نقصان پہنچ چکا ہے۔ چھوٹے صوبوں کے لوگ احمق نہیں ہیں۔ میری تو بھرپور طریقے سے آپ لوگوں کو یہی نصیحت ہے کہ نواز لیگ کی یہ مصیبت پنجاب کے گلے نہ ڈالیں اور لولے لنگڑے بہانے لانے کی بجائے نواز لیگ کی سافٹ الفاظ میں مذمت کر دیں۔
اور اگر آپ میرے الفاظ پر دھیان نہیں دیتے اور اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش جاری رکھتے ہیں، ت[تو ہو سکتا ہے کہ اس دفعہ آپ کافی حد تک کامیاب ہو جائیں ] مگر یقین جانیے کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ نواز لیگ اگلی مرتبہ [بلکہ بار بار] پھر پنجاب کارڈ کھیلنے کی غلطی نہیں کرے گی۔
اور آپ کو اُس وقت بھی حیرت نہیں ہونی چاہیے جب نواز لیگ دوسرے صوبوں میں ووٹ لینے میں ناکام ہو جائے اور صرف پنجاب کی حدود میں سمٹ کر رہ جائے۔
آپ جیسے ہی کچھ لوگ تھے کہ جب انہیں مشرقی پاکستان میں ہونے والے مظالم اُس وقت دکھائے جاتے تھے تو وہ پلٹ کر ایسے ہی آپ ہی کا گلا کاٹنے کی کوشش شروع کر دیتے تھے اور اپنی اصلاح نہیں کرتے تھے اور ان کے نزدیک ہر چیز صحیح تھی۔ لیکن پھر ہم نے دیکھا کہ مشرقی پاکستان میں کیسے نفرت کی آگ اٹھی اور نتیجہ صرف اور صرف اپنوں ہی کے خون کی ندیاں تھیں۔ میں آپ کو اچھی نصیحت ہی دے رہی ہوں کہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا اپنی اصلاح کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔
نواز لیگ نے پنجاب کارڈ کھیل کر غلطی کی ہے اور اسکی سافٹ مذمت ہونی چاہیے۔
متحدہ نے اتنا سخت ری ایکشن دکھا کر غلطی کی ہے اور میں نے اسکی مذمت کی ہے۔ متحدہ کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ چونکہ سندھیوں میں رہتے ہیں اس لیے وہ اپنی پہچان مہاجر سے ہٹا کر نئے سندھی کے طور پر کروانا چاہتے ہیں۔ یہ اُنکے مفادات میں شامل ہے کہ مہاجر سندھی ایک دوسرے کو سندھ میں قبول کر لیں۔ مگر انکا یہ ری ایکشن extreme ہے اور میں اسکی حمایت نہیں کر سکتی۔ مجھے متحدہ پر کوئی اعتراض نہیں اگر وہ اپنی پہچان نئے سندھی کے طور پر کروانا چاہتے ہیں، مگر زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنی پہلی پہچان "نئے سندھی" کی بجائے "پاکستانی" رکھیں [یعنی زیادہ اہمیت پہلے پاکستانی ہونے کو دیں اور سندھی دھرتی سے قبل پاکستانی دھرتی کے مفادات کو عزیز رکھیں۔
*********************
یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پنجاب میں کوئی صوبائی عصبیت کی بات کرے تو اسے ہمارے لیڈران خوب اچھالتے ہیں۔ میں اکثر اے این پی کے بیانات سنتا ہوں جس میں وہ پشتونوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن کوئی خاص نوٹس نہیں لیتا۔ اسی طرح بلوچستان کے قوم پرست لیڈران یہی بات کرتے ہیں۔ کہ بلوچوں کے ساتھ پنجاب نے یہ کردیا وہ کردیا۔
دراصل پنجاب پاکستان کا سب سے بڑاصوبہ ہے۔ جس کی آبادی کا 70 فی صد حصہ پنجاب ہے۔
یہ غلط ہے کہ پنجاب ہی ہربار اقتدار پر براجمان ہوتا ہے اگر ایسا ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، میر ظفراللہ جمالی، جنرل مشرف، ایوب خان، خواجہ ناظم الدین، خان لیاقت علی خان، آصف علی زرداری کبھی اعلٰی منصب پر فائز نہ ہوتے۔
راش بھائی یہ صرف پنجاب ہی نہیں ہے جس نے سندھی ذولفقار علی بھٹو کو قبول کیا ہے، بلکہ بقیہ چھوٹے صوبے سرحد اور بلوچستان اور کشمیر نے بھی سندھی بھٹو کو قبول کیا ہے اور کراچی میں مہاجروں کی بڑی تعداد نے بھی ماضی میں تلخیاں آ جانے تک سندھی بھٹو کو قبول کیا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ چھوٹے صوبے جلد تلخیوں کا شکار ہو جاتے ہیں [یہ عالمگیر عمل ہے]۔ افسوس کہ یہ آگ آہستہ آہستہ ہر طرف پھیلتی دیکھ رہی ہوں [بشمول پنجاب کے]۔
ان چیزوں کا واحد حل بہترین معاشی صورتحال [کہ جہان ہر کسی کو روزگار میسر ہو اور عزت کی زندگی بسر کر سکے] ہے۔ اسکے بعد ایک دوسرے کے لیے بہت زیادہ محبت اور بہت زیادہ قربانی دینے کی جذبے کی ضرورت پڑتی ہے۔
میرے والدین خود جرمنی میں غیر ملکی ہیں۔ اور اگر جرمن معاشرے میں اوپر بیان کردہ صفات موجود نہ ہوتیں تو ہم کب کے انتہائی نفرتوں کا شکار ہو چکے ہوتے۔
آپ کو حیرت ہو گی کہ میں تو اُن افغان برادران کو بھی واپس بھیجنے پر خود کو تیار نہیں کر پاتی جو کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان ہجرت کر کے آئے ہیں۔ بہرحال یہ الگ مسئلہ ہے۔