جہانزیب
محفلین
مہوش متحدہ نے نواز شریف کے کندھے پر بندوق نہیں رکھی بلکہ سیدھا سیدھا پنجابیوں پر الزام دھرا ہے کہ وکلا کی تحریک میں "سندھ کے خلاف غلیظ نعرے بازی" کی گئی ہے، اب نہ تو انہوں نے یہ غلیظ نعرے بازی بتائی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے ۔
ویسے بھی اگر شہباز شریف نے ایسی کوئی بات کی ہوتی تو اسکا سب سے بڑا سیاسی دشمن سلمان تاثیر جو ایک میڈیا ٹائیکون بھی ہے، وہ اپنے چینل پر یا اخبارات میں وہ پنجاب کارڈ کیوں نہیں دکھا رہا، تا کہ جو آپ نے دیکھ لیا ہے وہ ہم بھی دیکھ لیں ۔ اور مجھے وہ تمام نعرے بھی سمجھ میں آ جائیں گے اور جہاں آپ کو سمجھ نہیں لگی میںآپ کو اردو میں سمجھا دوں گا ۔
محمود خان اچکزئی ، رسول بخش پلیجو یہ بھی اسی جلسہ گاہ میں موجود تھے، انہیں تو کسی قسم کا پنجاب کارڈ نظر نہیں آیا ۔ آپ ماشااللہ کافی سمجھدار ہیں خود ہی بتائیں کہ شہباز شریف کا پنجاب کارڈ کا واویلا مچا یا متحدہ کے الزام نے اسے زیادہ ہوا دی؟
ویسے ایک بات جب کسی صحافی کا نام لے کر کوئی واقعہ رپورٹکرتا ہے، تو آپ اس کے صحافی ہونے پر ہی شبہ کر دیتی ہیں جبکہ اپنے دلائل دیتے صرف اسی بات پر اکتفا کرنا مناسب سمجھتی ہیں کہ دو صحآفیوں کو یہ کہتے سنا، ان صحافیوں کا نام پتہ اپنی دفعہ سب گول ۔ ایک دفعہ پھر یاد دہانی کروا دوں کہ پنجاب میںنہ پنجاب کارڈکھیلا گیا ہے نہ کھیلا جا سکتا ہے ، آپ دشمنی میں نہ سہی لیکن بڑھی ہوئی محبت میںہر بات پر یقین نہیں کر لیا کریں بلکہ اپنے عظیم رہنما سید پرویز مشرف کے مطابق زمینی حقائق دیکھ کر ہی فیصلہ کرنے کی کوشش کر لیں ۔