تیسری سالگرہ ایوارڈز کے لیے نامزدگی

فہیم

لائبریرین
یہاں تو ہر بات پر ایوارڈز شامل کرنے کا تقاضا ہورہا ہے

کیوں نہ ایک ایوارڈ خوبصورت اور اسمارٹ ممبر کے لیے بھی شامل کرلیں:rolleyes:
 

چاند بابو

محفلین
بہترین نیو اینٹری میں ڈیمسیل اپیا کا نام آتا ہے۔ (افسوس کہ کچھ افسوسناک اسباب کے چلتے ان کی فعالیت محفل میں برقرار نہ رہ سکی)
اسی طرح بلال بھائی (اگر جدید ممبر ہیں تو)، چاند بابو اور پپو بھائی بھی بہترین اینٹری ہیں۔ گر چہ ان کی فعالیت ایک مخصوص حصے تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ارے ہاں م م مغل صاحب بھی تو جدید ممبروں میں سے ہیں۔

ارے بھائی اتنی بھی محدود نہیں ہے ہماری فعالیت وہ تو ہم نے ان گوشوں کا خاص طور پر انتخاب کیا تھا جہاں یا تو ہمہ وقت رونق رہتی تھی یا پھر کچھ ان گوشوں میں بھی گھسنے کی کوشش کی جہاں سناٹے کا سماں تھا۔تبھی تو ہم پر یہ الزام آیا ہے۔
 

زھرا علوی

محفلین
واوو نئے شاعروں میں ہمارا بھی نام ہے۔۔۔۔نوازش
باقی تو سب نام ہیں مگر میرے خیال میں ایک نام اور بھی ہونا چاہیے یعنی سعود بھئی کا۔۔۔اس بارے میں کیا خیال ہے آپ کا
ویسے اپنے تئیں تو وہ "تک بندی" فرماتے ہیں مگر مجھے وہ شاعری ہی لگتی ہے۔۔۔۔تو اس لیے انکا نام بھی ہونا چاہیے نا۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
وہ کیا ہے کہ ایوارڈ والی کمیٹی کے پاس سے جو گزر رہا ہوا اسے مل جائے گا سو اس دھاگے پر آتے جاتے رہئے کہ ہمیں بھی محفل کے بہترین موسیقار کا ایوارڈ ملنے والا ہے سو روز آتے ہیں :grin: :grin: :grin:
بھئی کمیٹی برا نہ مانے ہم کو ہماری عادت کو تو سب ہی جانتے ہیں کہ فقرہ ضائع نہیں جانے دیتے:cool:
 
وہ کیا ہے کہ ایوارڈ والی کمیٹی کے پاس سے جو گزر رہا ہوا اسے مل جائے گا سو اس دھاگے پر آتے جاتے رہئے کہ ہمیں بھی محفل کے بہترین موسیقار کا ایوارڈ ملنے والا ہے سو روز آتے ہیں :grin: :grin: :grin:
بھئی کمیٹی برا نہ مانے ہم کو ہماری عادت کو تو سب ہی جانتے ہیں کہ فقرہ ضائع نہیں جانے دیتے:cool:



امید پر دنیا قائم ہے
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے۔۔ وارث کا بھی نام ضروری ہے اور ساتھ ہی فرخ منظور یعنی سخنور کا بھی اور سعود یعنی ابنِ سعید کا بھی اس فہرست میں۔ فاتح کا تو ہو چکا نا؟؟
 
سخنور بھائی ہم تو آپ کو منجھا ہوا قدیم شاعر سمجھتے رہے ہیں۔ یہ تو آج غور کیا کہ آپ بھی اسی سیشن کے ممبروں‌میں سے ہیں۔ پھر تو آپ کا نام نہ صرف بہترین جدید شاعر کی فہرست میں بلکہ بہتریں جدید اینٹری میں بھی ہونا چاہئے۔ :)
 

ماوراء

محفلین
میرے خیال میں نئے شعراء اور صرف شعراء کا الگ الگ ایوارڈ ہونا چاہیے۔ کیونکہ شاعر تو بہت ہیں یہاں۔ سعود آپ بھی شاعر ہیں آپ نے پہلے کیوں نہیں نام لیا؟
 

تعبیر

محفلین
ایک ایوارڈ اور ہونا چاہیے جس کا نام ہو محفل کا بےوقوف اور یہ ایوارڈ کس کے لیے ہو گا کہنے کی ضرورت تو نہیں نا :grin: :( ;)
 
Top