بہت شکریہ سعود۔ اب میں انھیں لسٹ میں شامل کرتی ہوں۔ یہ چند ہی ایوارڈ رہ گئے ہیں۔ ان کی نامزدگی کر لیں۔ پھر میں ایوارڈز کا سروے تیار کرتی ہوں۔
بہترین کھانے کی ترکیب
بہترین انٹرویو
بہترین رکن برائے گپ شپ
بہترین معلوماتی رکن
ممبر آف دا ائیر
بہترین کھانے کی ترکیب:
ایک ترکیب تو میں نے بتائی تھی۔ (خیالی پلاؤ کی)
کم از کم ایک ترکیب چاچو نے بتائی تھی۔ سینڈوچ ٹائپ کا تھا کچھ جو وہ فیلڈ ورک کے دنوں میں استعمال کرتے تھے۔
چند ترکیبیں شمشاد بھائی کی جانب سے بھی شامل محفل ہوئی ہیں غالباً
باقی ساری کوششیں اپیا صاحبات کی ہیں جن کے نام میں لوں تو مناسب نہیں ہوگا آپ ہی دیکھ لیجئے۔ ہاں ڈیمسیل اپیا کو مت بھولئے گا کہ انھوں نے ایک عدد دھاگہ بھی کھولا تھا اس ضمن میں۔ باقی سب کو آپ جانتی ہیں۔
بہترین انٹرویو:
اس سال بہت زیادہ انٹرویو ہوئے ہی نہیں ہیں جو بھی ہوئے ہیں سبھی کو شامل کر لیجئے۔ میری موجودگی میں ڈاکٹر یونس رضا بھائی اور محسن حجازی بھائی وغیرہ کے انٹرویوز ہوئے ہیں۔ جو کہ تعبیر اپیا اور ڈیمسیل اپیا کی کوششوں کا نتیجہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اجتماعی انٹرویو کا ٹاپک شروع ہوا تھا ذکریا بھائی کے بدست۔ اسے بہتر ہوگا کہ بہترین ٹاپکس میں نامزد کر لیا جائے۔ اور ایک سیریز اور ہے "اس ہفتے کے مہمان" اسے بھی اچھے دھاگوں کے بطور نامزد کر لیجئے۔
بہترین رکن برائے گپ شپ:
اس میں سر فہرست ہیں
شمشاد بھائی
الف عین چاچو
تعبیر اپیا
عندلیب اپیا
عمار بھائی
ماوراء اپیا
زینب اپیا
سارہ اپیا
سارا اپیا
بوچھی اپیا
م م مغل بھائی
حسن علوی بھائی
ظفری بھائی
محسن حجازی بھائی
ڈاکٹر یونس رضا بھائی
اور میں یعنی سعود ابن سعید
(باقی جو نام چھوٹ رہے ہوں انھیں دوسرے احباب شامل کرا دیں)
بہترین معلوماتی رکن:
اس میں فہرست خاصی طویل ہوگی پر ابھی کے لئے آپ مجھے، شمشاد بھائی، تفسیر بھائی، اعجاز چاچو، الف نظامی، نبیل بھائی، شاکر بھائی (دوست)، حسن علوی، عمار بھائی، سارہ اپیا اور خود کو شامل کر لیجئے۔
ممبر آف دا ائیر:
اس ایوارڈ کے حاملین میں کیا خواص دیکھی جائیں گی؟ کچھ وضاحت فرمائیں تو کچھ کیا جائے!