تیسری سالگرہ ایوارڈز کے لیے نامزدگی

بیوقوف نہیں‌ احمق لفظ‌ زیادہ موزوں‌ رہے گا۔

پر ارادہ ایسے ایوارڈ‌ دینے کا ہو جو پہلے سے ہی پتہ ہو کہ کس کے لئے ہے تو اس میں مزہ نہیں‌ ہے اتنا۔ ایسے تو سب سے زیادہ کامیاب دھاگے کھولنے کا ایوارڈ‌کسے جاتا ہے؟‌ کمسن بوڑھے کا خطاب کسے جاتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث، سخنور، فاتح ان کا نام نئے شعراء میں آنا ہے کیا؟ :confused:

سخنور کا ضرور ہے۔

مجھے تو پچھلے سال بہترین نئے شاعر کا ایوارڈ مل گیا تھا، سو اس سال میں نیا نہیں رہا، سو پلیز میرا نام اس نامزدگی میں نہ رکھیں۔

فاتح صاحب، بہت منجھے اور پرانے شاعر ہیں، اور ہچھلے سال بھی یہیں تھے سو شاید وہ بھی اس فہرست میں نہ ہوں۔

میرے خیال اس سال کے بہترین نئے شاعر کیلیئے یہ نامزدگیاں ہو سکتی ہیں:

- م م مغل
- ابنِ سعید
- جیا راؤ
-زھرا علوی
- خرم شہزاد خرم
- ایم اے راجا
- سخنور / فرخ
 

فہیم

لائبریرین
باقی اب بہترین شاعر کے لیے لسٹ بنانی ہے۔
وارث صاحب ذرا اس کے لیے بھی ممبرز بتائیں کے کون کون سے ممبرز نامزد ہونے چاہیے:)
 

مغزل

محفلین
اچھا سلسلہ ہے اور اس طرح کے ایوارڈ ہونے بھی چاہیئے ۔۔۔
میں نے سبھی احباب مراسلے بغور پڑھے ہیں ۔۔اس سلسلے میں میرے نام کی تجویز آپ کی
خاطر خواہ محبت کے جز کچھ بھی نہیں۔۔
لیکن میں دوسرے احباب کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں
مجھے صرف اردو زبان اور قدردانوں سے محبت ہے ۔۔ اور میں یہاں اردو دوستی کیلئے ہی آیا ہوں۔۔
جس کے لیئے مجھے کسی بھی ایوارڈ کی تمنا نہیں ہے ۔۔
امید ہے صاحبانِ اختیار میری معروضات پر نہ صرف غور فرمائیں‌گے ۔۔ بلکہ ۔۔
اس پر عمل بھی فرمائیں گے۔
محبتوں کیلئے بہت بہت شکریہ۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
 

محمد وارث

لائبریرین
بہترین شاعر کیلیئے میرے خیال میں مسئلہ تھوڑا ٹیڑھا ہے، کیونکہ محفل پر کافی اچھے شاعر موجود ہیں لیکن اس سال انہوں نے اپنے "تازہ" کلام سے محفل کو بہت کم نوازا جیسے:

- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- سرور عالم راز سرور صاحب
- فرزانہ نیناں صاحبہ
- نوید صادق صاحب
- فاتح الدین بشیر صاحب
- زرقا مفتی صاحبہ
- راہبر / عمار

اگر غلطی نہیں کر رہا تو پچھلے سال، ان میں سے ہر کسی کا کلام محفل پر دو چار پوسٹ سے زیادہ نہیں ہے لیکن شاید اعجاز صاحب نے اپنی ایک کتاب بھی پوسٹ کی ہے۔
 
- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- سرور عالم راز سرور صاحب
- فرزانہ نیناں صاحبہ
- نوید صادق صاحب
- فاتح الدین بشیر صاحب
- زرقا مفتی صاحبہ
- راہبر / عمار

:eek:
وارث بھائی! بہت شکریہ لیکن میرے نام کے بجائے یہاں آپ کا نام ہونا چاہئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
فاتح صاحب کا نام تو میں نے شامل کر دیا تھا 'فاتح الدین بشیر' آپ کا پورا نام ہے۔

میں تو اپنے کو شاعر سمجھتا ہی نہیں، ہاں غالب کے عشق میں 'اسد' تخلص ضرور گھر میں ڈال رکھا ہے :) سو میرا نام بھی شاعروں کے ساتھ نہ ہو تو بہتر ہے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
فاتح صاحب کا نام تو میں نے شامل کر دیا تھا 'فاتح الدین بشیر' آپ کا پورا نام ہے۔

میں تو اپنے کو شاعر سمجھتا ہی نہیں، ہاں غالب کے عشق میں 'اسد' تخلص ضرور گھر میں ڈال رکھا ہے :) سو میرا نام بھی شاعروں کے ساتھ نہ ہو تو بہتر ہے۔ :)


صحیح کہا آپ کا نام شاعروں میں نہیں ہونا چاہیے!

آپ کا نام تو شاعری کے استادوں میں ہونا چاہیے:)
 

فہیم

لائبریرین
یہ عمار کیا شاعر ہے؟؟:eek:



اس سے ایک بات دماغ میں آئی ہے!

کیوں نہ اس کے بھی دو ایوارڈ کرلیں
ایک چھوٹے مبتدی شاعروں کے لیے جیسے عمار اور بھی دوسرے لازمی ہونگے۔

اور ایک بڑے ماہر شاعروں کے لیے۔
جیسے اعجاز اختر صاحب، وارث صاحب اور ان کی کیٹگری کے دوسرے لوگ


اور نئے شاعر کے لیے وہی رہنے دیتے ہیں جو لسٹ وارث صاحب نے بنائی ہے۔
 
Top