ماوراء
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اراکینِ محفل،
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ محفل کی دوسری سالگرہ ٣٠ جون کو منائی جا رہی ہے۔ اور اس کے لیے اراکین کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اور ہر کسی کے ذہن میں اس سالگرہ پر کچھ نیا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی آئیڈیا ضرور ہے۔ انھی میں سے ایک ایوارڈ لسٹ کا آئیڈیا بھی شامل ہے۔ جس کے بارے میں ہم نے آخر اتنے دنوں کے بعد سنجیدگی سے سوچ ہی لیا۔ ویسے تو محفل کی سالگرہ میں صرف ٤ دن باقی رہ گئے ہیں۔ اور ایوارڈ کے لیے ہمیں کچھ مزید وقت درکار ہو گا۔ کیونکہ کچھ ایوارڈز ووٹنگ چاہتے ہیں۔ محب علوی کی رائے کے مطابق جولائی کا پورا مہینہ ہم سالگرہ کی تقریبات میں مصروف رہیں گے۔ اور جولائی میں ہی یہ ایوارڈز اراکین کو دئیے جائیں گے۔ ہم نے ایوارڈز کی ایک لسٹ بنائی ہے۔ اگر اراکینِ محفل اس میں ردوبدل کرنا چاہیں تو اپنے رائے کا ضرور اظہار کریں۔ مزید یہ کہ ان ایوارڈز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ١٠ سے ١٥ تک ہو گی۔ کچھ ایوارڈز بغیر ووٹنگ کے ہی مختص ہوں گے۔ اور باقی ایوارڈز کی ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ پانچ اراکین کے درمیان ووٹنگ کروائی جا سکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے بھی ہمیں ارکان کے نام کا انتخاب کرنا ہو گا۔
اس لسٹ کا آئیڈیا قرال کا تھا۔ قرال کا بہت شکریہ کہ انھوں نے اس لسٹ کو کافی آسان کر کے پیش کیا۔ جسے میں نے اس طرح ترتیب دیا ہے۔
١۔ بہترین ایڈمن
٢۔ بہترین ممتاز رکن
٣۔ بہترین منفرد رکن
٤۔ بہترین ماہر رکن
٥۔ بہترین محسن رکن
٦۔ بہترین مبتدی رکن
٧۔ بہترین نیا رکن
٨۔ بہترین پرانا رکن
٩۔ سب سے متحرک رکن
١٠۔ محفل کا ہر دلعزیز رکن
١١۔ لائبریری ٹیم کا متحرک رکن
زکریا کے خیال کے مطابق اور یقیناً باقی سب بھی اس سے متفق ہوں گے کہ پرانا رکن ٣٠ جون ٢٠٠٦ سے پہلے کا ہو۔ اور نیا رکن اس تاریخ کے بعد کا۔