السلام علیکم حنا بہن امید ہے کہ آپ خیر و عافیت سے ہوں گی میں اپنی از حد درجہ جہالت کا اعتراف کرتے ہوئے کچھ عرض کرنے کی جسارت کروں گا ( ویسے بھی آپ کو کچھ بتانا تو میرے لیے ناممکنات میں شامل ہے کیونکہ آپ ایڈوب فوٹو شاپ میں بالخصوص اور دیگر کمپیوٹر کے متعلقہ علوم میں بالعموم میری استاد محترمہ ہیں اور میرے لیے قابل عزت و احترام ہیں )
) نوٹ : بہن ورڈ پریس انسٹال کرنے کے لیے لازم ہے کہ آپ کی ویب ہوسٹنگ پی ایچ پی کو سپورٹ کرتی ہو اور درسرا آپ کی ہوسٹنگ میں کم از کم ایک Mysql ڈیٹا بیس ہو ورنہ اگر یہ دونون چیزیں نہیں ہیں تو ورڈ پریس انسٹال نہیں ہوسکتا )
جی تو بہن اپنی ویب ہوسٹنگ پہ بلاگ انسٹال کرنا چاہتی ہیں تو جو بلاگ آج کل سب سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے وہ بلا شبہ " ورڈ پریس " ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہے آپ بلاگ کو اپنی ویب سائیٹ کی روٹ پہ بنانا چاہتی ہیں کہ نہیں؟ یعنی مثلا اگر آپ کی ویب سائیٹ ہو
www.123.com اب اگر آپ چاہتی ہے کہ جب کوئی اپنی ویب براؤشر سے
www.123.com لکھے اور جو ویب سائیٹ اس کے سامنے اوپن ہو وہ آپ کا بلاگ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی ویب سائیٹ کی روٹ ڈائیریکٹری پہ بلاگ کو انسٹال کرنا چاہتی ہیں دوسرا آپشن یہ ہے کہ آپ اپنی ویب کی روٹ پہ ایک تعارفی صفحہ بنائیں اور اس کے پس منظر میں اپنا بلاگ بنائیں جس طرح یہیں انہی " اردو ویب " والون نے
www.urduweb.org پہ ایک تعارفی صفحہ بنایا ہے اور اس کے پس منظر میں یہاں پہ
http://www.urduweb.org/blog/ اپنا بلاگ بنایا ہے اب آپ اگر پہلی آپشن پہ عمل کرتے ہوئے اپنی ویب ہوسٹنگ کی روٹ پہ بلاگ بنانا چاہتی ہیں تو اپنے کنٹرول پینل میں موجود File Manager میں جائیں یا کسی بھی ایف ٹی پی سافٹ ویر کا استعمال کریں مثلا فائل زیلا ایف ٹی پی بہت مفید ہے اس کو آپ مندرجہ زیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں
http://filezilla-project.org/download.php
یاد رہے کہ ادھر جاکر Client Download سے ہی سافٹ ویر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور پھر اس کے زریعے ورڈ پریس کو اپنی ویب ہوسٹ پہ اپ لوڈ کرلیں ورڈ پریس کو آپ مندرجہ لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں
http://wordpress.org/download/
یہ ایک زپ فائل میں ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا آپ کی ویب ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل میں زپ فائلز کو ان زپ کرنے کی سہولت موجود ہے کہ نہیں ؟ یہ جاننے کے لیے آپ اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل میں جاکر فائل مینجیر کو اوپن کریں اگر یہ سہولت موجود ہوئی تو وہاں پہ Open , Creat new dir , Delete وغیرہ کے ساتھ Unzip کی بھی آپشن موجود ہوگی اگر یہ ہے تو پھر تو بہت اچھی بات ہے پھر آپ ورڈ پریس کی ویب سائیٹ سے جو ورڈ پریس کی زپ فائل ڈاؤن لوڈ کی تھی اس کو زپ ہی کی صورت مین وہاں اپ لوڈ کردیں اگر نہیں ہے تو پہلے اپنے کمپیوٹر میں ایک ہی فولڈر کے اندر اس کو ان زپ کریں اور پھر اس کو اپنی ویب ہوسٹنگ میں اپ لوڈ کردیں زپ فائل کو اپ لوڈ کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ایک تو فائل جلدی اپ لوڈ ہوجاتی ہے کیونکہ اس کا وزن کم ہوتا ہے اور دوسرا اس بات کا بھی کوئی ڈر نہیں ہوتا کہ کوئی فائل اپ لوڈ ہونے سے محروم تو نہیں رہ گئی خیر اب جب آپ نے اپنی ویب ہوسٹنگ پہ ورڈ پریس کو اپ لوڈ کردیا اگر زپ میں اپ لوڈ کیا ہے تو اس کو ان زپ کریں اس کے بعد آپ نے اگر روٹ پہ اپ لوڈ کیا ہے تو روٹ کو رن کریں یعنی ویب براؤشر میں جاکر اپنی ویب سائیٹ کالنک مثلا
www.123.com جا کر لکھیں تو آپ کے سامنے ورڈ پریس کی انسٹالیشن کی سکریں نمودار ہوجائے گی جیسا کہ آپ درجہ زیل تصویر میں ملاحضہ کرسکتی ہیں