ایکسپرٹ کو تنگ کرنا میرا فرض ہے

حنا فیصل

محفلین
استاد محترم۔۔۔۔۔۔۔۔
کس منہ سے شکریہ ادا کروں
یہ منہ بہت چھوٹا ہے شکریہ بہت زیادہ
میں نے پا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاٹ نیٹ کو انسٹال کیا اور کی بورڈ کرئیٹر بھی چل نکلا
اور میں نے اپنا پسندیدہ کی بورڈ بھی حاصل کر لیا
یقین نہیں آتا ایسا میں‌نے کیا ہے
یہ سب استاد محترم آپ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے
اس موقع پر ٹھینکریہ کہوں یا کچھ اور
میرے پاس تو لفظ ہی نہیں ہیں بتائیں میں کیا کروں
کی بورڈ کو انسٹال اور استعمال بھی کیا
ویسے ایک تو میں نے چیٹنگ کی ہے
میرا کی بورڈ چونکہ فونیٹک سے ملتا چلتا تھا اس لئے میں‌
نے اس کو امپورٹ کیا اور بس پھر کام کردیا تھوڑی سی چینجز کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اگر میرے پاس یہ کی بورڈ نہ ہوتا تو مجھے کیسے پتا
چلتا کہ کونسی کی کہاں پر لگے گی یہ چھوٹا سا سوال
ہے اب مزید سوالات کے ساتھ حاضر خدمت ہوں گی
اس وقت تک کے لئے اجازت
ایک مرتبہ پھر ٹھینکریہ ادا کروں گی
اب مٹھائی کہاں روانہ کروں استاد محترم
بس مجھے اپنا شاگرد بنا لیں قسم سے ایسی شاگرد بن
کر دکھائوں گی بس آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا مٰیں یاد کروںگی
شکریہ شکریہ شکریہ
 

حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم

سر ایک اور مسئلہ بن گیا ہے اور کافی پیچید ہ مسئلہ ہے
میں‌نے اعجاز انکل کے دستخط میں‌کتب کے لنک سے کتب
ڈائون لوڈ کیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا بات ہے
میرے پاس لفظ نہیں‌ہیں‌اتنا بڑا خزانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعی اردو کے لئے جتنی محنت آپ نے کی ہے
االلہ پاک ہی آپ کو اس اجر دے سکتے ہیں
جب میں‌ان کتب کو امانت علی گوہر صاحب کے کنورٹر
سے کنورٹ کرتی ہوں‌تو کچھ لفظ عجیب سا ڈبہ اور
سوالیہ نشان کی صورت اختیار کر لیتے ہیں
اب اتنی بڑی کتب میں یہ ریپلیس بھی نہیں‌ہوتی میں‌ٹرائی مار چکی ہوں
اس لئے ریپلیس والا مشورہ مت دیجئے گا
اور اگر کوئی اور اچھا کنورٹ ہے تو وہ بھی عطا فرمائیں؟
شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
بات سمجھ میں نہیں آئ حنا، کنورٹ کرنے کی ضرورت؟
امانت علی کا سافٹ وئر تو ان پیج کو یونی کوڈ میں کنورٹ کرتا ہے، یہ تو سب یونی کوڈ فائلیں ہی ہیں، ورڈ ڈاکیومینٹ اور ٹیکسٹ فائلس۔
ہاں، ان کا کنورٹر یونی کوڈ کو ان پیج میں بھی کینورٹ کرتا ہے، لیکن کبھی کبھی بری طرح ناکام بھی ہو جاتا ہے میرے تجربے کے مطابق۔ لیکن اس کی ضرورت؟ کیا تم اس طرح کنورٹ کر رہی ہو؟
***
ہاں‌کی بورڈ کی تخلیق مبارک بہت بہت۔۔۔ یہی انعام ہے ہمارا کہ تم مطمئن ہو گئی ہو۔
 

حنا فیصل

محفلین
سلام
جی استاد محترم
میں‌یونی کوڈ کو ان پیج میں‌کنورٹ کرنا چاہتی ہوں
اور جن کتب کی اجازت ہے ان کو اپنی ویب سائٹ میں‌ایس اے امیج
لگانا چاہتی ہوں لیکن
مثال کے طور پر میں بال جبریل کو کنورٹ کرتی ہوں تو بہت سے
لفظ سہی نہیں آتے یعنی ان پیج میں سہی طرح‌نظر نہیں آتے
کہیں تو سکرین شاٹ دیکھاوں یا پھر اآپ امانت علی گوہر کے کنورٹر سے چیک کر کے دیکھ لیں

جواب دینے کا شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
میں نے بھی تو یہی لکھا تھا کہ اس کنورٹر میں یونی کوڈ سے ان پیج درست نہیں آتا۔ اور شارق کو لکھا تھا کہ ایسا کنورٹر بھی وہ بنائیں۔
 

حنا فیصل

محفلین
حنا صاحبہ۔۔۔۔ اگر مزاج پر بار نہ گزرے تو SHSOFT والوں کا کنورٹر استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کا نتیجہ کافی اچھا ہے۔
ایس۔ایچ۔سوفٹ کنورٹر

سلام
بہت بہت شکریہ جناب
میرے پاس یہ کنورٹر ہے مگر یہ کام نہیں‌کرتا
یا شاید مجھے اس کا طریقہ نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ کا فراہم کردہ ربط رجسٹرڈ ورژن ہے
اگر ہو سکے تو پلیز کا اس کے استعمال کر طریقہ بتا دیں
 

الف عین

لائبریرین
جملہ ایک cms ہے۔ اس کا اردو ترجمہ بھی نبیل نے کیا ہے اور کئ جگہ اردو جملہ کو فعال دیکھا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
معاف کرنا، جواب ڈبل ہو گیا اور اسے حذف نہیں کر پایا تو تدوین کر رہا ہوں۔
اب میرا سوال:
اپنے ہی پیغام کو کبھی کبھی حذف کرنا کیوں ممکن نہیں؟ اس کا آپشن ندارد ہے کہیں کہیں یا کبھی کبھی؟؟
 
حنا فیصل نے کہا:
سلام
بہت بہت شکریہ جناب
میرے پاس یہ کنورٹر ہے مگر یہ کام نہیں‌کرتا
یا شاید مجھے اس کا طریقہ نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ کا فراہم کردہ ربط رجسٹرڈ ورژن ہے
اگر ہو سکے تو پلیز کا اس کے استعمال کر طریقہ بتا دیں
محفل پر ہی ایک جگہ میں نے اس کا ٹیوٹرل لکھا تھا۔۔۔
مجھے یاد ہے وہ ذرا ذرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تلاش کرتا ہوں۔۔۔۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
معاف کرنا، جواب ڈبل ہو گیا اور اسے حذف نہیں کر پایا تو تدوین کر رہا ہوں۔
اب میرا سوال:
اپنے ہی پیغام کو کبھی کبھی حذف کرنا کیوں ممکن نہیں؟ اس کا آپشن ندارد ہے کہیں کہیں یا کبھی کبھی؟؟

میرا خیال ہے یہ تب ہوتا ہے جب آپ کی پوسٹ پر کوئی جواب آ گیا ہوں خاص‌ طور پر اگر کسی نے اقتباس میں شامل کر لیا ہو اور جواب دیا ہو۔
 

حنا فیصل

محفلین
شکریہ راہبر
میں اس کو ڈائون لوڈ کر رہی ہوں
بتاتی ہوں
اور استاد محترم آپ کو بھی بے حد شکریہ
 

حنا فیصل

محفلین
سلام
راہبر جی بہت بہت شکریہ
آپ نے کمال انداز میں‌بتایا ہے
میں‌جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے
یہ واقعی بی بہت بہترین ہے اس کا رزلٹ 100 فیصد ہے
ٹھینکریہ آپ کا بہت بہت
 

حنا فیصل

محفلین
راہبر جی
ایک اور مسئلہ درپیش ہے
یعنی یونیکوڈ تو سہی کنورٹ ہو رہا ہے مگر
ان پیج سے یونیکوڈ میں‌پرابلم کر رہا ہے

دوسرا یہ اربیک اور نستلیق کس کام کے ہیں؟
 
نستعلیق کا آپشن تو کہیں نہیں ملا، “نور“ ضرور لکھا ہوا ہے۔
اربیک، نور اور نمبرز کا استعمال غالبا اس لیے ہے کہ اگر آپ کا ٹیکسٹ صرف عربی ہے یا اردو یا صرف نمبرز تو آپ ان فیچرز کو استعمال کرلیں۔۔۔۔۔۔۔ ان سے شاید کچھ بہتری ہو۔۔۔ (میں نے اب تک استعمال نہیں کیا اس لئے کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا، تجربہ کرکے بتاؤں گا کبھی ان شاء اللہ)۔
اور یہ ان۔پیج سے یونیکوڈ تبدیلی میں کیا مسئلہ آرہا ہے؟
 
Top