ایکسپرٹ کو تنگ کرنا میرا فرض ہے

حنا فیصل

محفلین
شکریہ اس قدر جلدی جواب فراہم کرنے کا
وہ میں آپ کو سکرین شاٹ دیکھاتی ہوں
پہلے اس مسئلے کا حل بتائیں‌کہ اس کو کس طرح لکھ سکتی ہوں
کوئی ٹیوٹرل مل سکتا ہے

مجھے اس طرح لکھنا ہے پلیز
کیا ٹائپ کرنا پڑے گامگر کیسے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

900-untitled.GIF
 
یہ بات یاد ہے نا کہ یہ سافٹ وئیر یعنی “کلک“ ایک فارسی سافٹ وئیر ہے۔ اس میں اردو کے خصوصی الفاظ مثلا ڑ، پ، ٹ، وغیرہ کے لیے کوئی جگاڑ ہی لگانی پڑے گی۔۔۔۔
ویسے کلک کو استعمال کیے کافی وقت گزر گیا، سو، جیسے تیسے بتاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
جب نئی فائل کھولتے ہیں تو دو مرتبہ کلک لکھا ہوا ہوتا ہے۔ اس میں سے کسی ایک کلک پر ڈبل کلک کریں گی تو ایک کھڑکی کھل جائے گی جس میں اوپر ہی ٹیکسٹ کے اندراج کا خانہ ہوگا۔۔۔۔ آپ نے وہاں پر اپنا ٹیکسٹ لکھنا ہے۔۔۔ لیکن یاد رہے کہ فونیٹک کیبورڈ نہیں۔۔۔ اس کا الگ ہی حساب ہے۔ بہت مشکل ہوتی ہے۔۔۔۔ اس سے بہتر ہے کہ ورڈ پر یونیکوڈ میں ٹائپ رکھیں اور یہاں لاکر پیسٹ کردیں۔۔۔۔۔۔ اگر کچھ حروف مسٍلہ کررہے ہوں تو انہیں خود سے درست کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔ :)
یہ میرا بے وقوفانہ انداز ہے کام کرنے کا۔ آج کل شاکر القادری صاحب نہیں آرہے ورنہ وہ ٹھیک طرح بتاتے۔۔۔۔۔۔۔ :p ابھی کچھ سمجھ آیا؟؟؟


:!:
 

حنا فیصل

محفلین
سلامت رہو راہبر انکل
کیا بات ہے آپ کی کیا زبر دست طریقہ بتایا ہے
میںنے بہت کچھ لکھ بھی لیا اور یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا ہےذرا کندھا جھکائیں ایک عدد چپت آپ کو لگائیں

قسم سے دل خوشی کے مارے اچھل رہا ہے
یہ نام جو میرے دستخط میں ہے شاکر دوست نے لکھ کر دیا تھا
لیکن اب لگتا ہے مجھے بھی لکھنا اآ جائے گا بھلا ہو میرے رحمان انکل اور راہبر کا جنہوں نے اتنی لگن سے مجھے سمجھا دیا
خصوصا راہبر جی آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی
میرے پاس لفظ نہیں‌ہے آپ کی حوصلہ افزائی کرنے کو

بہر حال سکرین شاٹ میں دیکھیں آپ کی ٹپ رنگ لائی ہے
اور دوسرا مجھے یہ بتائیں کہ میں کس طرح سے اس کو
ادؤب میں یا پھر کورل میں لے جا سکتی ہوں
تاکہ اس کی کانٹ چھانٹ کر سکوں؟؟؟؟؟؟؟؟

ناراض مت ہوئیے گا :arrow:
کہ اتنے سوال کیوں پوچھ رہی ہوں

سکرین شاٹ نیچے دیکھیںابھی اپلوڈ ہو رہی ہے فائل
 
واؤؤؤؤؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ پوچھیں تو مجھے اندازہ نہ تھا کہ میں آپ کو صحیح طرح سمجھاسکا ہوں گا۔۔۔۔۔۔۔
جہاں ٹیکسٹ لکھتے ہیں، وہاں ونڈوز کمپیٹ ایبل منتخب کرکے لکھیں، شاید صحیح نظر آئے۔۔۔۔۔ یا شاید ری۔اسٹارٹ مانگے۔۔۔۔۔
کورل یا فوٹو شاپ میں اسے لے جانے کا طریقہ تو مجھے بھی نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔ :cry: بہت معذرت!
ہاں، میں نے ایک دو نمبر طریقہ استعمال کیا تھا کہ پرنٹ اسکرین کرکے فوٹوشاپ پر کھول لیتا لیکن اس صورت میں اس کی کوالٹی ذرا خراب ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ذرا ابوشامل بھائی آئیں تو ان سے پوچھتا ہوں اس بارے میں۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی کافی کچھ جانتے ہیں۔
 

حنا فیصل

محفلین
رابہر جی آپ نے جواب دے دیا اتنا ہی بہت ہے
آپ پلیز ان سے پوچھ کر مجھے ضرور آگاہ کیجئے گا میں انتظار کروں گی شدت کے ساتھ
سکرین شاٹ والا طریقہ ٹھیک تو ہے مگر آپ والی بات کوالٹی کی
انتظار کر وں گی استاد محترم
 

حنا فیصل

محفلین
سلام
راہبر جی لگتا ہے آپ ہمیں‌بھول گئے ہیں
ابھی تک آپ نے طریقہ وضع نہیں فرمایا
یہاں ہم انتظار میں‌بیٹھے ہیں کہ کب حضرت کی عنائت ہو گی
پلیز جلدی سے بتا دیں شکریہ
آج کل تو استاد محترم اعجاز صاحب بھی ادھر کا
رخ نہیں‌کرتے لگتا ہے شاید وہ ہم سے تنگ ہو گئے ہیں
اگر ایسی بات ہے تو ہمیں بتا دیں
ہم اپنا قبلہ درست کر لیتے ہیں
 
نہیں حنا۔۔ میں بھولا بالکل نہیں لیکن کلک کو گرافکس سوفٹ ویئرز (فوٹو شاپ وغیرہ) میں استعمال کرنے کا طریقہ نہ مل سکا تاہم شاکر القادری صاحب نے جو نیا سوفٹ ویئر “میر عماد“ فراہم کیا ہے، اس کے ذریعہ ہم باآسانی گرافکس سوفٹ ویئرز میں خطاطی لے جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔
 
اور تو اور۔۔۔ میرے پاس تو کلک انسٹال ہوکر چل ہی نہیں رہا ورنہ شاید کوئی راہ نکل آتی۔۔۔ اب بتاؤ۔۔۔! ایسی حالت میں کہ جب سافٹ ویئر میرے پاس نہ چلے، میں کیسے بتاؤں کچھ۔۔۔؟ :p
میرعماد انسٹال کیا ہے آپ نے؟
 

حنا فیصل

محفلین
اوہ اچھا یہ بات تھی
بہت شکریہ راہبر
وہ میر عماد والا تو ڈائون لوڈ نہیں‌ہو رہا
آج اس کو ڈائو ن لوڈ کر کے چیک کر تی ہوں
دراصل یپرز ہو رہے تھے نہ نیٹ پر وقت بہت کم گزارتی تھی
اب انشاء اللہ آپ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہو گا
 

حنا فیصل

محفلین
جی میں‌کر رہی ہوں ڈائون لوڈ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی اللہ کا شکر ہے پیپر بہت اچھے ہوئے ہیں
بس ایک فنکشنل انگلش کا تھوڑا خراب ہوا
80 فیصد سے اوپر نمبر آئیں گے انشاء اللہ
 
وہ تو خیر نتیجہ آئے گا تو پتا چل جائے گا۔۔۔۔۔ :p
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے۔۔۔ کلک کو گرافکس سوفٹ وئیر میں لے جانے کا ایک لمبا چوڑا طریقہ پتا تو چلا ہے۔۔۔ مگررررررر


:!:
 
حنا! ابوشامل (فہد بھائی) سے پوچھنے پر جو طریقہ مجھے معلوم ہوا، وہ یہ ہے:
“ آپ کو پی ڈی ایف کا کوئی ایسا سافٹ ویئر انسٹال کرنا پڑے گا جس سے پرنٹ کے ذریعے پی ڈي ایف فائل بنائی جا سکے مثلا پی ڈی ایف فیکٹری یا پھر ایڈوب ریڈر کا پروفیشنل ورژن 7۔ ان دونوں کی انسٹالیشن کی صورت میں آپ کے پرنٹر فولڈر میں ایک پرنٹر کا اضافہ ہوگا جو دراصل پی ڈی ایف کریئٹر ہوگا۔ آپ کیلک میں خطاطی مکمل کرنے کے بعد پرنٹ کی کمانڈ دیں اور اس فائل کی پی ڈی ایف بنا لیں۔ اب اس پی ڈی ایف فائل کو ڈائریکٹ کورل ڈرا میں امپورٹ کرا لیں۔ خطاطی آپ کے ویکٹر گرافکس پر منتقل ہو جائے گی۔

لیکن کچھ کمپیوٹرز پر یہ مسئلہ بھی سامنے آتا ہے کہ کورل ڈرا میں امپورٹ کرانے کی صورت میں ایرر آ جاتا ہے ایسی صورت میں آپ کو ایک اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہوگی جس کا نام Adobe Illustrator ہے جو ایڈوب کمپنی کا ویکٹر گرافکس سافٹ ویئر ہے۔ آپ اس سافٹ ویئر کو کھولنے کے بعد File میں جائیں اور وہاں Place پر کلک کریں وہ فائل طلب کرے گا اور کیلک کی خطاطی والی پی ڈي ایف فائل کو تلاش کر کے Place کرا دیں۔ اب اس فائل کو Export کر لیں EPS فارمیٹ میں۔

اب کورل ڈرا میں آ کر اس EPS فائل کو Import کرا لیں۔ بہترین صورت میں کیلک کی خطاطی آپ کے ویکٹر گرافکس سافٹ ویئر پر آن موجود ہوگی۔“
اس کے بعد جو نتیجہ نکلے، وہ یہاں بتانا مت بھولیے گا :wink:


:!:
 

حنا فیصل

محفلین
سلام
بہت بہت شکریہ راہبر
میں ابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔اس ریڈر کو ڈائون لوڈ کر تی ہوں
اور پھر آپ کو بتاتی ہوں
لگ رہا ہے کہ میرا مسئلہ حل ہو جائے گا
 
حنا فیصل نے کہا:
سلام
بہت بہت شکریہ راہبر
میں ابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔اس ریڈر کو ڈائون لوڈ کر تی ہوں
اور پھر آپ کو بتاتی ہوں
لگ رہا ہے کہ میرا مسئلہ حل ہو جائے گا
وعلیکم السلام۔
اچھی بات ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے۔ اب شکریہ شکریہ کہنا چھوڑ دیں۔۔۔ (بقول قیصرانی بھائی، تکلفات چھوڑ دیں۔۔۔) :p



:!:
 

حنا فیصل

محفلین
سلام
مجھے آپ سے آج یہ پوچھنا ہے
کہ ہم لین کارڈ کی ذریعے دو کمپیوٹر ز کو کیسے جوڑ سکتے ہیں‌
اور اس کےلئے مجھے کیا کرنا ہو گا
میں نے گھر کے دونوں کمپیوٹر زکی چھوٹی سی نیٹ ورکنگ کرنی ہے
کوئی مدد کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ِ

دونوں کمپیوٹرز میں لین کارڈ ز موجود ہیں
 
سلام
مجھے آپ سے آج یہ پوچھنا ہے
کہ ہم لین کارڈ کی ذریعے دو کمپیوٹر ز کو کیسے جوڑ سکتے ہیں‌
اور اس کےلئے مجھے کیا کرنا ہو گا
میں نے گھر کے دونوں کمپیوٹر زکی چھوٹی سی نیٹ ورکنگ کرنی ہے
کوئی مدد کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ِ

دونوں کمپیوٹرز میں لین کارڈ ز موجود ہیں
حنا کام تو بہت آسان ہے
1۔ دونوں کمپیوٹروں کے ورک گروپ سیم ہوں اور نام مختلف ہوں
2۔ نیٹ ورکنگ کیبل ہو مگر اس کے کنیکٹر کی سیٹنگ کراس ہو جو کہ "اس ربط " پر موجو دہے
3۔ کیبل لگائیں اور رن میں جا کر یہ لکھیں
computername\\
پہلے اک کا نام دیں جب وہ کھل جائے تو دوسرے کا نام دے دیں جب ایک دوسرے میں دونوں شئیر ڈاکومنٹ کھول دیں تب آپ شیئرنگ کر یں دو کمپیوٹروں کی نیٹ ورکنگ ہو جائے گی
 

حنا فیصل

محفلین
حنا کام تو بہت آسان ہے
1۔ دونوں کمپیوٹروں کے ورک گروپ سیم ہوں اور نام مختلف ہوں
2۔ نیٹ ورکنگ کیبل ہو مگر اس کے کنیکٹر کی سیٹنگ کراس ہو جو کہ "اس ربط " پر موجو دہے
3۔ کیبل لگائیں اور رن میں جا کر یہ لکھیں
computername\
پہلے اک کا نام دیں جب وہ کھل جائے تو دوسرے کا نام دے دیں جب ایک دوسرے میں دونوں شئیر ڈاکومنٹ کھول دیں تب آپ شیئرنگ کر یں دو کمپیوٹروں کی نیٹ ورکنگ ہو جائے گی


آپ کی بات سمجھ میں‌نہیں‌آئی
میں نے کیبل کو دونوں لین کارڈ ز میں‌لگا دیا ہے
لیکن لین کارڈز تاسک بار میں کراس کا نشان ابھی تک موجود ہے
میں سیٹنگ کیا کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

شکریہ آپ نے میری مدد کی
 
Top