ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

سید عاطف علی

لائبریرین
اس کا کہا اس کے اپنے اوپر بلکل فٹ ہے;)
علوم لغت میں ڈاکٹر نائیک بہت کمزور ہے یہ بات وہ اپنی اردو تقریروں میں خود بھی کہتاہے اور صحیح کہتا ہے ۔ ہندوستان میں رہنے والا ہندو نہیں بلکہ ہندوستانی اور کبھی (عرب ممالک میں ) ہندی کہلاتاہے خواہ مذہب کچھ بھی ہو۔البتہ "ہندو" تو ہندو مت" نامی مذہب کے پیرو کو کہا جاتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
علوم لغت میں ڈاکٹر نائیک بہت کمزور ہے یہ بات وہ اپنی اردو تقریروں میں خود بھی کہتاہے اور صحیح کہتا ہے ۔
وہ صرف علوم لغت ہی میں کمزور نہیں ہے بلکہ علوم بین المذاہب اور سائنس میں بھی خاصا کمزور واقع ہوا ہے۔ اس کلپ میں اس نے محض 5 منٹ میں 25 غلطیاں کی :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
وہ صرف علوم لغت ہی میں کمزور نہیں ہے بلکہ علوم بین المذاہب اور سائنس میں بھی خاصا کمزور واقع ہوا ہے۔ اس کلپ میں اس نے محض 5 منٹ میں 25 غلطیاں کی :)
بعض غلطیاں تو انتہائی مضحکہ خیز نکالی ہیں ۔ جیسے ڈاکٹر نے پیرا میشیم کو پیرا میشیا کہا ۔ مجھے تو لگتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے جمع کے صیغے میں کہ دیا ہوگا۔ سائنس میں توکسی بھی ٭٭٭ئیم کی جمع ٭٭٭ئیا اکثر استعمال ہو تی ہے ۔۔۔مثلاؐ پیرامیشئیم کے حرکت کرنے والے دھاگے سیلیا کہلاتے ہیں جس کی واحد سیلیم ہے اور بہت مثالیں ہیں۔غلطیاں نکالنے والے کا فوکس اور انداز سائنسی اور منطقی نہیں بلکہ غلطیوں کی تعداد پر ہے خواہ کیسی ہی ہوں ۔
نیز یہ کہ پانچ منٹ میں غلطیا ں ہیں مگر اکثر تقاریر میں گھنٹوں کوئی غلطی نہیں بھی ہوتی۔۔۔
 
ذاکر نائک نے لغوی اعتبار سے بات کی تھی۔ کہ ہند میں رہنے والا ہندو کہلاتا ہے
اس بیان میں انہوں نے خود فرمایا تھا کہ جغرافیائی لحاظ سے ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے جیسا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس بیان میں انہوں نے خود فرمایا تھا کہ جغرافیائی لحاظ سے ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے جیسا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے۔۔
پھر تو علامہ اقبال کا مصرع۔۔۔ "ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا" ۔۔۔۔یوں ہونا چاہیے۔
ہندو ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا۔ :)
 
پھر تو علامہ اقبال کا مصرع۔۔۔ "ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا" ۔۔۔۔یوں ہونا چاہیے۔
ہندو ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا۔
شاہ جی یہیں کہیں کسی لڑی میں ایک دوست عربی ہندسوں کو ہندی ثابت کر رہے تھے ۔ یعنی ہندی سے ہندسہ
اس کی اصل کیا ہے جہاں تک میری معلومات ہے وہ کچھ ایسے ہے۔
ہند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عربی
ہندی۔۔۔۔۔۔عربی۔۔۔فارسی
ہندوستان۔۔۔ عربی فارسی کے الفاظ ہندی سے نکال کر اور اور سنسکرت کے ڈال کر ۔۔ اردو ہندی کا تنازعہ بنانے والے ۔۔۔ملک کے نام کے ساتھ سے فارسی کا لاحقہ ستان نہ نکال سکے
ہندسہ۔۔۔؟ اسکے بارے میں آپ کچھ فرما دیں کے اس کی اصل کون سی زبان ہے۔۔
سید عاطف علی
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل میں عام طور پر اردو زبان کا ہی غلبہ ہے تاہم دیگر فورمز کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔۔۔ اردو زبان میں پنجابی کا تڑکا برا معلوم نہیں ہوتا تاہم اردو محفل کی مناسبت سے بہتر رویہ یہ ہے کہ پنجابی میں اردو کا تڑکا لگانے سے گریز کیا جائے ۔۔۔!!!
 

حمیر یوسف

محفلین
تاہم اردو محفل کی مناسبت سے بہتر رویہ یہ ہے کہ پنجابی میں اردو کا تڑکا لگانے سے گریز کیا جائے ۔۔۔!!!
مناسب تو یہ ہونا چاہئے تھا برادر کہ "اردو محفل کی مناسبت سے بہتر رویہ یہ ہے کہ اردو میں پنجابی کا تڑکہ لگانے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔!!!!

لیکن

اگر بخشے، زہے قسمت، نہ بخشے تو شکایت کیا
سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے
:great::prince::aadab:
 

فرقان احمد

محفلین
محترم حمیر یوسف! میں نے لکھا تھا، "اردو زبان میں پنجابی کا تڑکا برا معلوم نہیں ہوتا تاہم اردو محفل کی مناسبت سے بہتر رویہ یہ ہے کہ پنجابی میں اردو کا تڑکا لگانے سے گریز کیا جائے ۔۔۔!!!"

یعنی کہ میری نظر میں اس محفل میں اردو میں پنجابی کا تڑکا لگانا کوئی زیادہ معیوب بات نہیں تاہم بعض افراد اس فورم پر صرف پنجابی زبان میں مکالمہ کرتے ہیں اور اس مکالمے کے دوران محض تکلفاََ اردو زبان میں بھی اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ رویہ بہرحال مستحسن نہیں ۔۔۔
 
Top