انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

مقدس

لائبریرین
مقدس بچپن میں کیسی بچّی تھیں ،شریر یا شرمیلی سی؟ شرارتیں کرتی تھیں یا نہیں۔

بہت خاموش سی۔۔ چپ چاپ رہنے والی۔

کبھی ایسا ہوا کہ شرارت کسی اور کی پٹائی آپ کی؟
جب چھوٹی تھی تو بالکل بھی شرارتی نہیں تھی۔۔ لیکن کالج کے زمانے میں بہت شرارتیں کیں اور ان کی سزائیں بھی ملی۔۔ گھر سے بھی اور کالج سے بھی۔۔ہی ہی ہی
بچپن کے بعد اب آپ اپنی طبیعت،مزاج کو کیسے بیان کریں گی۔ کیا آپ سنجیدہ، چنچل، شرارتی یا دھیمے، شگفتہ دل کی مالک ہیں؟
اب تو بہت چینج آ گیا ہے۔۔ میں بالکل بھی خاموش نہیں ہوں۔۔ شرارتی ہو گئی ہوں۔۔ بہت بولتی ہوں۔۔

اپنی ہی کوئی عادت جو آپ کو پسند ہو؟
میں اپنے آپ کو جلدی ریکور کر لیتی ہوں۔۔پریشانی یا دکھ کے بعد۔۔
آپ پریشانی یا خوشی کے لمحات کو اپنے دوستوں یا کسی کے ساتھ کھلے دل سے شیئر کرتی ہیں یا آپ کہتی ہو کہ نہیں، یہ میری خوشی یا پریشانی ہے مجھ تک ہی رہے تو بہتر ہے؟
خوشی ہمیشہ شئیر کرتی تھی لیکن پریشانی نہیں۔۔ لیکن جب سے یہاں آئی ہوں۔۔ میں نے خود میں ایک چینج دیکھا ہے کہ میں ایزلی اپنی پریشانی شئیر کرنے لگی ہوں ۔۔ شاید مجھے اس بات کا یقین ہو گیا ہے۔ کہ پریشانی شئیر کرنے سے ختم تو نہیں ہوتی پر اس کی شدت میں کمی آ جاتی ہے شاید۔۔
کیا آپ کو غصہ آتا ہے اگر ہاں تو کس قسم کی باتوں پر آتا ہے؟
غصہ آتا ہے لیکن کم کم ۔

اگر آپ کو کہا جائے کہ اپنے آپ کو تین الفاظ میں بیان کریں تو کیا کہیں گی؟
شرارتی، معصوم اور باتونی
یہ میں نے نہیں تیمور نے کہا ہے
ہی ہی ہی
 
شمشاد

لائبریرین
ایک تو اگلا سال شروع ہو چکا، اس سے اگلے سال تمہاری "وہ" آ جائے گی، پھر اس سے پوچھ کر لکھو گے کیا؟
ابھی سے یہ حال ہے تو جب "وہ" آ جائے گی تب کیا حال ہو گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خاموش سی۔۔ چپ چاپ رہنے والی۔
لگتا تو نہیں کہ بچپن میں ایسی رہی ہو گی، لیکن تم کہتی ہو تو مان لیتے ہیں۔

جب چھوٹی تھی تو بالکل بھی شرارتی نہیں تھی۔۔ لیکن کالج کے زمانے میں بہت شرارتیں کیں اور ان کی سزائیں بھی ملی۔۔ گھر سے بھی اور کالج سے بھی۔۔ہی ہی ہی
ان سزاؤں کا پھر کچھ اثر بھی ہوا یا نہیں؟

اب تو بہت چینج آ گیا ہے۔۔ میں بالکل بھی خاموش نہیں ہوں۔۔ شرارتی ہو گئی ہوں۔۔ بہت بولتی ہوں۔۔
یہ تبدیلی اردو محفل میں آنے سے پہلے آ گئی تھی یا اردو محفل میں آنے کے بعد آئی ہے؟

میں اپنے آپ کو جلدی ریکور کر لیتی ہوں۔۔پریشانی یا دکھ کے بعد۔۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔

خوشی ہمیشہ شئیر کرتی تھی لیکن پریشانی نہیں۔۔ لیکن جب سے یہاں آئی ہوں۔۔ میں نے خود میں ایک چینج دیکھا ہے کہ میں ایزلی اپنی پریشانی شئیر کرنے لگی ہوں ۔۔ شاید مجھے اس بات کا یقین ہو گیا ہے۔ کہ پریشانی شئیر کرنے سے ختم تو نہیں ہوتی پر اس کی شدت میں کمی آ جاتی ہے شاید۔۔
یہ تو بالکل صحیح ہے کہ دکھ یا پریشانی میں دوسروں کو شریک کرنے سے گو کہ پریشانی ختم تو نہیں ہوتی لیکن اس کی شدت میں خاصی کمی آ جاتی ہے۔ چلو اردو محفل کا ایک فائدہ تو ہوا۔

غصہ آتا ہے لیکن کم کم ۔
لیکن غصہ آتا کس بات پر ہے؟

شرارتی، معصوم اور باتونی
یہ میں نے نہیں تیمور نے کہا ہے
ہی ہی ہی
فی الحال تیمور کی بات پر یقین کر لیتے ہیں۔

کبھی ایسا موقع آیا کہ راہ چلتے کسی کی پٹائی کرنے کو دل چاہا ہو؟

شادی کے بعد زندگی کیسی لگتی ہے؟

شریک زندگی سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا تو :

1) اپنے موقف پر قائم رہو گی
2) ہار مان لو گی
3) یا پھر کوئی درمیانی راستہ تلاش کیا جائے گا

فی الحال اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 
سب یہی کہتے ہیں کہ تم چھوٹے ہوتے ہوئے تو ایسی نہیں تھی۔۔ اب کیا ہوا ہے۔۔ ہی ہی ہی

جب چھوٹی تھی تو بالکل بھی شرارتی نہیں تھی۔۔ لیکن کالج کے زمانے میں بہت شرارتیں کیں اور ان کی سزائیں بھی ملی۔۔ گھر سے بھی اور کالج سے بھی۔۔ہی ہی ہی
ان سزاؤں کا پھر کچھ اثر بھی ہوا یا نہیں؟
ہوا ناں بھیا
میں اور زیادہ شرارتی ہو گئی۔۔۔

اب تو بہت چینج آ گیا ہے۔۔ میں بالکل بھی خاموش نہیں ہوں۔۔ شرارتی ہو گئی ہوں۔۔ بہت بولتی ہوں۔۔
یہ تبدیلی اردو محفل میں آنے سے پہلے آ گئی تھی یا اردو محفل میں آنے کے بعد آئی ہے؟

اردو محفل میں آنے سے اور زیادہ ہو گئی ہوں۔۔ آئی ہیو لرنٹ ہیر کہ لائف کو کیسے انجوائے کرتے ہیں۔۔
پہلے شرارتیں فرینڈز کے ساتھ کرتی تھی لیکن یہاں آنے کے بعد میں زیادہ ایکٹیو ہوئی ہوں۔۔ گھر میں بھی ، آفس میں بھی اور یہاں بھی

میں اپنے آپ کو جلدی ریکور کر لیتی ہوں۔۔پریشانی یا دکھ کے بعد۔۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔

خوشی ہمیشہ شئیر کرتی تھی لیکن پریشانی نہیں۔۔ لیکن جب سے یہاں آئی ہوں۔۔ میں نے خود میں ایک چینج دیکھا ہے کہ میں ایزلی اپنی پریشانی شئیر کرنے لگی ہوں ۔۔ شاید مجھے اس بات کا یقین ہو گیا ہے۔ کہ پریشانی شئیر کرنے سے ختم تو نہیں ہوتی پر اس کی شدت میں کمی آ جاتی ہے شاید۔۔
یہ تو بالکل صحیح ہے کہ دکھ یا پریشانی میں دوسروں کو شریک کرنے سے گو کہ پریشانی ختم تو نہیں ہوتی لیکن اس کی شدت میں خاصی کمی آ جاتی ہے۔ چلو اردو محفل کا ایک فائدہ تو ہوا۔
اردو محفل سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے بھیا۔۔
غصہ آتا ہے لیکن کم کم ۔
لیکن غصہ آتا کس بات پر ہے؟

ڈیپنڈ کرتا ہے بھیا۔۔ کبھی نہ غصہ آنے والی بات پر بھی آ جاتا ہے اور کبھی آنے والی بات پر بھی نہ آتا

شرارتی، معصوم اور باتونی
یہ میں نے نہیں تیمور نے کہا ہے
ہی ہی ہی
فی الحال تیمور کی بات پر یقین کر لیتے ہیں۔

وہ تو آپ کو کرنا ہی ہو گا ۔۔ ہی ہی ہی

کبھی ایسا موقع آیا کہ راہ چلتے کسی کی پٹائی کرنے کو دل چاہا ہو؟

ایک دفعہ نہیں ۔۔ بہت بار۔۔جب امریکہ میں ٹوین ٹاور والا واقعہ ہوا تھا ۔۔ تب میرے اسکارف لینے پر راستے میں لوگ آوازیں کستے تھے تو دل کرتا تھا کہ بس یہی شروع ہو جاؤں۔۔

شادی کے بعد زندگی کیسی لگتی ہے؟
بہت خوبصورت۔۔ایسا میں نے پہلے نہیں سوچا تھا۔۔ لیکن اب اٹس دا موسٹ بیوٹی فل تھنگ وچ ہیپنڈ ٹو می

شریک زندگی سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا تو :

1) اپنے موقف پر قائم رہو گی
2) ہار مان لو گی
3) یا پھر کوئی درمیانی راستہ تلاش کیا جائے گا

ان کی بات مان لوں گی۔۔ کیونکہ آئی نو ون تھنگ فور سو شئیور کہ تیمور میرے سے زیادہ سمجھدار اور اچھا سوچنے والے ہیں۔۔
مئے اللہ کیپ ہم لائیک دس آلویز۔۔ آمین

فی الحال اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 
فہیم

لائبریرین
ایک دفعہ نہیں ۔۔ بہت بار۔۔جب امریکہ میں ٹوین ٹاور والا واقعہ ہوا تھا ۔۔ تب میرے اسکارف لینے پر راستے میں لوگ آوازیں کستے تھے تو دل کرتا تھا کہ بس یہی شروع ہو جاؤں۔۔

یہ پڑھ کر ہمیں کچھ غصہ سا فیل ہونے لگا ہے۔
 
میم نون

محفلین
ماشاء اللہ مقدس بہن کا سوال و جواب کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

میں بھی اپنے سوالوں کی گنتی گیارہ سے آگے بڑھانی تھی لیکن وہ کیا ہے کہ اب ہم تھوڑا "سمجھدار" ہو گئے ہیں :p
 
میم نون

محفلین
درست بات کی تو ہر کوئی گواہی دیتا ہے :LOL:

میری حاتون اول بھی کہتی ہے کہ میں بہت سمجھدار ہوں، اور اب تو مجھے بھی تھوڑی بہت خوش فہمی ہونے لگ گئی ہے :ROFLMAO:
 
Top