انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

زیک

مسافر
یہ انٹرویو تو آج ہی نظر آیا مجھے۔ چلیں اب لنچ بریک اسی پر لگے گی۔ :)

ریڈ کیونکہ یہ میرا موسٹ فیورٹ کلر ہے۔۔ ہو سکتا ہے پوری کائنات ریڈ کلر میں اچھی نہ لگے۔۔ لیکن کیا ہو سکتا ہے مجھے تو ریڈ ہی پسند ہے ناں
مجھے تو یہ بہت خوفناک اور جنگجو منظر لگا۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انٹرویو تو آج ہی نظر آیا مجھے۔ چلیں اب لنچ بریک اسی پر لگے گی۔ :)
مجھے تو یہ بہت خوفناک اور جنگجو منظر لگا۔ ;)

مقدس تم زیک پر جرمانہ کرنے میں حق بجانب ہو اور میں تمہارا ساتھ دوں گا کہ ان کو تمہارا انٹرویو آج نظر آیا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی فرحت آپی۔۔۔ مڈ لینڈز میں ہی رہی ہوں۔ شروع سے ہی۔۔ کنٹری سائیڈ بہت اٹریکٹ کرتی ہے۔۔ بالکل سکون کا احساس ہوتا ہے۔۔ بابا کا پلان یہی تھا کہ ہم جلد ہی کنٹری سائیڈ کی طرف موو کر جائیں گے لیکن اب شاید اتنا جلدی یہ ممکن نا ہو سکے

گھر سے باہر جاتے ہوئے موبائل سب سے ضروری چیز ہوتی ہے اور گھر ، آفس کی چابیاں بھی۔
ویسے میرا ہینڈ بیگ کھولیں تو اس میں آپ کو دنیا جہان کی چیزیں ملیں گئیں۔۔ ہی ہی ہی ہی

گھر میں بھی اردو ہی بولتے ہیں، پڑھی بھی ہے، ٹائپنگ بھی سیکھی تھی لیکن بالکل سادہ والی اردو جانتی تھی۔۔ مشکل الفاظ سمجھ میں ہی نہیں آتے تھے اور میں جتنا ٹائپ کرتی تھی اس میں بھی زیادہ تر انگلش کے الفاظ ہوتے تھے لیکن یہاں آکر سب سے باتیں کر کے اور پچھلے تھریڈزززز پڑھنے کے بعد میری اردو بہت سے زیادہ اچھی ہو گئی ہے، بولنے میں بھی اور لکھنے میں بھی۔ اس کا ڈفرنس میرے گھر والوں نے بھی محسوس کیا ہے
اور پاکستانی کلچر کو میں اتنا نہیں سمجھتی تھی لیکن یہاں آکر سمجھنے لگی ہوں، بہت سی باتیں جو مجھے لگتا ہے کہ بالکل غلط ہیں، ایسے نہیں ہونا چاہیے وہ شاید پاکستانی کلچر کا حصہ ہیں۔ یہ بھی میں نے یہاں آکر ہی دیکھا ہے۔۔

:) مجھے بھی مڈ لینڈز کا کنٹری سائیڈ بہت پسند ہے :)
یہ تو واقعی اچھی بات ہے کہ آپ نے اتنی جلدی اور دلچسپی سے اردو سیکھ لی اور ماشاءاللہ اب تو آپ اتنی روانی سے اردو لکھ اور ظاہر ہے بولتی بھی ہوں گی :)
ہینڈ بیگز تو سب لڑکیوں کے ایک چھوٹی سی کلازٹ ہی ہوتے ہیں۔ دنیا جہان کی چیزیں موجود ہوتی ہیں :) چھتری ساتھ نہیں لیتیں مقدس؟
یہی مسئلہ ہے سٹیریو ٹائپ لوگ ہر جگہ موجود ہیں بلکہ اکثر تو مجھے یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں تو ایسا ہوتا ہی ہے لیکن جو پاکستانی خاندان ملک سے باہر خصوصاً برطانیہ اور یورپ میں آباد ہیں وہ بہت زیادہ ریجڈ ہو جاتے ہیں۔ اپنے کلچر کے نام پر عجیب و غریب فیصلے کر دیے جاتے ہیں چاہے بعد میں پچھتانا ہی کیوں نہ پڑے۔
 

مہ جبین

محفلین
بہت پیاری سی ، سادہ سی اور بہت محبت کرنے والی پرخلوص سی مقدس کا انٹرویو اسی کی طرح بہت پیارا ہے کہیں کوئی بناوٹ اورتصنع نہیں ہے جو دل میں وہی زبان پر۔۔۔۔۔سو سوئیٹ مقدس
تم جس معاشرے میں رہتی ہو وہاں بناوٹ اور کھوٹ بہت ہے لیکن تم اس سے کوسوں دور ہو ، اس کے لئے میں تمہارے والدین اور نانا جی کو سلام پیش کرتی ہوں کہ بہت بہترین تربیت کی ہے تمہاری ۔۔۔۔ اللہ تم کو دونوں جہان کی خوشیاں دکھائے اور تمہارے گلشن کو پیارے پھولوں اور کلیوں سے مہکتا رکھے ہمیشہ آمین
 
Top