ادھار کا کوئ مذاق نہیں۔تو کوئی بات نہیں ادھار رکھ لیتے ہیں۔ واپسی پر سہی۔
شکریہ۔خیر سے جائیں اور خیر سے آئیں۔
ادھار کا کوئ مذاق نہیں۔
شکریہ۔
بہت پیاری سی ، سادہ سی اور بہت محبت کرنے والی پرخلوص سی مقدس کا انٹرویو اسی کی طرح بہت پیارا ہے کہیں کوئی بناوٹ اورتصنع نہیں ہے جو دل میں وہی زبان پر۔۔۔۔ ۔سو سوئیٹ مقدس
تم جس معاشرے میں رہتی ہو وہاں بناوٹ اور کھوٹ بہت ہے لیکن تم اس سے کوسوں دور ہو ، اس کے لئے میں تمہارے والدین اور نانا جی کو سلام پیش کرتی ہوں کہ بہت بہترین تربیت کی ہے تمہاری ۔۔۔ ۔ اللہ تم کو دونوں جہان کی خوشیاں دکھائے اور تمہارے گلشن کو پیارے پھولوں اور کلیوں سے مہکتا رکھے ہمیشہ آمین
آپ سے ڈر نہیں لگتا تھا ناںاچھا یعنی جب میں نے کہا تھا کہ انگریزی الفاظ کا استعمال حتی الامکان کم کر دو تو توجہ نہیں دی۔
تمہارے نانا سے تو مجھے غائبانہ الفت ہو گئی ہے اس معلومات کے بعد۔
برطانیہ میں اردو کا کتنا استعمال دیکھتی ہو اور کیا یہاں اردو کا استعمال بڑھ رہا ہے یا کم ہو رہا ہے۔
ہاہاہاہاہا
لو فاتح کا ڈر بھی ختم ہو گیا ، اب کوئی زور آور بندہ ڈھونڈنا پڑے گا۔
نانا جی تو تھے ہی ایسے کوئی ان سے ایک بار ملتا تو بس بار بار ملنے کی خواہش رکھتا۔۔ ہمارے چھوٹے والے ماموں کہتے ہیں کہ میرے دوست پہلی بار مجھ سے ملنے آتے تھے تو اس کے بعد صرف بابا سے ملنے
یہاں شاید اتنی زیادہ نہیں بولی جاتی۔۔ بہت کم فیملیز اس کی طرف توجہ دیتی ہیں کہ ان کے بچے اردو بھی سیکھیں
ہاہاہاہاہا
لو فاتح کا ڈر بھی ختم ہو گیا ، اب کوئی زور آور بندہ ڈھونڈنا پڑے گا۔
اب نہیں ڈرنا میں نے بھیا
ماشاءللہ ، کچھ بزرگ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں۔
ظاہر ہے انگریز تو بولنے سے رہے۔ پاکستانی ، انڈین ہی بولیں گے ان کی کتنی تعداد بولتی ہے اور اردو کے حوالے سے میں نے مانچسٹر کے چند بینکس میں اردو پمفلٹ دیکھے تھے، اس حوالے سے بات کر رہا تھا۔
دوسرا کیا اردو بطور مضمون لینے کی آسانی میسر ہوتی ہے ؟