ایک جملہ کے لطائف

سید عمران

محفلین
ایسے متوالوں کو ایک بار مشورہ دیا تھا کہ آئندہ جب ان کے خاندان کے کسی بزرگ کا وقت قریب ہو تو براہ کرم مذہبی کتب کی پڑھائی کے بجائے موسیقی چلا دیا کریں تاکہ روح کو صحیح غذا مل پائے اور وہ اپنے سفر پر باآسانی نکل سکے۔۔۔ برا ہی مان گئے:)
کہیں الٹا نہ ہوجائے۔۔۔
اور روح نکلنے کے بجائے غذا کھانے پر لگ جائے!!!
:silly::silly::silly:
 

رباب واسطی

محفلین
کچھ خواتین کو کچھ یاد رہے نہ رہے یہ ضرور یاد رہتا ہے کہ ہماری ایک پلیٹ اس کے ہاں گئی تھی ایک پلیٹ اس کے یہاں گئی تھی ابھی تک واپس نہیں آئی۔
ثابت یہ ہوا کہ مردوں کی نسبت عورتوں کی یادداشت زیادہ بہتر ہوتی ہے اور اپنے اثاثوں کو بے دریغ ضائع نہیں ہونے دیتیں
 
ٹیچر: پپو سے بجلی کہاں سے آتی ہے
پپو: میرے ماموں کے گھر سے
ٹیچر : وہ کیسے
پپو : مس جب بھی بجلی جاتی ہے تو میرے
ابو کہتے ہیں کہ سالوں نے پھر بجلی بند کر دی ہے
 

رباب واسطی

محفلین
Top