ایک جملہ کے لطائف

محمد وارث

لائبریرین
جو لوگ January کے spelling بھول جاتے ہیں ان کی آسانی کے لیے عرض ہے کہ وہ Janu اور ARY کو ملا کر لکھیں تو January حاصل ہو جائے گا۔
مجھے together کے سپیلنگ یاد نہیں ہوتے تھے، پھر اس کو تین ٹکڑوں (to, get, her) میں تقسیم کیا تو آج تک نہیں بھولے! :)
 
مجھے together کے سپیلنگ یاد نہیں ہوتے تھے، پھر اس کو تین ٹکڑوں (to, get, her) میں تقسیم کیا تو آج تک نہیں بھولے! :)
سپیلنگ یاد کرنے کا ایک پرمزاح طریقہ یہ بھی پایا گیا ہے کہ لفظ کو ایسے ہی پڑھا جائے جیسے وہ لکھا ہے نہ کہ جیسے اس کا تلفظ۔ سو اس اصول پر international انٹر نیٹیو نال ہوگا نہ کہ "انٹرنیشنل". :):)
 
پہلے رواج تھا کہ بیوی شوہر سے لڑ کر یا ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی افسوس کہ اچھی قدریں ایک ایک کر کے سب ختم ہو گئی ہیں ۔
اب کیا کریں کچھ شوہر اب اپنے سسرال میں ہی رہتے ہیں تو وہ بیچاریاں کہاں جائیں۔
میرا اشارہ بلکل بھی اس کی طرف نہیں ہے

سب لوگ دل کے برے نہیں ہوتے کچھ لوگوں کا ساتھ میں دماغ بھی خراب ہوتا ہے ۔
مثلاً ن ۔ م۔ع۔ غ۔ آخر کون

اب تو موبائل کی اس قدر عادت ہو گئی ہے کہ ٹھیک کرانے کے لئے کسی کو دیا جائے تو ایسا لگتا ہےکہ کوئی چاہنے والا ہسپتال میں ہے۔
اور اس کے غم میں اپ خود ہسپتال جانے والے ہو جاتے ہیں
 
Top