ایک جملہ کے لطائف

السلام علیکم۔ کیا بات ہے بہت خاموشی ہے۔ کوئی چائے والے کو اشارہ ہی کردو۔
tea-house.jpg

لیجئے چائے والا حاضر ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
لڑکا امیر ہو تو استخارے میں بھی "ہاں" ہی نکلتا ہے۔
میری ساس نے بھی استخارہ کروایا تھا، ایک بار نہیں دو تین بار، ہر بار "ناں" ہی نکلا۔ مدت گزر گئی، مولوی صاحب بھی فوت ہو گئے اور ساس بھی لیکن بیس برس سے میری جان پھنسی ہوئی ہے۔:)
 
جاسم محمد

محفلین

آپ نے بفضل تعالی اور اپنی کمال باہمت شخصیت سے استخارہ کو بھی override کر دیا ہے :)
 
زیک

مسافر

شادی پہلے استخارے کے بعد ہی ہو گئی تھی کیا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ نے بفضل تعالی اور اپنی کمال باہمت شخصیت سے استخارہ کو بھی override کر دیا ہے :)
اس میں میری باکمال شخصیت سے زیادہ میری بیوی کی ضدی طبیعت کا زیادہ ہاتھ ہے جو تین تین استخاروں کے بعد بھی مولوی صاحب کی بات نہیں مانی۔ :)

شادی پہلے استخارے کے بعد ہی ہو گئی تھی کیا؟
جی نہیں تیسرے کے بعد ہوئی تھی۔ :)
 
La Alma

لائبریرین
میری ساس نے بھی استخارہ کروایا تھا، ایک بار نہیں دو تین بار، ہر بار "ناں" ہی نکلا۔ مدت گزر گئی، مولوی صاحب بھی فوت ہو گئے اور ساس بھی لیکن بیس برس سے میری جان پھنسی ہوئی ہے۔:)
اس کا مطلب ہے استخارہ صحیح تھا۔ مزید “ تین بار “ کے لیے ناں نکلا ہو گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
مولوی صاحب کیوں استخارہ کر رہے تھے؟
پاکستان میں عموما اس قسم کی روحانی سروسز outsource کر دی جاتی ہیں۔ یہاں پر تو ایک اللہ کا بندہ استخاروں کی طاقت سے ملک کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے۔ شاید آپ کی طرف معاملہ مختلف ہو۔
 
Top