ایک جملہ کے لطائف

معذرت کے ساتھ کہ یہ لطیفہ ایک جملے کا نہیں ہے۔
ایک بچے نے مجھ سے سوال کیا کہ انکل ایک تالاب میں تین بطخیں اس طرح جارہی ہیں کہ ایک سب سے آگے دوسری اس کے پیچھے اور تیسری دونوں کے پیچھے۔ پہلی بطخ کہتی ہے کہ دو بطخیں میرے پیچھے ہیں ۔ سب سے پیچھے والی بطخ کہتی ہے کہ دو بطخیں میرے آگے ہیں۔ جبکہ درمیان والی بطخ کہتی ہے کہ دو بطخیں میرے آگے ہیں اور دو بطخیں میرے پیچھے ہیں۔یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ میں نے ذہن پر بہت زور دیا لیکن کچھ سمجھ نہ آیا۔ آخر تنگ آکر میں نے بچے سے کہا کہ میں نے ہار مان لی۔ آپ ہی جواب بتادو۔
بچہ معصومیت سے بولا ٰ انکل! درمیان والی بطخ جھوٹ بولتی ہےٰ
 
محمد وارث

لائبریرین

کاش مذکورہ انکل بچے کو بتا سکتے کہ جانور جھوٹ نہیں بولتے، یہ وصف صرف حضرت انسان ہی کا ہے!
 
کاش مذکورہ انکل بچے کو بتا سکتے کہ جانور جھوٹ نہیں بولتے، یہ وصف صرف حضرت انسان ہی کا ہے!
سر ! آپ صحیح کہ رہے ہیں۔
یہ لطیفہ بطخوں نے تو ہرگز نہیں بنایا ہوگا۔ نہ ہی اُس بچے نے۔ یہ کسی ذہین انسان کی ہی کاریگری ہوگی۔
 
سید عمران

محفلین
میں نے جواب دیا ہے کہ آپ لطیفہ کو محدود نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، لطیفہ کے دائرے میں صرف طنز و مزاح ہی نہیں آتا بلکہ بہت سے معنوں میں سے ایک عمدہ و نازک بات کو بھی لطیفہ کہا جاتا ہے
جی بالکل بجا فرمایا...
اصل میں یہاں کسی کو لطیفہ کے دائرے کو لامحدود منتہا تک وسیع کرنا آتا ہی نہیں...
سب اپنی اپنی سنجیدگیوں کے تنگ و تاریک حبس زدہ کال کوٹھڑی نما دائروں میں مقید قید تنہائی کی زندگی بسر کررہے ہیں...
سب کی محدودانہ تنگ نظر سوچ سے مایوسی کے بعد نظر امید میں اک آپ ہی کی ہستی کی دکھائی دیتی ہے...
جیسے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دور کہیں کسی درز سے روشنی کی کرن گاہے اپنی چھب دکھائے...
جی آپ نے یہ بھی بالکل درست کہا کہ لطیفہ صرف پھکڑ پن نما طنز و مزاح کا نام نہیں بعض اوقات یہ نزاکت پر مبنی اشاروں پر بھی محیط ہوتا ہے...
حالاں کہ محلفین ویسے تو نزاکت حسین کی اشارے بازیوں سے بخوبی واقف ہیں پھر بھی نجانے کیوں اس حساس اور نزاکت سے بھرپور لطیفہ کے حسن و جمال سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان کے ذوق جمالیاتی پر کائی چڑھ گئی ہے!!!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
زندگی میں ہر لمحہ خوش رہیں، مسکراتے رہیں اور کسی کو یہ محسوس ہی نہ ہونے دیں کہ آپ کی شادی ہو چکی ہے۔
 
Top