ایک جملہ کے لطائف

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سمجھتے نہیں ہیں بات کو نکلتے پڑتے ہیں رات کو پھر کہتے ہیں اندھیرا ہے...

دونوں بہن بھائی کی دشمنی پرکہا ہے کہ یہ غلط بات ہے اس کے خلاف تحریک چلائی جائے...
اب فورا غمناک کا شتونگڑہ ہٹائیں...
اور آیندہ ایسی کوئی بھی کارروائی کرنے سے قبل چار پانچ سو بار سوچا کریں!!!
غمگین کریں گے تو غمناک کا شتونگڑہ ہی لگائیں گے نا ۔ نا کہ پر مزاح کا۔
ہمیں صرف سو تک گنتی آتی ہے۔ اسی کو چار پانچ بار گن لیا کریں کیا؟

اور یہ ہوائی کس دشمن نے اڑا دی کہ ہماری عاطف بھائی سے کوئی دشمنی ہے۔
 
سید عمران

محفلین
یہ ہوائی کس دشمن نے اڑا دی کہ ہماری عاطف بھائی سے کوئی دشمنی ہے۔
روفی بھیا کے مراسلے نے...
سید عاطف علی کا گل یاسمین سے خدائے واسطے کا بیر ہے۔
آج صبح آپ نے ڈھنگ سے ناشتہ نہیں کیا شاید...
ایک ہی بات بار بار سمجھانی پڑ رہی ہے!!!
:sad3::sad3::sad3:
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روفی بھیا کے مراسلے نے...

آج صبح آپ نے ڈھنگ سے ناشتہ نہیں کیا شاید...
ایک ہی بات بار بار سمجھانی پڑ رہی ہے!!!
:sad3::sad3::sad3:
ہمیں کیوں کچھ سمجھ نہیں آ رہی بھلا۔
کس نے بنایا ڈھنگ کا ناشتہ
یہ تو آپ کے صبر کا امتحان ہوا نا کہ ایک ہی بات بار بار سمجھانی پڑ رہی۔
اگر کبھی ایک کبھی دوسری کبھی تیسری بات سمجھانی پڑ جاتی تو کیا حال ہونا تھا آپ کا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روفی بھیا کے مراسلے نے...
روفی بھیا تو ہماری بیلا سے ضد لگا بیٹھتے ہیں کہ اس کی مونچھوں پر تو کوئی اعتراض نہیں کرتی ہو اور میری (روفی بھیا کی) مونچھوں کو نشانہ بناتی ہو۔
ان کے مراسلے سے ہم نہیں ماننے والے کہ عاطف بھائی کی اور ہماری کوئی دشمنی ہے۔
میں کوئی جھوٹ بولیا سید عاطف علی بھائی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مونچھ کا معاملہ تو بلی نمٹائے گی۔ البتہ امن و آشتی کی گواہی کے لیے ہم ہمہ وقت مستعد ہیں ۔ تم تو ہمیشہ سچائی کی پیغامبر رہی ہو ۔
بھیا کوآنے دو ذرا۔ پھر دیکھتے ہیں ۔گھمسان کے ر ن میں کتنے پھول برستے ہیں۔
 
امن و آشتی کی بات کرتے کرتے اگلے مراسلے میں ایک دم گھمسان کا رن پڑا دیا...
آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
امن و آشتی کی بات کرتے کرتے اگلے مراسلے میں ایک دم گھمسان کا رن پڑا دیا...
آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
اس چکنا چور آئینے کے شیشے کے ٹکڑے بھیا نے سمیٹ رکھے ہوں گے۔ ساتھ لائیں گےگھمسان میں رنگ جمانے۔ ۔ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
اس کا فیصلہ تو وقت کے آئینے میں دیکھنا پڑے گا۔ فی الحال تو بھیا خواب میں خرگوش کے پیچھے دوڑ رہے ہوں گے۔
ویسے کل ناک میں دم کرنا کو یو ں جملے میں استعمال کر رہے تھے۔۔
مولوی صاحب نے دعا پڑھ کر نام میں دم کر دیا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھیا کوآنے دو ذرا۔ پھر دیکھتے ہیں ۔گھمسان کے ر ن میں کتنے پھول برستے ہیں۔
اس کا فیصلہ تو وقت کے آئینے میں دیکھنا پڑے گا۔ فی الحال تو بھیا خواب میں خرگوش کے پیچھے دوڑ رہے ہوں گے۔
آج کل نقاہت کے زیرِ اثر ہوں۔ بس ذرا "لڑائی جوگا" ہو جاؤں تو پھر دیکھیے گا کہ کیسے گھمسان کا رن پڑتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مونچھ کا معاملہ تو بلی نمٹائے گی۔ البتہ امن و آشتی کی گواہی کے لیے ہم ہمہ وقت مستعد ہیں ۔ تم تو ہمیشہ سچائی کی پیغامبر رہی ہو ۔
بھیا کوآنے دو ذرا۔ پھر دیکھتے ہیں ۔گھمسان کے ر ن میں کتنے پھول برستے ہیں۔
پھول برسیں یا انگارے۔۔۔ سب انھی کو اکٹھے کرنے پڑیں گے۔ آج کل ہم کام چور بنے ہوئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج کل نقاہت کے زیرِ اثر ہوں۔ بس ذرا "لڑائی جوگا" ہو جاؤں تو پھر دیکھیے گا کہ کیسے گھمسان کا رن پڑتا ہے۔
اچھا بہانہ ہے۔ بیمار تو ہم بھی ہوئے مگریوں ہمت نہ ہارے۔
آپ والا 103.0 ہمارے بھی کام آ گیا بھائی۔ کہ جس دن ہم ڈاکٹر پاس گئے تو بخار اتر چکا تھا اور ہمیں بتانا تھا کہ کتنا ٹمپریچر رہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top