ایک جملہ کے لطائف

جاسمن

لائبریرین
دوسری شادی کرنے والے مردم شماری میں اپنی دوسری بیوی کا نام ضرور لکھوائیں،ہم پہلی بیوی کو نہیں بتائیں گے۔(مردم شماری ٹیم)
 
دوسری شادی کرنے والے مردم شماری میں اپنی دوسری بیوی کا نام ضرور لکھوائیں،ہم پہلی بیوی کو نہیں بتائیں گے۔(مردم شماری ٹیم)
اس میں دوسری شادی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دوسری شادی کا سوچنے والے بھی شامل ہو نے چاہیے تھے محمد وارث سر
 
اگر صرف "سوچ" پر ہی فیصلہ کرنا ہے تو پھر دو ہی کیوں، 4 اور 72 کیوں نہیں :)
سوچ صرف سوچ ہو تو خیر ہے - جو لوگ تُلے ہوتے ہیں کہ آج نہیں تو کل پکی ۔ان کی بات ہو رہی ہے ۔ :D
بعد میں بھی تو نادرا والوں کو وخت ڈالنا ہے تو ابھی کیوں نہ اندراج کروا لیں:D
 
محمد وارث

لائبریرین
سوچ صرف سوچ ہو تو خیر ہے - جو لوگ تُلے ہوتے ہیں کہ آج نہیں تو کل پکی ۔ان کی بات ہو رہی ہے ۔ :D
بعد میں بھی تو نادرا والوں کو وخت ڈالنا ہے تو ابھی کیوں نہ اندراج کروا لیں:D
آپ کے دل میں بڑا "نادرا" کا درد اُٹھ رہا ہے ڈاکٹر صاحب۔ ہمارے ارمانوں کا چاہے نوادرات میں شمار ہونے لگے آپ کے/ کی نادرا کا ہاتھ بھی نہ دُکھے، اللہ اللہ :)
 
آپ کے دل میں بڑا "نادرا" کا درد اُٹھ رہا ہے ڈاکٹر صاحب۔ ہمارے ارمانوں کا چاہے نوادرات میں شمار ہونے لگے آپ کے/ کی نادرا کا ہاتھ بھی نہ دُکھے، اللہ اللہ :)
:rollingonthefloor:
آپ کے ارمانوں کو اللہ سلامت رکھے کون سا مُک جانے ہیں ۔ ایک کے بعد دو ۔ دو کے بعد تین ۔اللہ خیر کرے تو بہتر تک- بشر طِ فردوس (یہاں فردوس سے مراد کوئی خاتون نہیں ہے ):D
 
محاورہ خود کی جان خطرے میں ڈالنا کا مطلب ہے شادی کرنا

محاورہ آ بیل مجھے مار کا مطلب ہے
بیوی سے پنگا لینا

محاورہ دیوار سے سر ٹکرانا کا مطلب ہے
بیوی کو کچھ سمجھانا

محاورہ چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کا مطلب ہے
بیوی کا مائیکے سے واپس آنا

محاورہ خود کشی پر ابھارنا کا مطلب ہے
شادی کی رائے دینا

محاورہ دشمنی نبھانا کا مطلب ہے
دوستوں کی شادی کروانا
آپ شوہروں کی سائیڈ پہ ہیں یا بیویوں کیسائیڈ پہ ؟؟:thinking:
 
میں نے چیخ کر کہا، "لیکن فرشتے بھائی، میں نے فیس بک پر سٹیٹس لگایا تھا کہ میں اللہ پر یقین رکھتا ھوں اور نبی پاک ﷺکے آخری پیغمبر ھونے پر بھی۔۔۔"
فرشتے نے بھنّا کر میری پیٹھ پر ایک لات رسید کی اور بولا،"نہ نماز روزہ، نہ حج زکوہ، نہ ماں باپ کا احترام، نہ بیوی بچوں کا خیال، نہ غریبوں لاچاروں کی مدد، نہ انسانیت کی فلاح۔۔۔ خالی خولی فیس بک سٹیٹس سے جنت نہیں ملتی۔ چل نکل یہاں سے!"
یہ کہہ کر اس نے شیطان کو اشارہ کیا کہ وہ مجھے اپنے ساتھ جہنم میں لے جائے۔
شیطان مسکرایا اور میرے ماتھے پر "لائیک" کی ایک مہر ثبت کر دی اور بولا، "ایل او ایل":D
میں فتوی دینے کا نہ اہل ہوں لیکن مجھے یوں لگا کہ یہ مناسب نہیں تھا
مزید تفصیلی گفتگو چاہیں تو ذاتی مکالمے میں کر لیں
 
Top