ایک جملہ کے لطائف

مردم شماری والے آئے تھے بیوی کا نام پوچھا میں نے قمیض کے ٹوٹے ہوئے بٹن دکھائے انہوں نے مجھے تسلیاں دیں اور کنوارہ لکھ کر چلے گئے:D
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
مردم شماری والے آئے تھے بیوی کا نام پوچھا میں نے قمیض کے ٹوٹے ہوئے بٹن دکھائے انہوں نے مجھے تسلیاں دیں اور کنوارہ لکھ کر چلے گئے:D
قمیص کے ٹوٹے ہوئے بٹن رکھنے والوں کی یا تو شادی نہیں ہوئی ہوتی یا پھر وہ کسی 'کراٹے دار' بیوی کے بے چارے خاوند کہلایا کرتے ہیں! اگر مردم شماری ایجنٹ شادی شدہ ہوتے تو ضرور مزید تفتیش فرماتے اور ہاں، تسلیاں بھی ضرور دیتے! :)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
وفاقی حکومت کا صدر ممنون کو سالانہ دھوپ لگوانے کا فیصلہ ۔۔۔
23 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دھوپ لگوائی جائے گی ۔ تماشائیوں سے داد کی بھی توقع۔
 
ہاسٹل لائف میں آپ یہ سیکھتے ہیں کہ 9 ہزار روپیہ ایک دن میں کیسے اُڑایا جاتا ہے اور 1 ہزار روپے میں باقی اُنتیس دن کیسے نکالے جاتے ہیں :D
 
وفاقی حکومت کا صدر ممنون کو سالانہ دھوپ لگوانے کا فیصلہ ۔۔۔
23 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دھوپ لگوائی جائے گی ۔ تماشائیوں سے داد کی بھی توقع۔
بادلوں نے آن گهیرا ہے سلاماباد کو۔ لگتا ہے رسم دهوپ لگوائی کسی اور خاص دن تک محفوظ کرنا پڑے گی۔
 
Top