مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بچپن میں‌(یعنی ایک دفعہ کا ذکر ہے:)) کہ رضوان بھائی نے بھولے پن سے اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بڑے ہو کر مریض بن کر حکماء‌کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
معذرت رضوان بھائی، لیکن اب نہیں چھپا سکتا :)
بےبی ہاتھی
لو بھائی دولہے میاں اس سے ایک اور بات ثابت ہوئی کہ آپ پیٹ کے بھی ہلکے ہیں۔ اتنی سی بات نہیں سنبھال سکے راز فاش کردیا بھری محفل میں۔
آپ تو بلی بھی نہیں مارسکیں کے :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے یہ کیا؟‌بلی پکڑی اور مار دی۔ آخر آپ جیسے استاد کی ٹریننگ کس دن کام آئے گی؟
بےبی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ارے یہ کیا؟‌بلی پکڑی اور مار دی۔ آخر آپ جیسے استاد کی ٹریننگ کس دن کام آئے گی؟
بےبی ہاتھی
سرکار یہ وہ والی بلی نہیں جو آپ پکڑ کے مار دیتے ہیں۔
بلکہ گربہ کشتن روز اول
والی ہے اب سب باتیں کھول کھول کے بتائیں؟ ہمیں نا استاد بناؤ ہم سے تو خود نہیں ماری گئی اس لیے ابھی تک ڈرے سہمے پھرتے ہیں۔ فون کارڈ ڈلوانے سے پہلے ساری کالیں اور SMS چیک کیے جاتے ہیں تب تین سو کا بیلنس اشو ہوتا ہے۔ اب تمہارا بھی یہ حشر ہوگا۔ میرا یقین نہیں ہے تو شمشاد بھائی سے پوچھ لو ان کا تجربہ بلکہ تپسیا یقیناً زیادہ ہوگا۔
 
رضوان

محفلین
لو میں بھی باقی باتوں میں بھول ہی گیا فون آیا کیا خبر ہے؟
خبر چھوڑو مینو کیا ہے ؟ ہمیں تو اسی سے دلچسپی ہے اور نکاح کے چھوہاروں میں بھی میرا حصہ رکھنا۔
ضرور یاد سے
وہ جو رومال ناک پر رکھو گے اسی میں باندھ لینا :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:

خبر چھوڑ دیتا ہوں۔ چھوہارے میں‌ حصہ بھی ہوگا۔ اسی ناک والے رومال میں باندھوں گا۔ اب خوش؟ لیکن اگر مجھے زکام ہوا ہوا ہوا تو؟ :wink:
بےبی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
خبر چھوڑ دیتا ہوں۔ چھوہارے میں‌ حصہ بھی ہوگا۔ اسی ناک والے رومال میں باندھوں گا۔ اب خوش؟ لیکن اگر مجھے زکام ہوا ہوا ہوا تو؟ :wink:
بےبی ہاتھی
دولہا کا رومال زکام صاف کرنے کے لیے نہیں ہوتا اور سردار صیب آپ لوگ بھی راجپوتوں کی طرح ٹین کی تلوار ہاتھ میں رکھتے ہیں نکاح ہونے تک۔ تاکہ قاضی فرار نہ ہوسکے؟ کلائی پر “گانا “ واہ کیا بات ہے۔ قربانی والے دن بکرے کو بھی اسی طرح سجایا اور مہندی لگائی جاتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی بچہ ہے ناں، نہیں سمجھتا، آتے آتے آئے گی سمجھ، تب تک بلا مر چکا ہو گا :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
خبر چھوڑ دیتا ہوں۔ چھوہارے میں‌ حصہ بھی ہوگا۔ اسی ناک والے رومال میں باندھوں گا۔ اب خوش؟ لیکن اگر مجھے زکام ہوا ہوا ہوا تو؟ :wink:
بےبی ہاتھی
دولہا کا رومال زکام صاف کرنے کے لیے نہیں ہوتا اور سردار صیب آپ لوگ بھی راجپوتوں کی طرح ٹین کی تلوار ہاتھ میں رکھتے ہیں نکاح ہونے تک۔ تاکہ قاضی فرار نہ ہوسکے؟ کلائی پر “گانا “ واہ کیا بات ہے۔ قربانی والے دن بکرے کو بھی اسی طرح سجایا اور مہندی لگائی جاتی ہے۔
رضواب بھائی، یہ میری شادی کا ذکر ہو رہا ہے، آپ کن سرداروں‌کی بات چھیڑ بیٹھے؟ لگتا ہے کہ پچھلے کارڈ کا حساب برابر نہیں‌بیٹھا۔ :wink:
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی میں نے کہا تھا ناں کہ نہیں سمجھتا، دیکھ لیں اس نے ثبوت بھی دے دیا ہے :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ سے کس نے کہا کہ سردار صرف سکھوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ میری نانی اللہ بخشے کہا کرتی تھیں :

سید سخی
سید سوہنا
سید سردار
 
قیصرانی

لائبریرین
اصل میں‌محب اور رضوان کی ہر بات کو نارمل سے ہٹ کر لینا پڑتا ہے۔ پھر اوپر سے تلوار اور وہ بھی شادی کے وقت۔ نشانیاں ساری وہی تھیں۔ :D
بےبی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
شادی کے وقت سارے سردار ہوجاتے ہیں یقین نا آئے تو کسی بھی دولہا کو دیکھ لو :)
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
شادی کے وقت سارے سردار ہوجاتے ہیں یقین نا آئے تو کسی بھی دولہا کو دیکھ لو :)

کچھ اور بھی ہو جاتے ہیں، اسی لیے تو گھوڑے پر بٹھاتے ہیں، اسی سے ملتے جلتے جانور پر نہیں بٹھاتے، تا کہ پہچاننے میں آسانی رہے۔ :wink:
 
Top