مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

F@rzana

محفلین
ارے یہاں تو بڑا ہلہ گلہ رہا،
مایوں ،مہندی، ڈھولکی اور دولھا والوں کی چھیڑ چھاڑ سب ہوگئی،
لڈؤں کے ٹوکرے بھی خالی ہوگئے،
چلیں پھر ایسا ہے کہ ۔ ۔ ۔
بے بی ہاتھی جی اب آپ بے بی نہیں رہے، خیر سے ہاتھ نیلے پیلے لال گلال ہورہے ہیں۔
لڈو نہ سہی۔ ۔ ۔ ٹوکرا بھر۔۔۔مبارکباد قبول کیجئے

:lol: :lol: :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے قیصرانی اب تو فرزانہ صاحبہ نے بھی آپ کو کہہ دیا ہے کہ اب آپ بےبی ہاتھی نہیں رہے۔

اب پتہ نہیں دوبارہ انسان بننے کو کہا ہے یا بڑا ہاتھی بننے کو :?
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
ارے یہاں تو بڑا ہلہ گلہ رہا،
مایوں ،مہندی، ڈھولکی اور دولھا والوں کی چھیڑ چھاڑ سب ہوگئی،
لڈؤں کے ٹوکرے بھی خالی ہوگئے،
چلیں پھر ایسا ہے کہ ۔ ۔ ۔
بے بی ہاتھی جی اب آپ بے بی نہیں رہے، خیر سے ہاتھ نیلے پیلے لال گلال ہورہے ہیں۔
لڈو نہ سہی۔ ۔ ۔ ٹوکرا بھر۔۔۔مبارکباد قبول کیجئے

:lol: :lol: :lol:
بہت شکریہ فرزانہ۔ آپ کے آنے سے لطف دوبالا ہو گیا ہے۔ ویسے شمشاد بھائی کی بات کا کوئی جواب تو دیتی جائیں۔ لیکن میری وہ بھی ابھی میرے ساتھ ہیں۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
ہاں اب توگانوں پہ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ کہ اللہ جانے ہاتھ پیلے ہونے میں ابھی کتنی دیر باقی ہے۔ :p
~~
 
شمشاد

لائبریرین
اس کو پیلا رنگ پسند نہیں ہے۔یہ کہتی ہے میں تو نیلے کروں گی۔
کیوں ماورا یہی بات ہے ناں؟ اور فرزانہ صاحبہ کی کوئی اطلاع؟
 
ماوراء

محفلین

ایک عام سی اطلاع سننے کے لیے سب تیار رہیں۔ کسی بھی وقت ۔۔۔سندیسہ۔۔۔
جی جی بالکل آپ صحیح سمجھے!!!​
 
دوست

محفلین
یار یہ اب پتا چلا ہے مجھے
اور جون کی بات ہے۔
او بھائی کون ہے جس کی قسمت اتنی خراب ہے۔ قیصرانی بھائی کب مٹھائی کھلا رہے ہو۔ ہم منتظر ہیں یار یہ سارا دھاگہ پڑھنے کا ہم میں یارا نہیں اس لیے مختصرًا نوٹ لکھ دو کہ تازہ ترین صورت احوال کیا ہے۔ اور ابھی تک فارغ “البال“ ہا زوجہ محترمہ والے ہوچکے ہو۔
اگر تفصیلی نوٹ لکھو تو زیادہ نمبر ملنے کا چانس ہے۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:

فی الوقت تو اتنا ہی کہہ سکتا ہوں‌ کہ دو گھنٹے بعد منہ دکھائی کے لئے جانا ہے :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:

ہماری طرف سے نیک خواہشات، اللہ آپ کو کامیاب کرئے۔

اچھی طرح منہ دھو کر جائیے گا، کہیں منہ دھو کر نہ واپس آنا پڑے۔ :wink:
 
Top