مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

قیصرانی

لائبریرین
ابھی تو شکل دکھائی ہے، یوں سمجھیں کہ ایک طرح‌ سے انٹرویو ہوا ہے، اب دیکھیں وہ لوگ کب قبولیت کا اظہار کرتے ہیں، ویسے منہ پر تو تعریفیں ہوئی ہیں :oops:
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
بہت خوب۔یہ ہلا گلا اتنے دنوں سے جاری ھے اور مجھے آج خبر ہوئی ہے۔قیصرانی جلدی سے کنفرم کریں ۔تاکہ آپ کو مبارک باد دی جائے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

قیصرانی نے کہا:
ابھی تو شکل دکھائی ہے، یوں سمجھیں کہ ایک طرح‌ سے انٹرویو ہوا ہے، اب دیکھیں وہ لوگ کب قبولیت کا اظہار کرتے ہیں، ویسے منہ پر تو تعریفیں ہوئی ہیں :oops:

بھائی قیصرانی(منصور)، انشاء اللہ پھر تو امید واثق ہے جلد ہی اچھی خبر ملنے والی ہے ہم انتظار میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :roll:

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب یہ ہلاگلا اتنے دنوں سے نہیں گزشتہ ایک دو روز سے ہی شروع ہوا ہے۔ پہلے والی کہانی تو کب کی ختم ہو چکی۔

اب پھر نئے سرے سے شروع ہوئی ہے۔ کامیابی کے لیے دعا کریں۔
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد نے کہا:
ڈاکٹر صاحب یہ ہلاگلا اتنے دنوں سے نہیں گزشتہ ایک دو روز سے ہی شروع ہوا ہے۔ پہلے والی کہانی تو کب کی ختم ہو چکی۔

اب پھر نئے سرے سے شروع ہوئی ہے۔ کامیابی کے لیے دعا کریں۔
شمشاد بھائی اللہ اب کے قیصرانی کی دلی منشاء جلد پوری فرمائے۔ آمین
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
بہت خوب۔یہ ہلا گلا اتنے دنوں سے جاری ھے اور مجھے آج خبر ہوئی ہے۔قیصرانی جلدی سے کنفرم کریں ۔تاکہ آپ کو مبارک باد دی جائے۔
ڈاکٹر بھیا، آپ بھی نا بس۔ یہ تو اگلوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے کنفرم کرنا :(
 
ماوراء

محفلین
پیشن گوئی :

میرا علم مجھے دور تک لے کر جا رہا ہے۔ میں وہ سب کچھ دیکھ رہی ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے۔

قیصرانی بچہ۔۔۔

میں تمھارے راستے میں کچھ رکاوٹیں دیکھ رہی ہوں۔ لیکن تم گھبرانا بالکل مت۔ تم ہمت سے کام لیتے ہوئے ان کا مقابلہ کر سکتے ہو۔

بتاتی ہوں بتاتی ہوں۔

صبر کرو۔۔ مجھے صاف نظر آنا شروع ہو رہا ہے۔

ایک خاتون۔۔۔ ہاں بالکل ایک خاتون۔۔۔اسے یہ سب کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔ وہ تمھارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی پوری کوشش کرے گی۔ لیکن ان چھوٹی موٹی پریشانیوں سے بالکل نہ گھبرانا۔

اس سے بچنے کے لیے تمھیں ترکیب میں بتا دیتی ہوں۔ اگر تم نے میری بات پر عمل نہ کیا تو تمھارے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔

بہن۔۔۔ ہاں بہن۔۔۔ تمھیں اس خاتون کو بہن کے نام سے جلد از جلد پکارنا ہو گا۔​
 
قیصرانی

لائبریرین
بی بی جی (بابا جی کو مقامیا لیا گیا :wink: ) ان خاتون کا نام اور کچھ مزید تفصیلات بتانا پسند فرمائیں گی؟ اور یہ بھی کہ رکاوٹوں‌ کو کیسے دور کرنا ہوگا :roll:
 
ماوراء

محفلین
273_6da22096_1.gif

بچے تو بڑا نکما ثابت ہوا ہے۔ میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں کہ باتوں کو دوبارہ دہرا سکوں۔

صبر کرو صبر کرو۔۔۔

میں بہت آگے کا وقت دیکھ رہی ہوں۔ ( اب خدا کے لیے کوئی یہاں آ کر یہ نہ کہہ دے کہ غیب کا علم صرف خدا کو معلوم ہے)
تم جلد ہی دیکھ سکو گے۔

اور ترکیب میں بتا چکی ہوں۔​

273_guns6_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
پیشن گوئی :

میرا علم مجھے دور تک لے کر جا رہا ہے۔ میں وہ سب کچھ دیکھ رہی ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے۔

قیصرانی بچہ۔۔۔

میں تمھارے راستے میں کچھ رکاوٹیں دیکھ رہی ہوں۔ لیکن تم گھبرانا بالکل مت۔ تم ہمت سے کام لیتے ہوئے ان کا مقابلہ کر سکتے ہو۔

بتاتی ہوں بتاتی ہوں۔

صبر کرو۔۔ مجھے صاف نظر آنا شروع ہو رہا ہے۔

ایک خاتون۔۔۔ ہاں بالکل ایک خاتون۔۔۔اسے یہ سب کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔ وہ تمھارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی پوری کوشش کرے گی۔ لیکن ان چھوٹی موٹی پریشانیوں سے بالکل نہ گھبرانا۔

اس سے بچنے کے لیے تمھیں ترکیب میں بتا دیتی ہوں۔ اگر تم نے میری بات پر عمل نہ کیا تو تمھارے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔

بہن۔۔۔ ہاں بہن۔۔۔ تمھیں اس خاتون کو بہن کے نام سے جلد از جلد پکارنا ہو گا۔​

مجھے تو کچھ اور ہی لگ رہا ہے، اور وہ یہ تم اس خاتون کے راستے کی رکاوٹ بن رہی ہو۔

قیصرانی بچہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، بس ایک کالا بکرا (ذرا تگڑا ہو)، کیا کہا بکری، نہیں بکری نہیں، ایک گز لٹھا، ایک ہزار روپے، ایک لیٹر خالص دیسی گھی اور نئے زمانے کا ایک موبائیل فون، اور سمجھو تمہارا کام ہو گیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بابا جی، میں‌ نے بی بی جی کو کہا تھا کہ کچھ نسخہ بتائیں، لیکن وہ ادھورا نسخہ بتا رہی ہیں۔ اب میری مدد کریں‌ پلیز :roll:
 
Top