جو معصوم ہوتا ہے وہ سمجھدار نہیں ہو سکتا کیا؟؟؟
معصومیت کا مطلب بےوقوفی تو نہیں ہوتا۔۔۔ ۔
میں آج بھی یہی کہتی ہوں کہ
میں معصوم تھی
میں معصوم ہوں
اور
میں معصوم رہوں گی۔۔۔ ۔
میری معصومیت کو شاپر کہنے والو!!!!! اللہ پاک ہر ہر بول کا حساب لینے والا اور مظلوم کا ہامی و مددگار ہے۔
میری معصومیت کو وکیلوں کی ضرورت نہیں اور اسی معصومت کا سب سا بڑا ثبوت یہ لڑی بذاتِ خود ہے۔
اگر جو میں ہونٹ کاٹتے کاٹتے، پیشانی پر تفکر کی لیکیریں لے کر انگلیاں مڑورتی معصوم بچی کی جگہ موٹی سی فربی آنٹی ہوتی جو بازوؤں میں سونے کے موٹے موٹے پانچ چھ کڑے پہن کر پھر انہی ہاتھوں کو نچا نچا کر خوب سناتی ہیں اور ایسی طبیعت صاف کرتی ہیں کہ اگلے کو لگ پتے جاتے ہیں تو آپ کبھی یہ بات نہ کہتے۔۔۔ ۔
ہاں نہیں تو۔۔۔
سوال: امن و سکون کی خواہش کرنے والے معصوم کیسے نہیں ہو سکتے؟؟؟؟