ایک سوال۔۔۔۔

کیا محفل میں سیاسی اور مذہبی زمرے ہونے چاہئیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 25 59.5%
  • نہیں

    Votes: 17 40.5%

  • Total voters
    42
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

حسینی

محفلین
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
(یہاں یہ وضاحت کر دوں کہ میں بھی مولانا کی سیاست پالیسی سے متفق نہیں ہوں)

کوئی تضاد نہیں۔ ہونا چاہیے اور بحث ہے جبکہ جو واقع میں جو ہوتا ہے وہ اور چیز۔
التبہ مولانا فضلو کہنے میں ظاہرا کوئی غیر اخلاقی پہلو نہیں ہے۔ اگر ہے تو یقینا انتظامیہ کو مجھے تنبیہ کرنا چاہیے۔ یہی تو میرا مدعا ہے۔
 
سیاست اور مذہب ( مسلک ) کے زمروں میں سرگرمی دیکھانے والے محفلین میں سےاکثر کا سارا زوراس بات پر صرف ہوتا ہے کہ مد مقابل کو لاجواب کیا جائے، قائل نہیں۔
ایسا کرنے سے لطف ملتا ہویا شاید اپنے ذاتی نظریات کا پرچار کرنا باعث ثواب گردانا جاتا ہو۔
بہرحال کسی کے ہاتھ اور زبان کو روکا نہیں جا سکتا۔ ایسے زمروں کے لیے علیحدہ حصہ مخصوص ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
صحت مند مباحثے صحت مند معاشرے کی نشانی ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے بیمار معاشرے میں اس کی کوئی وقعت نہیں بحث کرنا تو دور کی بات بحث کے آداب تک سے بھی واقف نہیں ، محفل کے کسی بھی مذہبی یا سیاسی بحث میں کسی خاتون کے پیر رکھنے کی دیر ہوتی ہے کہ شرافت اور مذہبی اخلاقیات کے لبادے اُترنے لگتے ہیں مضحکہ خیزی ، بد تمیزی جارحانہ پن اور نجانے کون کون سی خوبیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ان تمام باتوں کے تناظر میں یہی مناسب ہے کہ ایسے دھاگوں پر یا تو پابندی لگا دی جاے یا پھر ایک حد مقرر کر دی جاے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ذاتی حیثیت اور ایک مھفلین ہونے کے ناطے سے میں بھی سیاسی اور مذہبی زمروں کے حق میں نہیں ہوں، اور اپنی انتظامی حیثیت میں بھی اس رائے کا اظہار کرتا رہا ہوں لیکن مجبوراً ہمیں یہ زمرے رکھنے پڑے ہیں، وجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ان زمروں کو ختم کر دیں یا ان پر کنٹرول سخت کر دیں، جس کی انتظامیہ نے کوشش تھی، تو پھر جگہ جگہ یہ موضوعات شروع ہو جاتے ہیں حتی کہ تعارف کے زمروں میں بھی۔

غلام عباس کا افسانہ "آنندی" یاد آ گیا :)
 
سب پہلے تو ماہی احمد کی اتنی پختہ تحریر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میں چھوٹی سی بہن کو ہمیشہ معصوم سی بچی سمجھتا تھا۔ مگر آج پتہ چلا کہ ماشآاللہ بہت سمجھدار ہیں۔ :) زبردست تحریر ہے۔
ایک بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ مذہب اور سیاست انسانی تہذیب اور معاشرے کا لازمی حصہ ہیں۔ یہ ممکن نہیں کہ کوئی ان پر بات نا کرے اور ان کے اثرات نا ہوں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ دونوں بہت نازک موضوعات بھی ہیں۔ مذہب تو انتہائی نازک موضوع ہے۔
ان موضوعات پر بات کئے بغیر رہا نہیں جاسکتا۔ جیسے پانی اپنا راستہ کہیں سے ڈھونڈ لیتا ہے ویسے ہی ان موضوعات پر بات کے شوقین بھی کہیں نا کہیں سے رستہ نکال لیں گے۔
جو موضوع نازک ہو اس پر بات بھی انتہائی احتیاط سے کرنی چاہئے۔ ایک تو یہ کہ انسان جو بھی کہے وہ خود بھی اس کا قائل ہو ۔ میں یہ اس لئے کہ رہا ہوں کہ بعض اوقات کچھ لوگ محض اگلے کو نیچا دکھانے کے لئے ایسی بات بھی کہ جاتے ہیں جس کے وہ خود بھی قائل نہیں ہوتے۔ اور اس وقت جوش خطابت میں یہ بھول جاتے ہیں کہ لکھ کر کی جانے والی بات محفوظ ہوجاتی ہے۔
بعض اوقات تو یوں لگتا ہے کہ کچھ ارکان ایک گروپ بنا کر کسی خاص بندے کے پیچھے پڑجاتے ہیں حتی کہ وہ رکن تلملا اٹھتا ہے۔
ایک بات زہن میں رکھنی چاہئے کہ مذہب اور سیاست خالصتاً علمی موضوعات ہیں۔ تو جب ان موضوعات پر بات کریں تو ہمارا انداز بھی علمی ہونا چاہئے۔ آپ دوسرے سے سیکھیں یا خود اسکو سکھائیں۔ یا اپنے اپنے نکتہ نظر پر قائم رہ کر علمی انداز میں ایک دوسرے کے نکتہ نظر کا احترام کریں۔ مذہب کے معاملے میں احترام رائے کی بہت بڑی مثال آئمہ اربعہ کی ہے۔ اہل سنت کے چاروں امام ایک دوسرے کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے اور بہت زیادہ علمی اختلاف بھی تھا۔ اور ان چاروں اماموں کے پیرو کار بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔
میں ماہی احمد کے اصل مدعا سے بالکل اتفاق کرتا ہوں جو میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ کسی بھی موضوع پر بات کریں تو تہذیب اور احترام کا دامن ہاتھ سے نا جانے دیں۔ لیکن اس بات سے اتفاق ممکن نہیں کہ مذہب اور سیاست پر بالکل بات نا کریں۔
میری ایک تجویز ہے کہ ان دونوں زمروں کی نگرانی ایسے سخت کر دی جائے کہ کسی رکن کو دوسرے پر ذاتی حملہ کرنے کی اجازت نا دی جائے۔
 
ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ صاحب دھاگہ محترمہ ماہی احمد نے کچھ فرمایا تھا جس کا مطلب تھا کی معصوم تھی، معصوم ہوں اور معصوم ہی رہوں گی اور معصومیت کے سوا کچھ نہیں کہوں گی۔ مگر اس دھاگے کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنا عہد توڑ دیا ہے ۔ اور معصومیت کا اصل میں انہوں نے ایک "شاپر" چڑھایا ہوا تھا۔ محترمہ سے یہ سوال ہے کہ کیا انہوں نے نیرنگ خیال سے اس شاپر کا لائسنس لیا تھا؟ اگر نہیں تو اس خلاف ورزی پر ان کے خلاف کیا کاروائی کی جائے۔ ماہی احمد چاہیں تو مقدمہ کے لئے محمدعلم اللہ اصلاحی جیسے تجربہ کار کو وکیل کر سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ابن رضا ، ساقی۔ اور جیہ کی تجاویز درکار ہیں۔ :) :D
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر بات "آج کی خبر" کے زمرے تک ہوتی تو مجھے بھی اس سے صد فی صد اتفاق تھا کہ یہ وہ زمرہ ہے جہاں نہ جانے کہاں کہاں سے منفی اور متنازع خبریں لا کر ڈھیر کر دی جاتی ہیں۔ پھر یہاں سے بے ضابطہ تکرار شروع ہو جاتی ہے جو بالآخر محفل کے ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

ہاں اگر کوئی شخص کسی موضوع پر گفتگو کا خواہشمند ہے تو اپنے لفظوں میں موضوع کا مقدمہ پیش کرے اور متعین موضوع پر محفلین کو دعوتِ اظہار دے۔ تاکہ فورم کا اصل مقصد گفتگو (ڈسکشن) پورا ہو سکے۔

چونکہ ایک باقاعدہ بحث کا آغاز ایک محنت طلب کام ہے جو صرف کاپی پیسٹ سے نہیں ہو سکتا، سو ایسے میں صرف سنجیدہ لوگ ہی یہ جسارت کریں گے اور صرف فتنہ پردازی کے لئے کی جانے والی کاپی پیسٹ سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
 
ساجد

محفلین
کوئی حرج نہیں اگر مذہب کو مذہب اور سیاست کو سیاست ہی سمجھا جائے اور اسی تناظر میں ان زمروں میں بات کی جائے ۔ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب سیاست اور مذہب کا غیر فطری ملاپ کروانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
اب "جُدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی" والی بات یوں ہے کہ شاعر کا مقصد ایک دین ہی تھا لیکن یہاں فرقوں کو دین سمجھ لیا جاتا ہے بلکہ بعض صورتوں میں چند "چنگیز خاں" کچھ ممالک کی حمایت و مخالفت کو ہی مذہب سمجھ بیٹھتے ہیں، تو ایسے میں مذہب اور سیاست میں علیحدگی ہی مناسب رہتی ہے ۔
-------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
میری بات سے اگر کسی کے "جذبہ ایمانی" کو زور کا جھٹکا لگا ہو تو یقین کریں کہ میں نے سٹنگ نہیں پی رکھی :)
 
محمد محبوب

محفلین
اگر بات "آج کی خبر" کے زمرے تک ہوتی تو مجھے بھی اس سے صد فی صد اتفاق تھا کہ یہ وہ زمرہ ہے جہاں نہ جانے کہاں کہاں سے منفی اور متنازع خبریں لا کر ڈھیر کر دی جاتی ہیں۔ پھر یہاں سے بے ضابطہ تکرار شروع ہو جاتی ہے جو بالآخر محفل کے ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

ہاں اگر کوئی شخص کسی موضوع پر گفتگو کا خواہشمند ہے تو اپنے لفظوں میں موضوع کا مقدمہ پیش کرے اور متعین موضوع پر محفلین کو دعوتِ اظہار دے۔ تاکہ فورم کا اصل مقصد گفتگو (ڈسکشن) پورا ہو سکے۔

چونکہ ایک باقاعدہ بحث کا آغاز ایک محنت طلب کام ہے جو صرف کاپی پیسٹ سے نہیں ہو سکتا، سو ایسے میں صرف سنجیدہ لوگ ہی یہ جسارت کریں گے اور صرف فتنہ پردازی کے لئے کی جانے والی کاپی پیسٹ سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
متفق !!!
 
ماہی احمد

لائبریرین
سب پہلے تو ماہی احمد کی اتنی پختہ تحریر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میں چھوٹی سی بہن کو ہمیشہ معصوم سی بچی سمجھتا تھا۔ مگر آج پتہ چلا کہ ماشآاللہ بہت سمجھدار ہیں۔ :)
جو معصوم ہوتا ہے وہ سمجھدار نہیں ہو سکتا کیا؟؟؟ :confused: معصومیت کا مطلب بےوقوفی تو نہیں ہوتا۔۔۔۔:cautious:
ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ صاحب دھاگہ محترمہ ماہی احمد نے کچھ فرمایا تھا جس کا مطلب تھا کی معصوم تھی، معصوم ہوں اور معصوم ہی رہوں گی اور معصومیت کے سوا کچھ نہیں کہوں گی۔ مگر اس دھاگے کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنا عہد توڑ دیا ہے ۔ اور معصومیت کا اصل میں انہوں نے ایک "شاپر" چڑھایا ہوا تھا۔ محترمہ سے یہ سوال ہے کہ کیا انہوں نے نیرنگ خیال سے اس شاپر کا لائسنس لیا تھا؟ اگر نہیں تو اس خلاف ورزی پر ان کے خلاف کیا کاروائی کی جائے۔ ماہی احمد چاہیں تو مقدمہ کے لئے محمدعلم اللہ اصلاحی جیسے تجربہ کار کو وکیل کر سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ابن رضا ، ساقی۔ اور جیہ کی تجاویز درکار ہیں۔ :) :D
میں آج بھی یہی کہتی ہوں کہ
میں معصوم تھی
میں معصوم ہوں
اور
میں معصوم رہوں گی۔۔۔۔
میری معصومیت کو شاپر کہنے والو!!!!! اللہ پاک ہر ہر بول کا حساب لینے والا اور مظلوم کا ہامی و مددگار ہے۔
میری معصومیت کو وکیلوں کی ضرورت نہیں اور اسی معصومت کا سب سا بڑا ثبوت یہ لڑی بذاتِ خود ہے۔ :cautious:
اگر جو میں ہونٹ کاٹتے کاٹتے، پیشانی پر تفکر کی لیکیریں لے کر انگلیاں مڑورتی معصوم بچی کی جگہ موٹی سی فربی آنٹی ہوتی جو بازوؤں میں سونے کے موٹے موٹے پانچ چھ کڑے پہن کر پھر انہی ہاتھوں کو نچا نچا کر خوب سناتی ہیں اور ایسی طبیعت صاف کرتی ہیں کہ اگلے کو لگ پتے جاتے ہیں تو آپ کبھی یہ بات نہ کہتے۔۔۔۔:cautious:
ہاں نہیں تو۔۔۔:cautious:
سوال: امن و سکون کی خواہش کرنے والے معصوم کیسے نہیں ہو سکتے؟؟؟؟
 
جو معصوم ہوتا ہے وہ سمجھدار نہیں ہو سکتا کیا؟؟؟ :confused: معصومیت کا مطلب بےوقوفی تو نہیں ہوتا۔۔۔ ۔:cautious:

میں آج بھی یہی کہتی ہوں کہ
میں معصوم تھی
میں معصوم ہوں
اور
میں معصوم رہوں گی۔۔۔ ۔
میری معصومیت کو شاپر کہنے والو!!!!! اللہ پاک ہر ہر بول کا حساب لینے والا اور مظلوم کا ہامی و مددگار ہے۔
میری معصومیت کو وکیلوں کی ضرورت نہیں اور اسی معصومت کا سب سا بڑا ثبوت یہ لڑی بذاتِ خود ہے۔ :cautious:
اگر جو میں ہونٹ کاٹتے کاٹتے، پیشانی پر تفکر کی لیکیریں لے کر انگلیاں مڑورتی معصوم بچی کی جگہ موٹی سی فربی آنٹی ہوتی جو بازوؤں میں سونے کے موٹے موٹے پانچ چھ کڑے پہن کر پھر انہی ہاتھوں کو نچا نچا کر خوب سناتی ہیں اور ایسی طبیعت صاف کرتی ہیں کہ اگلے کو لگ پتے جاتے ہیں تو آپ کبھی یہ بات نہ کہتے۔۔۔ ۔:cautious:
ہاں نہیں تو۔۔۔ :cautious:
سوال: امن و سکون کی خواہش کرنے والے معصوم کیسے نہیں ہو سکتے؟؟؟؟
میں نے تو مذاق میں بات کہی تھی آپ تو سنجیدہ اور رنجیدہ ہو گئی ہیں۔ میں معذرت خواہ ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر جو میں ہونٹ کاٹتے کاٹتے، پیشانی پر تفکر کی لیکیریں لے کر انگلیاں مڑورتی معصوم بچی کی جگہ موٹی سی فربی آنٹی ہوتی جو بازوؤں میں سونے کے موٹے موٹے پانچ چھ کڑے پہن کر پھر انہی ہاتھوں کو نچا نچا کر خوب سناتی ہیں اور ایسی طبیعت صاف کرتی ہیں کہ اگلے کو لگ پتے جاتے ہیں تو آپ کبھی یہ بات نہ کہتے۔۔۔ ۔:cautious:
لکھا آنٹی ہے۔۔۔ اور حلیہ ففے کٹنی کا بتایا ہے۔۔۔۔ :thinking:
 
Top