زیک بھیا! ویسے تو اتنا کچھ نہیں کہہ سکتی میں پر ایک بات ہے کہ جن زمروں کی وجہ سے باقی محفل کا ماحول خراب ہو رہا ہے تو انہیں نہیں ہونا چاہیئے یا کچھ عرصے کے لئیے بند کر دینا چاہئیے، جب عوام سیکھ جائے کے ایسے زمروں میں نشت و برخاصت کے آداب کیا ہیں اور ذمہ داری کے ساتھ کیسے ایک اچھی بحث کی جا سکتی ہے جس کا کوئی اچھا مثبت نتیجہ بھی سامنے آئے تو پھر انہیں دوبارہ ایڈ کر لیا جائے۔ مجھے اندازہ کے ان زمروں کو اور ان موضوعات کو بالکل نکالا نہیں جاسکتا پر پھر بھی تھوڑی سی کوشش تو کی جا سکتی ہے نا، محفل کےاصل مقصد کے حصول کے لئیے۔
نایاب چاچو اور بہت سے اور لوگوں کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ یہ بھی ادب کا ایک بہت اہم حصہ ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا مگر یہ بھی تو دیکھیں کہ جب بھی ایسا کوئی موضوع کسی بھی سطح پر ڈسکس ہوا ہے نتیجہ یہی نکلا ہے کہ خوب بدمزہ ہو کر وہاں سے سب نکلے ہیں۔
مجھے نہیں پتا اب کیا ہوگا، کیا سٹیپ اٹھایا جائے گا، پر میرا یہ فرض تھا کہ میں ایک بار اس موضوع کو اٹھا کر احباب کی رائے جانوں اور انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلاؤں۔ آگے جو ایڈمنز کی مرضی۔
لیکن ایک درخواست ضرور ہے کہ پلیزززز تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ہم سب میچور افراد ہیں اور ہمیں اس میچیورٹی کا ثبوت بھی دینا چاہئیے، اختلافِ رائے ہر جگہ ہوتا ہے پر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسرے کی رائے کی عزت ہی نہ کریں۔ اور کچھ نہیں تو کم از کم اپنے اس قلم کی عزت ہی کر لیں جو آپ کے ہاتھ میں ہے۔۔۔ ۔