ایک شام زیک کے ساتھ

زیک

مسافر
اپنے عزیز ہم وطنوں کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ چکن اسٹیک توہین ہے، گرلڈ چکن میں ہی عزت ہے پر میری کوئی سنتا ہی کہاں ہے :nottalking:
چند دن پہلے ایک پاکستانی نے مجھ سے چکن سٹیک بنانے کا طریقہ پوچھا۔ میں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میرے سوال کا جواب ابھی تک تشنہ ہے۔ وہ آپ اگر مجھے سمجھا دیں تو احسان ہو گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے جیسا امجد بھائی نے اصرار کیا تھا کہ آپ ون ٹو ون ہی یہ موضوع ڈسکس کر لیں۔ ویسے تو اس موضوع پر "ڈسکشن" کی بجائے 99 فیصد گفتگو آپ ہی کریں گے اور میں صرف سنوں گا
کیا آپ کو gedmatch کے کولڈ کیسز میں استعمال اور اس کے نتیجے میں controversy کا علم ہے؟

بہرحال اگرچہ پاکستانیوں کے ڈی این اے کے کئی ڈیٹابیس ہیں لیکن یہ کافی کم تعداد لوگوں کے ہیں۔ سو پنجابی کافی نہیں۔ ان سے شاید بہتر طور پر ملزم کو ڈھونڈنا ممکن نہ ہو گا
 
زیک

مسافر
اس کا مزہ تو پھر بلوچستان کی قبائلی خانہ بدوشی ڈشوں میں سے چکھیں تو آپ امریکی ڈرائی ایجڈ اسٹیکس کا ذائقہ بھول جائیں لیکن وہ ہوں گے لیمب یا مٹن اور اس کے لیے آپ کو بلوچستان جانا پڑے گا
بلوچستان تو فوج بھی جانے سے ڈرتی ہے
 
زیک

مسافر
ویسے زیک میرے تراشیدہ خاکے کے عین مطابق تھے البتہ مجھے ان سے تھوڑی مزید بزلہ سنجی کی توقع تھی جو میں سمجھا کہ شاید پہلی ملاقات، تھوڑی احتیاط اور کچھ سنجیدہ موضوعات کی وجہ سے تھوڑی دبی رہی ہو گی۔
اس سے آگے میری sarcastic wit قریبی دوستوں کی محفل ہی میں بھاتی ہے
 
فاتح

لائبریرین
کیا آپ کو gedmatch کے کولڈ کیسز میں استعمال اور اس کے نتیجے میں controversy کا علم ہے؟
نہیں!
بہرحال اگرچہ پاکستانیوں کے ڈی این اے کے کئی ڈیٹابیس ہیں لیکن یہ کافی کم تعداد لوگوں کے ہیں۔ سو پنجابی کافی نہیں۔ ان سے شاید بہتر طور پر ملزم کو ڈھونڈنا ممکن نہ ہو گا
اگر ہم ایک ایسا ڈیٹا بیس بنانا چاہیں جس سے پاکستان میں ملزم کی قریب ترین پہچان ممکن ہو تو اس کے لیے کس قسم کے لوگوں کو چننا ہو گا اور کتنی تعداد میں؟
 
فاتح اگر جن ڈی این اے ڈیٹابیس میں جنوبی ایشیا کے لوگوں کا ڈیٹا ہے وہ اسے تفتیشی استعمال کی اجازت دیں (جو جیڈمیچ کے بعد کچھ مشکل ہو سکتا ہے) تو مجرم کے ڈی این اے سے اس کی ethnicity اور کچھ physical traits یقیناً معلوم ہو جائیں گے لیکن یہ مجرم کی نشاندہی کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں کہ ایسے بہت زیادہ لوگ ہوں گے۔ ہاں اگر چند لاکھ یا ملین پاکستانیوں کا ڈی این اے کسی ڈیٹابیس میں موجود ہو تو کافی چانس ہے کہ مجرم کا کوئی رشتہ دار بھی ڈیٹابیس میں ہو گا اور اس کے ذریعہ مجرم کی شناخت کچھ آسان ہو جائے گی۔ یہ وہی پراسس ہے جو جینیٹک جینیالوجسٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہاں ایک complicating factor پاکستان میں کزن میرج ہے کہ اس وجہ سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ دو لوگ جو 3 فیصد ڈی این اے شیئر کر رہے ہیں وہ سیکنڈ کزن ہیں یا دو طریقوں سے تھرڈ کزن وغیرہ
 
زیک

مسافر
نہیں!

اگر ہم ایک ایسا ڈیٹا بیس بنانا چاہیں جس سے پاکستان میں ملزم کی قریب ترین پہچان ممکن ہو تو اس کے لیے کس قسم کے لوگوں کو چننا ہو گا اور کتنی تعداد میں؟

How lucky was the genetic investigation in the Golden State Killer case?

امریکہ کے لئے شاید دس لاکھ لوگوں کے ڈیٹابیس سے 50 فیصد سے زیادہ لوگ کور ہو جاتے ہیں۔ اس پر ایک پیپر پڑھا تھا اگر لنک ملا تو پوسٹ کروں گا۔ یہاں یہ ڈیٹابیس جینیالوجی یا ہیلتھ وغیرہ کے لئے لوگ خود ڈی این اے ٹیسٹ کراتے ہیں۔

پاکستان کی آبادی امریکہ کی دو تہائی ہے لیکن شادیاں قریبی خاندان میں زیادہ اور باہر کم ہیں لہذا شاید زیادہ لوگوں کے ڈیٹابیس کی ضرورت ہو گی۔

لوگوں کا انتخاب رینڈم بہترین ہے تاکہ تمام گروپ اور سب گروپ برابر نمائندگی رکھیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
چکن کڑاہی کھا کھا کر تنگ آ گیا۔ لگتا ہے کاغان اور گلگت ہنزہ کا قومی کھانا ہے آجکل سیاحت کے سیزن میں
چکن کڑاہی واقعی میں سب سے مقبول کھانا ہے۔ ویسے مارک ویینز کی وڈیو میں اور بھی کافی کھانے دکھائے تھے گلگت اور ہنزہ کے۔ شائد وہ صرف گھروں میں بنتے ہوں۔ زیادہ تر کھانوں میں آلو بخارے کا استعمال تھا۔
 
ہنزہ کے مقامی کھانے بھی کھائے اور اچھے تھے لیکن چکن کڑاہی ہر جگہ دستیاب تھی اور مقامی ڈشز ڈھونڈنی پڑتی ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چاپشورو، سپرا، برتز باریکتز
یہ تو بہت عجیب و غریب نام ہوئے اور مافی الضمیر بھی اپ تک یا ہنزہ والوں تک ہی رہا۔
زبان ِ زیک من ہنزی و من ہنزی نمی دانم ۔ :)
ایک صورت مرزا غالب والی کچھ مطلب بر آری میں معاون ہو سکتی ہے وہ ہے تمثیل "بادہ ساغر کہے بغیر"۔
دوسری صورت تصاویر کی زبان بھی کام آسکتی ہے،
 
اس وڈیو میں کچھ کھانوں کا ذکر ہے۔
 
زیک

مسافر
یہ تو بہت عجیب و غریب نام ہوئے
ظاہر ہے نام ان کی زبان ہی میں ہوں گے۔ اس میں عجیب و غریب کی کوئی بات نہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میں نے رومن ٹرانسلٹریشن میں پڑھے تھے اور اردو حروف میں لکھنے کی کوشش انہیں مشکل بنا گئی ہے۔
 
Top