سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اجازت ہو تو ہم بھی کچھ کہیں مگر ایک مسئلہ ہے کہ کہنا پنجابی میں ہے۔
سب اتنا اچھا اچھا لکھ رہے ہیں تو ہمیں بھی شوق ہوا۔ سوچا اردو میں ۔۔ مگر لکھا پنجابی میں گیا۔
اس سے پہلے کہ ہم بھول جائیں ، لکھ دیتے ہیں۔
پڑھنے کے بعد چاہے کہیں اور موو کر دیجئیے گا

عرض کیا ہے

ماراں کنداں اُتے لیکاں
چھیتی چھیتی مُڑ آ
سانوں تیریاں اڈیکاں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اب میں تمام شاعر اور غیر شاعر خواتین و حضرات کو دعوتِ سخن دیتا ہوں کہ وہ سالگرہ کی خوشی میں اس دھاگے میں تشریف لائی کو ایک عدد ہائیکو اپنے اس بھائی کو عطا فرمائیں۔ اعلان ختم ہوا ۔

اس مراسلے سے ایک تحریک سی اٹھی اچانک :) ظہیراحمدظہیر بھائی۔ آج پہلے اس طرح کبھی کچھ نہیں کہا ۔ :)

کبھی میں سوچتا ہوں یہ
کہ یہ سوچیں نہ ہوتیں تو
میں کتنا پرسکوں ہوتا

مری تنہائیاں مجھ سے
یہ کہتی ہیں تمہارے ساتھ ہم خوش ہیں !
بتاؤ تم کو کیا غم ہے ؟
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس مراسلے سے ایک تحریک سی اٹھی اچانک :) ظہیراحمدظہیر ۔ آج پہلے اس طرح کبھی کچھ نہیں کہا ۔ :)

کبھی میں سوچتا ہوں یہ
کہ یہ سوچیں نہ ہوتیں تو
میں کتنا پرسکوں ہوتا

مری تنہائیاں مجھ سے
یہ کہتی ہیں تمہارے ساتھ ہم خوش ہیں !
بتاؤ تم کو کیا غم ہے ؟
بہت خوب عاطف بھائی! کیا اچھا کہا ہے !!
عاطف بھائی ، اگرچہ اسے ہائیکو کا معیاری وزن نہیں کہا جائے گا کہ اس میں فعلن کے بجائے مفاعیلن کی تکرار ہے لیکن یہ ایک اچھی آزاد نظم بن سکتی ہے ۔ ممکن ہو تو اس خیال کو بڑھائیے اور نظم مکمل کیجئے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
ظہیر بھائی!
آپ کا مراسلہ تو خود بارشوں سے گندھی ایک نظم محسوس ہو رہا ہے۔
اور ہائیکوز بہت خوبصورت۔۔۔
تجویز زبردست!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top