سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اجی قبلہ، ہم کیا عرض کریں، آپ کے تھریڈ نے جو گل کھلائے اس کی بہار سے ہم تو بس آنکھیں خیرہ کیے بیٹھے ہیں۔ :)
:LOL::LOL::LOL:

تو میری بھی چکا چوند ہوگئی ہیں لیکن آدابِ میزبانی کا پاس تو لازم ہے۔ اللہ تعالیٰ میری خطائیں معاف فرمائے! :D
 
گُلِ یاسمیں

:lol::lol::lol:

سالگرہ ہے تو مسرتوں کے گل کھلنے ہی تھے نا۔۔۔ ورنہ آدابِ میزبانی کیسے نبھائے جاتے۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جن خواتین و حضرات نے میٹھی زبان پنجابی میں تین مصرعے یا ٹپے لکھے ہیں وہ سب کے سب باؤنسر کی طرح ٹپّا کھاکے میرے سر پر سے گزر گئے۔ :)
اگر ترجمہ بھی لکھ دیا جائے تو مجھ جیسے ناخواندہ لوگوں کا بھلا ہوجائے گا ۔:)
 
سید عاطف علی

آپ خوش نصیب نکلے کہ باؤنسر سے بچ گئے ۔ میرا سر تو ہر باؤنسر سے زخمی ہوا ۔ :ROFLMAO:
 
حضرات کا تو علم نہیں لیکن دو خواتین نے میٹھی زبان پنجابی میں ضرور تین مصرعے (ٹپے) لکھے ہیں۔ ہمیں تو آپ کی اردو والی "ہائیکو" اپنے پنجابی ٹپوں جیسی لگی۔ فعل فع وغیرہ کی تو سمجھ نہیں۔۔۔ بس یونہی جو زبان پر آیا ۔۔ گنگنا کر دیکھا۔۔ سُر اچھے لگے تو یہاں شئیر کر دیا یہ سوچے بغیر کہ ہم پنجابیوں کے علاوہ کسی کو سمجھ نہیں آنی۔
لیکن ابھی ترجمہ کر دیتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ خوش نصیب نکلے کہ باؤنسر سے بچ گئے ۔ میرا سر تو ہر باؤنسر سے زخمی ہوا ۔ :ROFLMAO:
تبھی دو دن سے غائب ہیں بھائی۔۔۔۔ اور ہم ادھر ادھر تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔ :ROFLMAO:

ہمیں تو بار بار "گل کھلنے" کا ذکر اس لڑی میں کھینچ لاتا ہے کہ الزام آخر کو کس کے سر آ رہا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کام پہلے کیا ہوتا نا ۔ ہمیں رؤوف بھائی سمجھ لیا خواہ مخواہ !:ROFLMAO:
ہمیں خود ابھی پوری "سمجھ " آئی ہے۔۔۔ تو ابھی آپ کو بھی سمجھا دیتے ہیں نا۔
اب تو آپ بھی کچھ کچھ روؤف بھائی بنتے جا رہے ہیں عاطف بھائی۔ :ROFLMAO:
 
محمد وارث

لائبریرین
جن خواتین و حضرات نے میٹھی زبان پنجابی میں تین مصرعے یا ٹپے لکھے ہیں وہ سب کے سب باؤنسر کی طرح ٹپّا کھاکے میرے سر پر سے گزر گئے۔ :)
اگر ترجمہ بھی لکھ دیا جائے تو مجھ جیسے ناخواندہ لوگوں کا بھلا ہوجائے گا ۔:)
آپ خوش نصیب نکلے کہ باؤنسر سے بچ گئے ۔ میرا سر تو ہر باؤنسر سے زخمی ہوا ۔ :ROFLMAO:
باؤنسرز کے بعد حاضر ہیں ٹخنے توڑ یارکرز۔ پنجابی میں کہتے ہیں "ہور چوپو"۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماراں کنداں اُتے لیکاں
چھیتی چھیتی مُڑ آ
سانوں تیریاں اڈیکاں
دیواروں پہ لکیریں کھینچتی ہوں
جلدی جلدی لوٹ آؤ
ہمیں تمہارا انتظار ہے

227.gif
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ والی بال تو میں کھیل گیا ۔ ٹخنہ بچ گیا۔ بلکہ فائن لیگ پر چوکا ہوا۔:ROFLMAO:
اس کا مطلب کہ پنجابی آتی تو ہے آپ کو "ہور چوپو" سے زیادہ مشکل تو نہیں لکھا تھا ہم نے بھائی
چونکہ اب ظہیر بھائی بھی میدان میں ہیں تو زیادہ سے زیادہ "چھکے " لگنے چاہئیں۔۔ چوکوں کی گنتی آخر میں کیجئیے گا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ کام پہلے کیا ہوتا نا ۔ ہمیں رؤوف بھائی سمجھ لیا خواہ مخواہ !:ROFLMAO:

ہمیں خود ابھی پوری "سمجھ " آئی ہے۔۔۔ تو ابھی آپ کو بھی سمجھا دیتے ہیں نا۔
اب تو آپ بھی کچھ کچھ روؤف بھائی بنتے جا رہے ہیں عاطف بھائی۔ :ROFLMAO:

نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے ایسی زباں آتے آتے
 
Top