ایک شعر کی تشریح کی ضرورت ہے

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نہیں جانتا کہ میں آپ کی اس بات کا کیا جواب دوں بس میں وارث بھائی سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوں سو پوچھ لیا۔ویسے اگر آپ کے پاس کوئی جواب ہے تو عنایت فرمائیں
شعرکی تشریح اور روایتی موضوع کو زبان کے اسلوب کے دائرہ کا سے باہر لیجانے میں آپ کو جو اصرار ہے اس کی کوئی خاص وجہ ہے کیا ؟؟؟؟
 

فاتح

لائبریرین
میں نہیں جانتا کہ میں آپ کی اس بات کا کیا جواب دوں بس میں وارث بھائی سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوں سو پوچھ لیا۔ویسے اگر آپ کے پاس کوئی جواب ہے تو عنایت فرمائیں
آپ تو 30 ستمبر سے 22 اکتوبر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہمارا متاثرہ عرصہ 10 سال زائد پر محیط ہے۔ اور بجا طور پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ ان 10 سالوں میں مجھ پر کبھی "مولانا" کی شخصیت کی یہ جہت نہیں کھل سکی۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
اسلام و علیکم وارث بھائی، جناب ایک الجھن میری بھی سلجھا دیجئے کہ! کیا مردانہ محبوب ہو سکتا ہے یا نہیں۔اگر ہاں تو کیوں اگر نہیں تو کیوں نہیں اور اسلامی نقطہ نظر کیا ہے اس کے متعلق۔میں جواب کا منتظر رہوں گا! شکریہ
دیکھیے برادرم، محبت میں ہمیشہ ہی جنسی جذبہ کارفرما ہوتا ہے یا نہیں، یہ ایک متنازع موضوع ہے، ہم اس میں نہیں پڑتے لیکن فرض کر لیتے ہیں کہ کچھ محبتوں میں مذکورہ جذبہ کارفرما نہیں ہوتا جسے لوگ عشقِ حقیقی تک لے جاتے ہیں پس ایسے عشق میں محبوب کوئی بھی ہستی ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فارسی کا رند اور جادو گر شاعر حافظ شیرازی برصغیر کے صوفیوں میں بہت مقبول تھا اور شاید ہے اور اسے وہ ولی اللہ سمجھتے تھے۔
 
آخری تدوین:
دیکھیے برادرم، محبت میں ہمیشہ ہی جنسی جذبہ کارفرما ہوتا ہے یا نہیں، یہ ایک متنازع موضوع ہے، ہم اس میں نہیں پڑتے لیکن فرض کر لیتے ہیں کہ کچھ محبتوں میں مذکورہ جذبہ کارفرما نہیں ہوتا جسے لوگ عشقِ حقیقی تک لے جاتے ہیں پس ایسے عشق میں محبوب کوئی بھی ہستی ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فارسی شاعری کا جادو گر حافظ شیرازی برصغیر کے صوفیوں میں بہت مقبول تھا اور شاید ہے اور اسے وہ ولی اللہ سمجھتے تھے۔
آپ ذاتی طور پر ایسے عشق کے روادار نہیں تو کم از کم اس کی ہی کوئی توضیح پیش کر دیجئے
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ ذاتی طور پر ایسے عشق کے روادار نہیں تو کم از کم اس کی ہی کوئی توضیح پیش کر دیجئے
میں نے جس عشق کی نکیرذاتی طور پر کی تھی وہ جنسی جذبے کی مرادنہ محبوب سے محبت کی تھی، اور اپنے انداز میں کی تھی ایسے کھلے الفاظ میں صاف صاف نہیں کی تھی، دیکھیے کیسے کیسے شک ڈال گئے آپ میرے برسوں پرانے دوستوں کے دل میں :)
 
آپ تو 30 ستمبر سے 22 اکتوبر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہمارا متاثرہ عرصہ 10 سال زائد پر محیط ہے۔ اور بجا طور پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ ان 10 سالوں میں مجھ پر کبھی مولانا کی شخصیت کی یہ جہت نہیں کھل سکی۔
تو کیا آپ لگتاہے کہ میں نے کچھ غلط پوچھا ہے؟
 

زیک

مسافر
تو کیا آپ لگتاہے کہ میں نے کچھ غلط پوچھا ہے؟

میرے خیال میں اگر آپ کسی موضوع پر مذہب کا نقطہ نظر جاننا چاہتے ہوں تو آپ کو مذہبی عالموں سے سوال کرنا چاہیے جو کم از کم وارث صاحب تو نہیں ہیں۔
یا ملحدینِ محفل سے بھی پوچھ سکتے ہیں
 
میرے خیال میں اگر آپ کسی موضوع پر مذہب کا نقطہ نظر جاننا چاہتے ہوں تو آپ کو مذہبی عالموں سے سوال کرنا چاہیے جو کم از کم وارث صاحب تو نہیں ہیں۔
آپ ملحد ہیں یا وارث صاحب؟اگر جواب نہ میں ہے تو میں نے کچھ غلط نہیں پوچھا
 
Top