ایک شعر کی تشریح کی ضرورت ہے

ظہیر بھائی جذباتی نہ ہوں. محفلین کی باتوں کو دل پر لینے سے اپنے ہی دل کا نقصان ہوتا ہے. آپ ماشاءاللہ اچھے انسان ہیں اور انسان ایک کارواں میں ہی چلتا ہے. زندگی کے سفر میں چھوٹی چھوٹی باتیں دل پر لینے سے بندہ کے کارواں سے جدا ہونے کا خدشہ بڑھتا چلا جاتا ہے. اس لیے میرے پیارے بھائی سب دوست آپ سے ٹھنڈے ماحول میں گفتگو کے طالب ہیں اور آپ ان کے ساتھ ساتھ چلتے جائیے. امید کرتا ہوں آپ بندہِ ناچیز کی کسی بات کو محسوس نہیں کریں گے. یہ میری حقیرانہ سی رائے ہے.
 
نام اور تصویرکے حساب سے تو سسٹر ہی بنتا ہے
یہ ضروری نہیں بھائی. نام کے اعتبار سے تو میرا نام بھی لغت کی رو سے مؤنث میں آتا ہے. کچھ دوست اپنے پیارے بچوں اور اپنے چاہنے والوں کے نام سے بھی اپنی شناخت ظاہر کرتے ہیں.
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آپ ملحد ہیں یا وارث صاحب؟اگر جواب نہ میں ہے تو میں نے کچھ غلط نہیں پوچھا
آپ کے سوال سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جو شخص لونڈوں سے عشق سے متعلق اسلامی نقطہ نظر پر آپ کے سوال کا جواب دینے کا اہل نہیں وہ ملحد ہے۔ :laughing:
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے شاعر کس چیز کا ہوتا ہے؟؟ سنجیدہ بات ہے مطلب زبان کا شاعر کہا جائے گا؟؟
شاعر فقط شاعر ہوتا ہے شاعری کا۔ ادب برائے زندگی یا زندگی برائے ادب اضافی مسئلے ہیں۔ شاعر ایک ساحر ہوتا ہے وہ اپنے بلند تخیل، اچھوتی دلیل اور دل پذیر پیرائے کے ذریعے زیر کو زبر اور زبر کو زیر کرنے پر قادر ہوتا ہے۔ دوسری طرف شاعر مصلح تو ہو سکتا ہے کہ لیکن کیا وجہ ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیامبروں میں سے جتنے پیغمبروں کا ذکر ملتا ہے ان سب میں کسی کی بھی خصوصیات میں سے شاعری نہیں ہے۔

زبان کا شاعر ہونا، شاعری میں ایک جزوی بات ہے یہ اُس شاعر کے بارے میں کہا جاتا ہے جو اشعار محض زبان کے چٹخارے اور لطف کے لیے کہتا ہو، داغ اس کی ایک خوبصورت اور لاجواب مثال ہے۔
 
بہت شکریہ قبلہ
 
معذرت حضور کہ آپ کے کام میں خلل ڈالا۔ آپ ملحدین کی فہرستیں بنانے اور لونڈے بازی پر اسلام کا نقطہ نظر تلاش کرنے کا شغل جاری رکھیے۔ :)
مدرسہ عقل کو آزاد تو کرتا ہے مگر
چھوڑ جاتا ہے خیالات کو بے ربط و نظام
 
فاخر رضا

محفلین
شاعر فقط شاعر ہوتا ہے شاعری کا۔ ادب برائے زندگی یا زندگی برائے ادب اضافی مسئلے ہیں۔ شاعر ایک ساحر ہوتا ہے وہ اپنے بلند تخیل، اچھوتی دلیل اور دل پذیر پیرائے کے ذریعے زیر کو زبر اور زبر کو زیر کرنے پر قادر ہوتا ہے۔ دوسری طرف شاعر مصلح تو ہو سکتا ہے کہ لیکن کیا وجہ ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیامبروں میں سے جتنے پیغمبروں کا ذکر ملتا ہے ان سب میں کسی کی بھی خصوصیات میں سے شاعری نہیں ہے۔

زبان کا شاعر ہونا، شاعری میں ایک جزوی بات ہے یہ اُس شاعر کے بارے میں کہا جاتا ہے جو اشعار محض زبان کے چٹخارے اور لطف کے لیے کہتا ہو، داغ اس کی ایک خوبصورت اور لاجواب مثال ہے۔
شاعر، یعنی وہ جو اس چیز کو حقیقت بنا دے جو ہے ہی نہیں. خوشبو کے رنگ، رنگوں کی خوشبو. خوشبو کا پیراہن. اور وہ سب جو ہو ہی نہ سکے.
واقعات کو نظم کرنا اور اپنے اجتماعی نظریات کے پرچار کے لئے شاعری کا استعمال ایک ثانوی مقصد ہی ہوسکتا ہے، زیادہ سے زیادہ
 
اس لڑی میں دو مرحومین ہیں ۔ اللہ پاک دونوں کی منازل آسان فرمائے اور اپنی رحمت سے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔ آمین ۔ ثم - آمین
 
Top