ایک شعر کی تشریح کی ضرورت ہے

محمد وارث

لائبریرین
وارث تو یقیناً نہیں ہیں۔ محفل پر کوئی صاحب تھے ملحدین کی لسٹیں بنانے والے ان سے پوچھ لیں
یہ شعر یاد ہوگا زیک، غالب ہی کا ہے

ہاں وہ نہیں خدا پرست، جاؤ وہ بے وفا سہی
جس کو ہوں دین و دل عزیز، اُس کی گلی میں جائے کیوں :)
 
نایاب

لائبریرین
کیا مردانہ محبوب ہو سکتا ہے یا نہیں۔اگر ہاں تو کیوں اگر نہیں تو کیوں نہیں اور اسلامی نقطہ نظر کیا ہے اس کے متعلق۔میں جواب کا منتظر رہوں گا! شکریہ
میرے محترم ظہیر عباس ورک بھائی
اگر تو آپ کا سوال اس شعر کے مجازی معنوں بارے ہے ۔ جن کے تحت یہ شعر " امرد پرستی " پر پورا اترتا ہے ۔
" امرد پوستی " یعنی مردانہ محبوب ۔۔۔۔ عطار کے لونڈے کی مثال
اگر اس شعر کے حقیقی معانی جاننا چاہتے ہیں تو قران پاک کی
سورہ 52 آیت 24
سورہ 56 آیت 17
سورہ 76 آیت 19
کے ترجمے اور تفسیر کے مطالعے کا شرف حاصل کریں ۔
شعر کے حقیقی معنی بھی کھل جائیں گے ۔ اور آپ " مردانہ محبوب " ہو سکتا ہے یا نہیں کہ جھنجھٹ بھرے سوالوں کے جواب تلاش کرنے سے بھی بچ جائیں گے ۔
بہت دعائیں
 
شکریہ سسٹر
 
واہ میرے خدایا نکلا تھا الجھن سلجھانے الٹا گرداب میں پھنس کر رہ گیا ہوں۔سادہ سا سوال کیا تھا کیا کیا مطالب نکالے گئے۔ویسے اس محفل میں موجود بڑے بڑے ناموں کے حقیقی ذوق سخن کو دیکھ کر خراج تحسین پیش کرنے کو دل چاہتا ہے۔
خراج تحسین!
غضب ہے عین کرم میں بخیل ہے فطرت
کہ لعل ناب میں آتش تو ہے شرارہ نہیں
اقبال (بال جبریل)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
سادہ سا سوال کیا تھا کیا کیا مطالب نکالے گئے
ویسےاس سادگی کے خصوصی پہلؤوں پر مطالب کی تخریج کے جملہ امکانات آپ ہی کی توجہ کی تخصیص اور اصرار کے مرہون منت ہیں۔
کسی خراج کی گداگر قیصری کا کہیں کوئی مقام نہیں ۔
 
آخری تدوین:
ویسےاس سادگی کے خصوصی پہلؤوں پر مطالب کی تخریج کے جملہ امکانات آپ ہی کی توجہ کی تخصیص اور اصرار کی مرہوں منت ہے۔
کسی خراج کی گداگر قیصری کا کہیں کوئی مقام نہیں ۔
چلیں مان لیا لیکن میں تو صرف ایک طالب علم ہوں اور وہ بھی معمولی
 
Top