نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل میں ہماری غیر حاضری تو خیر لگتی رہتی ہے۔ :) لیکن یہ غیر حاضری "آپ" لگا رہے ہیں یہ بڑے اچھنبے کی بات ہے۔ :) :) :)
میری طرف سے منیر نیازی کا جواب

نواح وسعت میداں میں حیرانی بہت ہے
دلوں میں اس خرابی سے پریشانی بہت ہے
کہاں سے ہے کہاں تک ہے خبر اس کی نہیں ملتی
یہ دنیا اپنے پھیلاؤ میں انجانی بہت ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچنبھے کے ساتھ ساتھ حد درجہ تشویشناک بھی ہے کہ ایک غیر حاضر بندہ دوسرے غیر حاضر بندے کی غیر حاضری لگائے۔
اُفففف ہماری تو حالت ہیغیر ہونےلگی
میں تو انتہائی باقاعدہ رکن ہوں پتری۔۔۔ روز روز سب کی غیر حاضری لگاؤں گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیا بات ہے :unsure:

کیا بات ہے کہ بات ہی دل کی ادا نہ ہو
مطلب کا میرے جیسے کوئی قافیا نہ ہو
گلدان میں سجا کے ہیں ہم لوگ کتنے خوش
وہ شاخ ایک پھول بھی جس پر نیا نہ ہو

بہت عمدہ!

اب بہت عمدہ پر شعر مت سنا دیجے گا۔ :) :)
 
Top